خبریں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج نماز کے سترہویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات میں نماز صحیح ادا کرنےاور اس کے ظاہر و باطن اوراس کی روح و قالب پر گہری توجہ رکھنےکو اجتماعی اور انفرادی اصلاح کے لئے سب سے اہم اور کلیدی عنصر قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی علائم بالخصوص نماز کے اثرات کو اسلامی معاشرے کے تمام شعبوں میں آشکار اور نمایاں ہونا چاہیے اور تمام امور میں ان پر توجہ مبذول کرنالازمی ہے۔
رہبر معظم کا حاج سید جواد مدرسی رحمہ اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگار ، متقی اور پارسا عالم دین حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج سید جواد مدرسی "رحمہ اللہ علیہ " کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حج کے ثقافتی اور انتظامی اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حج ادارےکے ثقافتی اور انتظامی امور کےاہلکاروں سے ملاقات میں فریضہ حج کو اسلامی جمہوریہ ایران ، عظيم امت اسلامی اور حجاج کے لئے بہترین اور مناسب موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: حج مسلمانوں کے درمیان طبیعی اور مصنوعی جدائی کو دور کرنے اور عالم اسلام میں پختہ ارادوں ، پاک نیتوں اور دلوں کو یکساں بنانے کا بہترین اور مناسب موقع ہے ۔
رہبر معظم کا 13 آبان کی مناسبت سے طلباء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء سے ملاقات میں ملک کے مستقبل کے لئے انتظامی احساس کو جوان نسل کی سب سے اہم اور سنگین ذمہ داری قراردیا اور امریکہ اور ایران کے اختلافات کو سیاسی اختلافات سے بالا تر، ماوراء اور گہرا قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ ایرانی عوام کو استقلال ، تشخص اور سرافرازی کے راستے سے روکنے میں ہرگزکامیاب نہیں ہوگا اور مستقبل میں ایرانی عوام علم ، و شرف اور آسودگی و رفاہ کے بام عروج تک پہنچ جائیں گے۔
رہبر معظم کا تربیت مدرس یونیورسٹی میں تین گمنام شہیدوں کی تشییع اور تدفین کے بارے میں ارشاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تربیت مدرس یونیورسٹی میں تین گمنام شہیدوں کی تشییع اور تدفین کے بارے میں تربیت مدرس یونیورسٹی کے سربراہ کے خط کے ضمن میں تحریر فرمایا:
رہبر معظم کا ڈاکٹر طاہرہ صفارزادہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن کریم کی مترجم ، خلاق شاعرہ اور ممتاز خاتون ڈاکٹر طاہرہ صفار زادہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال فرمایاہے۔
رہبر معظم کا یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے سالانہ اجلاس کے شرکاء کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے تینتالیسویں سالانہ اجلاس کے شرکاء کے نام پیغام صادر فرمایاہے۔
رہبر معظم کا فوجی یونیورسٹیوں میں زیر تربیت اور فارغ التحصیل جوانوں کی مشترکہ پریڈ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج سہ پہر کو امام علی(ع) یونیورسٹی میں فوجی یونیورسٹیوں میں زیر تربیت اور فارغ التحصیل فوجی جوانوں کی مشترکہ پریڈ ، حلف برداری اور نشان عطا کرنےکی تقریب منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا آیت اللہ محمد حسن قدیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیز گار فقیہ آیت اللہ آقائ حاج محمد حسن قدیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم سے عالمی سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض بین الاقوامی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی تفاہم تک پہنچنے اور ابہامات کو دور کرنے کے لئے گفتگو اور مذاکرات کو ضروری اور مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: آج دنیا کو درپیش جنگ ، بھوک اور انسانی حقوق کی پامالی جیسےتلخ حقائق کا سامنا ہے جنکی جڑیں جبر و استبداد اور قدرت و جاہ طلبی جیسے عوامل پر استوارہیں اور عالمی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی ہر کوشش و جد وجہد میں عدل و انصاف کے نعرے اور ظلم کے ساتھ مقابلہ کو اصل معیارقراردینا چاہیے۔
رہبر معظم کی ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کے اصولوں و اہداف پرایرانی عوام کی پائداری و استقامت کے جذبہ کی حفاظت و استحکام کو انقلاب اسلامی کی بقا کا راز قراردیتے ہوئے فرمایا: اب جبکہ مارکسیزم کا مکتب اپنی بساط لپیٹ چکا ہے اور مغربی لیبرل ڈیموکریسی کے مکتب کی کراہٹ و اضمحلال کی صدائیں بھی کانوں میں پہنچ رہی ہیں اسلامی تحریک میں روز بروز نشاط پیدا ہورہی ہے اور انقلاب اسلامی کو اس عظیم فکری مکتب کے محرک انجن کی حیثیت سے اپنی پیشرفت اور استقامت کے عوامل کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔
رہبر معظم نےڈاکٹر حسن حبیبی کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے ایک ہسپتال میں پہنچ کر فارسی زبان و ادب کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حسن حبیبی کی عیادت کی۔
رہبر معظم سے عید فطر کے موقع پر اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسلامی نظام کے اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں ماضی کے مقابلے میں عالم اسلام کے افق کو بہت روشن و تابناک ، امید افزا اور امت اسلامی کی ترقی و پیشرفت کو ناقابل انکار حقیقت قراردیتے ہوئےفرمایا: اس ترقی وپیشرفت اور مستقبل کی روشنی میں روز بروز اضافہ ہوتاجائے گا اور عالم اسلام اسلامی عزت و شکوہ کا مشاہدہ کرےگا۔
رہبر معظم کی امامت میں نماز عید سعید فطر کا انعقاد
ایران کی مؤمن و موحّد قوم نے ایک مہینے کی روزداری اور عبادت کے بعد نماز عیدفطر کو بندگی ، عبودیت اور معنویت کےقومی جشن میں بدل دیا۔ آج تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) نے اس معنوی طراوت و نشاط سے سرشار مؤمنین کے عظیم الشان اجتماع کواپنا مہمان بنایا جس نے نماز عید سعید فطر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کیا۔
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو یونیورسٹیوں کے ممتاز اور برگزیدہ طلباء سے ملاقات میں جوان نسل بالخصوص طلباء کی فعال اور با نشاط جد وجہد کو عقل و شعور کے ہمراہ انقلاب اسلامی کے چوتھے عشرے میں عدل و انصاف اور پیشرفت کے تحقق کے لئے سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلم جوان نسل کو ہمت اور امید سے سرشار نگاہ اور صحیح پروگرام اور درست اصولوں کی بنیاد پر مسلسل جد رجہد کے ذریعہ نئی فکر اور ایسے اسلامی معاشرے تک پہنچنے کے لئے قدم اٹھانا چاہیے جو مادی اور معنوی پیشرفت کا آئینہ دار ہو۔
رہبر معظم نے قرآن مجید کی بین الاقوامی نمائشگاہ کا قریب سےمشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو مصلی امام خمینی (رہ) میں قرآن مجید کی سولہویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے مختلف حصوں کا دو گھنٹے تک قریب سےمشاہدہ کیا۔
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع مقدس میں یوم شہداء و جانبازوں کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے گرانقدر شہیدوں و جانبازوں اور ہفتہ دفاع مقدس میں ان کے یوم تجلیل و اعزاز کی مناسبت سے پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کی طرف سے عاطفی جشن کے موقع پر غریب طلباء کی مالی مدد
ایرانی عوام کی طرف سے عاطفی جشن کے موقع پر غریب اور محروم طلباء کے لئے مدد جمع کرنےکے دن رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی عاطفی جشن میں شرکت کی اور محروم وغریب طلباء کے لئےدوسو ملین ریال کی مالی مدد فراہم کی ۔
رہبر معظم کی یونورسٹیوں کے اساتذہ اور ممتاز علمی شخصیات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ممتاز علمی شخصیات سے ملاقات میں علمی پیشرفت و ترقی کو ملک کی حیات کے لئے لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: علمی پیشرفت کو مقامی سطح پرعلم کی پیداوار، خود اعتمادی، کامیابی کی امید اور جہادی حرکت پر استوار ہونا چاہیے ۔
