ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم: صوبہ یزد میں ثقافتی ، تبلیغی اور معنوی امور پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔
رہبر معظم: صوبہ یزد میں ثقافتی ، تبلیغی اور معنوی امور پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات نائب صدر ، صدر کے بعض معاونین اور حکومت کے بعض ارکان ،امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے، صوبہ یزد کے گورنر، پارلیمنٹ میں یزد کے نمائندے اور بعض صوبائی حکام کی موجودگي میں صوبہ یزد کو رشد و فروغ ، پیداوار ، قدرتی اور انسانی وسائل اور عوامی تلاش و ہمت کے لحاظ سے بہت ہی اہم قراردیتے ہوئےفرمایا : حکام کو اس صوبے میں موجود توانائی و استعداد سےاستفادہ کرتے ہوئےصوبہ یزد کے عوام کی مشکلات و مسائل کو برطرف کرنے اور صوبے کی پیشرفت و ترقی کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم: ایران کی زندہ اورجوان قوم انتخابات میں شرکت کرکے دشمن کو مایوس بنادے گی۔
رہبر معظم: ایران کی زندہ اورجوان قوم انتخابات میں شرکت کرکے دشمن کو مایوس بنادے گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ یزد کےاپنے سفر کے چوتھے دن ابر کوہ کے عوام کے عظیم اجتماع میں " حکومت وحکام کا عوام کے بارے میں ذمہ داری کا احساس " اور " ہمت و قومی خود باوری " کوملک کی پیشرفت کے دو اہم عامل قراردیا اور پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ایران کی زندہ ، جوان اور پر نشاط عوام دشمن کی تبلیغات کے بر خلاف ان انتخابات میں شرکت کرکے ان کو بےمثال انتخابات میں بدل دیں گے ۔
رہبر معظم: ملک کے ماہر وممتاز افراد کا احترام اور ان کے مقام ومنزلت کی قدر وحفاظت ضروری ہے۔
رہبر معظم: ملک کے ماہر وممتاز افراد کا احترام اور ان کے مقام ومنزلت کی قدر وحفاظت ضروری ہے۔
صوبہ یزد میں قرآنی ، علمی ،ثقافتی ، ہنری ، صنعتی ، زراعتی اوراقتصادی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز و منتخب شخصیات نے سنیچر کی شب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ تین گھنٹے اور تیس منٹ تک ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں صوبے کے 17ممتاز افراد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ۔
رہبر معظم: شہداء نہ صرف ایرانی قوم کے لئے باعث فخر ہیں بلکہ آج کی انسانی نسل کے لئے فخرکا باعث ہیں۔
رہبر معظم: شہداء نہ صرف ایرانی قوم کے لئے باعث فخر ہیں بلکہ آج کی انسانی نسل کے لئے فخرکا باعث ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت " شہیدوں ، جانبازوں اور رہائی پانے والوں کے خاندان والوں سے ملاقات میں " شہیدوں اور جانبازوں کو انقلاب اسلامی کا مضبوط و تن آور درخت کی جڑیں قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلام کی دوبارہ حیات کا تاریخی اور عظیم ظہور اور امت اسلامی کی بیداری ایرانی عوام کی تحریک اور شہیدوں کے خاندان والوں کی فداکاری کا نتیجہ ہےاور حالیہ تین دہائیوں میں کئی صدیوں کے برابر پیشرفت حاصل ہوئی ہے ۔
رہبر معظم: امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے میں ایرانی عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
رہبر معظم: امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے میں ایرانی عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ یزد کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء کے شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قومی خود اعتمادی کو ملک کی پیشرفت و ترقی کا اصلی عامل قراردیا اور قومی خود اعتمادی کو کمزور بنانے والے تین عوامل کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کے دشمن اپنی وسیع ناکامیوں کے بعد اب دوسرے اور نئے حیلوں اور مکر فریب کی تلاش و کوشش میں ہیں۔ ایرانی عوام اور بالخصوص ممتاز افراد کو مکمل ہوشیا رہنا چاہیےاور قومی خود اعتمادی کوفروغ دیتے ہوئے اسے کمزور بنانے والے دشمن کے ان تین عوامل کو خاک ميں ملا دینا چاہیے۔
رہبر معظم نے یزد میں ایک بےمثال عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
رہبر معظم نے یزد میں ایک بےمثال عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج یزد کے عوام کے ایک بے مثال اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے مخلصانہ ، صمیمانہ اور محبت آمیز احساسات پر شکریہ ادا کیا اورایرانی عوام کی مختلف شعبوں میں علمی پیشرفت و ترقی اور کامیابی کا اصلی راز قومی خود اعتمادی کو قراردیتے ہوئے فرمایا : پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پرشرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
صوبہ یزد کےسینکڑوں علماء و فضلاء نے رہبر معظم سے ملاقات کی ۔
صوبہ یزد کےسینکڑوں علماء و فضلاء نے رہبر معظم سے ملاقات کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات صوبہ یزد کےسیکڑوں علماء و فضلاء سے ملاقات میں سیاسی ، اقتصادی اور سماجی میدان میں پیچیدہ مسائل کے رونما ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علم دین کو آج کے دور میں معاشرے کی سب سے زیادہ ضرورت قراردیا اور بصیرت ،آگاہی ، زہد و تقوی ، علمی بنیاد کو مضبوط بنانا اور عوام کے مختلف طبقات کی دینی ضروریات کا صحیح اور درست جواب دینے کو علماء کی آج کی اہم ذمہ داری قراردیاہے ۔
رہبر معظم : غدیر اسلامی اتحاد و انسجام پر مبنی عظیم درس ہے ۔
رہبر معظم : غدیر اسلامی اتحاد و انسجام پر مبنی عظیم درس ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے مختلف پہلوؤں کی تشریح اور امیر المؤمنین علی (ع) کے مد نظر اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے مسلسل جد وجہد کو آج کی سب سے بڑی ضرورت اور واقعہ غدیر کو ایرانی عوام کے لئے عظيم درس قراردیتے ہوئے فرمایا : عالم اسلام کو بھی امیر المؤمنین علی (ع) کی تاسی و پیروی کرني چاہیےاور اختلافات سے پرہیز کرتے ہوئے اسلامی اتحاد و انسجام کواپنے اہداف کے لئے سرمشق اور نمونہ عمل قراردینا چاہیے ۔
رہبر معظم: ثقافت ایرانی عوام کے اصلی اہداف تک پہنچنے کا سب سے اہم عامل ہے۔
رہبر معظم: ثقافت ایرانی عوام کے اصلی اہداف تک پہنچنے کا سب سے اہم عامل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں ثقافت کو معاشرے و سماج کی سانس لینے کی فضا قراردیتے ہوئے تاکید فرمائی : ایرانی عوام کی اصلی تمنا و آرزو موحد ، رشید ، پر نشاط ، پر امید ، عدالت خواہ ، ، متحرک ، پیشگام ، مترقی ، اپنے نفس پر اعتماد اور خدا وند متعال کی ذات پر توکل رکھنے والے ، ایثار و عفو کی روح سے سرشار معاشرے کی تشکیل ہے اور ثقافت مذکورہ اہداف تک پہنچنے کا سب سے اہم عامل ہے ۔
رہبر معظم سے اسلامی ممالک کی اعلی عدالتوں کے سربراہوں کی ملاقات۔
رہبر معظم سے اسلامی ممالک کی اعلی عدالتوں کے سربراہوں کی ملاقات۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےتہران میں اسلامی ممالک کی اعلی عدالتوں کے پہلے سربراہی اجلاس کے شرکاء سے ملاقات میں احکام اسلامی میں بشر کی موجودہ ضرورتوں کو پورا کرنےکی ظرفیت اور خاص طور پر عدل و انصاف کے نفاذ کو " خداوند متعال پر توکل اوراپنے نفس پر اعتماد کے ذریعہ " عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کا حل قرار دیتے ہوئے فرمایا : اسلامی ممالک کی عدالتوں کو رائے صادر کرنے اور فیصلہ سنانےمیں استقلال اورقضاوت کے مسئلہ میں اسلامی معارف کی طرف توجہ مبذول کرنی چاہیے اور اسلامی قضاوت کی عظیم عمارت کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ جد وجہد جاری رکھنی چاہیے ۔
رہبر معظم سے بحریہ کے سربراہ، بعض اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے ملاقات کی۔
رہبر معظم سے بحریہ کے سربراہ، بعض اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی بحری فوج کے سربراہ اور بعض اعلی کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات میں بحری فوج کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : مسلح افواج کا سب سے بڑا اور اہم مددگار ان کا ایمان ، ان کی طاقت اوران کا خدا وندمتعال پرتوکل ہے۔
رہبر معظم: دنیا کے آزاد اور پاک ضمیر انسان فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
رہبر معظم: دنیا کے آزاد اور پاک ضمیر انسان فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سری لنکا کے صدرمہیندا راجا پکشے اور ان کے ہمراہ وفد سے دونوں ممالک کے دیرینہ سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : براعظم ایشیاء کے ممالک کے پاس باہمی تعاون اور روابط کو فروغ دینے کے لئے مناسب وسائل موجودہیں جن کی طرف بہت کم توجہ دی گئی ہے اور علاقائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں مؤثر قدم اٹھائیں۔
رہبر معظم: اتحاد ، ہمدردی اورہمدلی عالم اسلام کی آج سب سے بڑی ضرورت ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کمیٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایرانی حجاج اسلامی اتحاد و انسجام کو قوت بہم پہنچانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں کیونکہ آج امت اسلامی کی صفوں میں اتحاد ، ہمدردی و ہمدلی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جارہی ہے اور امت اسلامی کے باہمی اتحاد کے سلسلے میں حجاج کے میزبان ملک کو بھی عملی اقدام کرنا چاہیے.
رہبر معظم: عوامی امن و سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے امن سلب کرنا چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس کے تربیت یافتہ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں رہنے والے ہرفرد کے لئے مساوی طور پر امن وسلامتی کا ماحول فراہم کرنا پولیس کے اہم فرائض میں شامل ہے خواہ وہ کسی بھی قوم و مسلک و مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو اور عوامی امن و سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے امن سلب کرلینا چاہیے
رہبر معظم کی ہزاروں رضاکار طلباء سے ملاقات
رہبر معظم کی ہزاروں رضاکار طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ہزاروں رضاکار طلباء سے ملاقات میں ملک کے مستقبل کے افق کو تابناک اور درخشاں قراردیتے ہوئے فرمایا: حکومت و قوم کے درمیان ہمدردی و ہمدلی و یکجہتی و اتحاد میں روز بروز اضافہ قوم کی ہرفرد بالخصوص جوانوں میں خلاقیت کے جذبہ کے ہمراہ پختہ عزم، دینی شناخت میں اضافہ، علمی میدان میں تلاش و کوشش ملک کے باوقار اقتدار ، استقلال اور عزت کے راستے کوطے کرنے کے لئے کے ضروری ہے۔

رہبر معظم سے ترکمنستان کے صدر نے ملاقات کی۔
رہبر معظم سے ترکمنستان کے صدر نے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےترکمنستان کے صدر جناب قربانعلی بردی محمد اف کے ساتھ ملاقات میں ایران و ترکمنستان دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخی اورجغرافیائی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون ان کے قوی اور طاقتور ہونے کی علامت ہے
رہبر معظم سے قزاقستان کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم سے قزاقستان کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظی خامنہ ای نے آج سہ پہرکوقزاقستان کے صدر جمہوریہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو خوشگوار قراردیا اوران میں مزید فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: تہران میں جو بعض مفید و سازگار معاہدے ہوئے ہيں ان پر عمل درآمد سے دونوں ملکوں کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

رہبر معظم کی ملک کی اہم شخصیات اور اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات۔
رہبر معظم کی ملک کی اہم شخصیات اور اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃاللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملکی شخصیات اور اسلامی ممالک کے سفراء اور زندگی کے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والے لوگوں کے ایک گروہ سے ملاقات میں عید سعید فطر کو قومی اور اسلامی اتحاد اور انسجام کے لئے ایک بہترین موقع قراردیا اور فرمایا : ہماری واقعی عید اس دن ہوگی جب امت مسلمہ اپنے اختلافات کو بھول کراسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ ایک دوسرے سے مل جل کر اپنی دیرینہ عظمت و وقار کو دوبارہ حاصل کر لے گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے سینکڑوں یونیورسٹی طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے سینکڑوں یونیورسٹی طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج سہ پہر مختلف یونیورسٹیوں کے ممتاز علمی مقابلوں کے منتخب سیاسی اور ثقافتی تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں طلاب سے اپنی ملاقات میں ، طلباء کی جانب سے ، سیاسی، ثقافتی، اور سماجی اور دیگر شعبوں میں اپنے مطالبات کو پیش کرنے کو ایک اچھا قدم اور اسے ہر طالب علم کی ذمہ داری قراردیتے ہوئے اس بات پر تاکید فرمائی کہ "عقل و منطق"کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ مطالبات و اہداف کو جامہ عمل پہنانے کی کوشش، یونیورسٹی اور دیگر علمی مراکز کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔

منتخب عناوین