
خبریں


رہبر معظم نے صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندےاورقزوین کے امام جمعہ کو مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام شیخ عبد الکریم عابدینی کو صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کا نمائندہ اورقزوین کا امام جمعہ مقررکیا ہے ۔
رہبر معظم کی تربیتی امور کے شہداء اورطلبا شہداء کانگرس کے اراکین سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تربیتی امور کے شہداء اورطلبا شہداء کانگرس کے اراکین کے ساتھ مؤرخہ 11/27/1393 ہجری شمسی میں ملاقات میں خطاب فرمایا تھا جسے آج صبح میلاد ٹاور کے ہال میں تربیتی امور کے شہداء کانگرس کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔
رہبر معظم کی قومی یوم انجینئر کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ قومی یوم انجینئر کمیٹی کے اراکین نے 6/11/1393 ہجری شمسی کو ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح میلاد ٹاور کے ہال میں یوم انجینئر کی مناسبت سے منعقد سمینار میں پیش کیا گیا ۔

رہبر معظم کا مرحوم آیت اللہ خاتمی کی بیٹی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ام الشہید محترمہ خلیلی بنت مرحوم آیت اللہ سید روح اللہ خاتمی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کا ڈاکٹر سید صادق طبابائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں جناب ڈاکٹر سید صادق طبابائی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا 29 بہمن کی مناسبت سے مشرقی آذربائیجان کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ ملاقات میں اس سال 22 بہمن کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اپنے اہم خطاب میں ملک کے اقتصادی شرائط اور مشکلات حل کرنے کے طریقوں بالخصوص مزاحمتی معاشی پالیسیوں کے نفاذ کی ضرورت پر زوردیا اور امریکہ کی طرف سے آنکھیں دکھانے اور اس کے جدید شرائط اور یورپی ممالک کی جانب سے حال ہی میں عائد نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اس کے ارادے بڑے مضبوط اور مستحکم ہیں اور اقتصادی پابندیوں کے معاملے میں بھی ایرانی قوم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔

رہبر معظم کا جناب احمدی نژاد کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں جناب ڈاکٹر احمدی نژاد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں بخشش اور کمی کی درخواست سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1020 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
رہبر معظم کی انیس بہمن کی مناسبت سےفضائیہ کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار ) اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں امریکی حکومت کی گذشتہ 36 سال سے جاری دشمنی و عداوت کا اصلی مقصد ، ایرانی قوم کی تحقیر اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے سلسلے میں اسکی محاسباتی خطا ، ایٹمی مذاکرات میں ایران کے مستدل اور منطقی رفتار اور کارکردگی ، اور فریق مقابل کی غیر منطقی اور خراج وصول کرنے پر مبنی رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم 22 بہمن کو ثابت کردے گی کہ وہ کسی کے رعب و دبدبے میں نہیں آئے گی اور ہر تحقیر آمیز رفتار کرنے والے کو منہ توڑ جواب دےگی۔

رہبر معظم نے نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا ڈیڑھ گھنٹے تک مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزسنیچر) حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ڈیڑھ گھنٹے تک نینو ٹیکنالوجی پر مشتمل نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا اور نینو و بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملک کے جوان سائنسدانوں اور محققین کی علمی کوششوں اور کاوشوں کا قریب سے معائنہ کیا۔
رہبر معظم کی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء کے مزار پرحاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔

رہبر معظم سے فلسطینی رہنما احمد جبرائیل نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےعوامی محاذ برای آزادی فلسطین کے جنرل سکریٹری جناب احمد جبرائیل کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بڑا اور سرفہرست مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران پختہ عزم ، استقامت و پائداری کے ساتھ فلسطین کی مکمل ازادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور جوان یقینی طور پر فلسطین کی فتح کو مشاہدہ کریں گے۔

رہبر معظم کا یورپ میں اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ کے ذریعہ علم و دانش اور ان دونوں کو تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ حاصل کیجئے؛ کیونکہ اس صورت میں ملک کے لئےآپ جوانوں کی ثروت کے ذخيرہ کے برابر کوئی ذخیرہ نہیں ہوگا۔

رہبر معظم کا یورپ اور امریکہ کے تمام جوانوں کے نام پیغام
فرانس کے حالیہ واقعات اور بعض دوسرے مغربی ممالک میں اس جیسے واقعات نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ میں ان کے بارے میں براہ راست آپ سے بات اور گفتگو کروں۔ میں آپ جوانوں کو اپنا مخاطب قراردیتا ہوں ؛ اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں آپ کے والدین کو نظر انداز کررہا ہوں ، بلکہ اس لئے کہ میں آپ کی قوم اور آپ کے ملک کی زمام آپ کے ہاتھوں میں دیکھ رہا ہوں نیز حقیقت یابی کی حس کو آپ کے دلوں کی گہرائی میں ہوشیار اور زندہ مشاہدہ کررہا ہوں ، اس تحریر میں میرا خطاب آپ کے سیاستدانوں اور حکومتی ارکان سے نہیں ہے کیونکہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ انھوں نے مکمل طور پر آگاہی کے ساتھ سیاست کا راستہ صداقت اور سچائی سے الگ کرلیا ہے۔
رہبر معظم سے ایشیائی کھیل مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) ایشیائی اور اینچئون مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات میں عوام کے اندر قومی افتخار کا جذبہ پیدا کرنے میں کھلاڑیوں کی فتح اور کامیابی کے اہم نقش کی طرف اشارہ کیا اور دنیا کے کئی ملین افراد کے سامنے دینی اور اسلامی شعائر اور اصولوں کی ترویج اور حفاظت کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی معنوی استقامت کوبڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ معنوی استقامت عالمی سطح پر ایرانی قوم کی مضبوط استقامت اور پائداری کا مظہر ہے۔

رہبر معظم کا ممتاز شاعر مشفق کاشانی کی رحلت پر تعزیت پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاپنے ایک پیغام میں ممتاز شاعر مشفق کاشانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم سے ونزوئلا کے صدر میڈورا نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز سنیچر ) سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا کے ساتھ ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے اقدامات اور مؤقف کی تعریف و تجلیل کی اورلاطینی امریکی علاقہ میں ونزوئلا کے دلیرانہ اور مؤثر اسٹراٹیک مؤقف کو سامراجی طاقتوں کی ونزوئلا کے خلاف عداوت اور دشمنی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ونزوئلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم اور قطعی ارادہ ہے۔

رہبر معظم کا عید میلاد النبی (ص) اور وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات، ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام ، اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک علماء ، دانشوروں اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں وحدت اور اتحاد کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کا عظیم درس اور امت اسلامیہ کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعریف و تجلیل صرف گفتگو تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ آنحضور (ص) کے وحدت پر مبنی پیغامات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے حکام کو اسے اپنی ترجیحی پالیسیوں میں قراردینا چاہیے۔
