خبریں

رہبر معظم کا خبرگان کونسل میں مازندران کے نمائندے کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بہشہر کے امام جمعہ اور خبرگان کونسل میں مازندرانی عوام کے نمائندے عالم عامل و مجاہد، حجۃ الاسلام حاج سید صابر جباری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا انجینئر ترکان کے والد کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انجینئر ترکان کے والد کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم سے صدر جمہوریہ اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) صدر جمہوریہ اورکابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں معاشرے میں نفسیاتی اور روحی آرام و سکون کے قیام ، مہنگائی پر کنٹرول، غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں ثبات اور حفظان صحت کے منصوبے کے نفاذ کو گذشتہ ایک سال میں حکومت کے اچھےاور گرانقدر اقدامات میں قراردیا اور حکومت کے تمام اہلکاروں کو انقلابی جذبہ اور سمت و سو کی تقویت اور حفاظت ، اندرونی ظرفیتوں اور پیداوار پر تکیہ، مزاحمتی اقتصاد کی پالیسیوں کے دقیق نفاذ، زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ، دیہاتوں میں تبدیلی صنائع ، علمی رشد و ترقی جاری رکھنے پر سنجیدہ توجہ، دانش محور کمپنیوں کی تقویت، عالمی اور علاقائی مسائل بالخصوص امریکہ کی مداخلت کے بارے میں صریح اور روشن مؤقف، حکومت کے اندرونی انسجام کی تقویت،ریڈ لائنوں بالخصوص سن 1388 ہجری شمسی کے فتنہ سے فاصلہ کی رعایت اور منصفانہ تنقید کے مقابلے میں آرام و سکون اور بردباری کی سفارش کی۔
رہبر معظم کا بازار اور اصناف کی قومی کمیٹی کے ارکان سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ملک کے اصناف اور بازار کے دس ہزار شہیدوں کی قومی گانکریس کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بتاریخ 26 خرداد 1393 ہجری شمسی کو ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو آج صبح آئی آر آئی بی کے سمینار ہال میں اسی سلسلے میں منعقد اجلاس میں پیش کیا گيا۔
رہبر معظم نے آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز اتوار) سہ پہر کو تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کاشیخ حسین شب زندہ دار کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں متقی اور پرہیزگار فقیہ آیت اللہ حاج شیخ حسین شب زندہ دار کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

انجینئر محمد سعیدی کیا مستضعفین فاؤنڈیشن کے سربراہ مقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں انجینئر محمد سعیدی کیا کوپانچ سال کی مدت کے لئےمستضعفین فاؤنڈیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں امیر المؤمنین، مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کا عالم مجاہد آیت اللہ محمدی گیلانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد مرحوم آیت اللہ محمدی گیلانی کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم سے ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز پیر ) سہ پہر کو ملک کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے اعلی سول اور فوجی حکام اور بعض اعلی ڈائریکٹروں کے ساتھ ملاقات میں داخلی اور خارجی مسائل کے سلسلے میں اہم نکات پیش کئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور اداروں میں چند جانبہ خلل ایجاد کرنے اور پیچیدہ کوشش کو سامراجی طاقتوں بالخصوص امریکہ کا موجودہ اہم ہدف قراردیا اور عالمی اور علاقائی حساس حالات و شرائط اور تاریخ کے ایک حقیقی اور اہم موڑ پر پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عقلانی محاسبات یعنی اللہ تعالی کی ذات اور خلقت کے سنن پر اعتماد نیز دشمن کی شناخت اور اس پر عدم اعتماد کے اصلی عناصر کے پیش نظر ، عوام پر تکیہ ،تجربات، مجاہدت اور تلاش و کوشش کی روشنی میں اپنے اعلی اہداف تک پہنچنے اور اپنے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جد وجہد جاری رکھےگی۔

رہبر معظم کی نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئےایک ارب 500 ملین ریال کی امداد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئے خصوصی مدد کے عنوان سے چھبیسویں گلریزان سمینار کے انعقاد کے موقع پر اس خدا پسند امر کے لئے ایک ارب 500 ملین ریال کی مدد کی ہے۔

رہبر معظم کا انجینئر حسین محمدی کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انجینئر حسین محمدی کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے سیکڑوں اساتید کی ملاقات
آج بروز (بدھ) سہ پہر کو یونیورسٹیوں کے سیکڑوں اساتید نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات میں ، علمی ، یونیورسٹی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی موضوعات کے بارے میں بحث اور تبادلہ خیال کیا۔

رہبر معظم کی موجودگی میں رمضان المبارک کے پہلے دن محفل انس با قرآن کا انعقاد
رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمت اور ضیافت اور قرآن مجید کی بہار کا مہینہ ہے رمضان المبارک کے پہلے دن حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں محفل انس باقرآن منعقد ہوئی ، جس میں قرآن مجید کے ممتاز قاریوں اور حافظوں نے قرآن مجید کی نورانی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اورقرآنی مجموعہ نے گروہی طور پر بھی قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کو پیش کیا اور اللہ تعالی کی حمد و ثنا بجا لائے۔
رہبر معظم سے شہدائے ہفتم تیر اور بعض دیگر شہداء اور جانبازوں کے خاندانوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروزسنیچر) ہفتم تیر کے محترم شہیدوں کے اہل خانہ اور تہران کےبعض دیگر شہیدوں اور جانبازوں کے خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں شہیدوں کے پیغام کے ادراک کے سلسلے میں ملک اور معاشرے کی ضرورت پر تاکید کی اور شہیدوں کے نورانی اور شاداب راستے پر قوم کی وفاداری کو تسلط پسند طاقتوں کی سازشوں کی مسلسل شکست کا مظہر قراردیا اور علاقائي واقعات منجملہ عراق کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراق میں جاری جنگ در حقیقت مغربی ممالک طرفداروں ، دہشت گردوں کے حامیوں اور قوموں کے استقلال کے طرفداروں و دہشت گردوں کے مخالفین کے درمیان ہے۔
رہبر معظم سے عدلیہ کے سربراہ ،اعلی ججوں اور اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزاتوار) عدلیہ کے سربراہ ، اعلی صوبائی ججوں ، سرکاری وکلاء اور اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں عدلیہ میں آیت اللہ لاریجانی کے نئے پانچ سالہ دور کے لئے چھ اصلی ترجیحات بیان کرنے کے ضمن میں ملک کے عام مفادات اور بڑے مسائل میں تینوں قوا کے سربراہان کے درمیان باہمی تعاون، اتحاد اور یکجہتی کو بہت ہی ضروری اور اہم قراردیا اور امریکہ اور مغربی تسلط پسند طاقتوں کے فتنہ پرور اور شرانگيز ہاتھوں کو عراق کے حالیہ واقعات کے پس پردہ قراردیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے عراق میں ہر قسم کی امریکی مداخلت کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اس بات پر اعتقاد ہے کہ عراقی عوام ، عراقی حکومت اور عراق کے دینی مراجع عراق کے موجودہ فتنہ اور بحران کو ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

رہبر معظم کا خارجہ روابط کی اسٹراٹیجک کونسل کے نئے اراکین کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں خارجہ روابط کی اسٹراٹیجک کونسل کے نئے اراکین کا تقرر کیا ہے۔
