ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم سے 73 ممالک کے انقلابی جوانوں کی ملاقات
رہبر معظم سے 73 ممالک کے انقلابی جوانوں کی ملاقات
دنیا کے 73 ممالک منجملہ مصر، تیونس، لیبیا، لبنان، یمن ، بحرین اورفلسطین کے سیکڑوں جوانوں نے آج صبح روحانی، معنوی اور اسلامی و انقلابی احساسات اور جذبات سے لبریز ماحول میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ۔
رہبر معظم کا شہید احمدی روشن اور شہید رضائی نژاد کے گھر پر حضور
رہبر معظم کا شہید احمدی روشن اور شہید رضائی نژاد کے گھر پر حضور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات (جمعرات) ملک کے دو ممتازشہیدوں مصطفی احمدی روشن اورداریوش رضائی نژاد کے گھروں پر حاضر ہو کر معنویت سے سرشار ماحول میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع)کے چہلم کی مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع)کے چہلم کی مجلس منعقد ہوئی
آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں نے شرکت کی۔
رہبر معظم کا شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے جوان سائنسداں شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم تسلط پسند طاقتوں اور سامراجی نظام کی مرضی کے برخلاف پوری طاقت، قوت اور قدرت کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن رہے گی ، اوراس مجرمانہ فعل کی منصوبہ بندی اور اس میں ملوث افراد کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
رہبر معظم کی 19 دی کی مناسبت سے قم کے علماء ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم کی 19 دی کی مناسبت سے قم کے علماء ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قم کے ہزاروں علماء ، فضلا، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات کے اجتماع سے اپنے اہم خطاب میں قم کے 19 دی کے واقعہ کو دنیا کے جدید واقعات کا آغاز و سرچشمہ قراردیا، اور اسلامی نظام کی مسلسل کامیابیوں میں صبر و بصیرت کے اہم نقش کی جانب اشارہ کیا نیز دشمنوں کی سازشوں کی ناکامیوں اورایرانی عوام کےبڑھتے ہوئے اقتدار یعنی اسلامی اصول پر نظام کی ٹھوس استقامت اور میدان میں عوام کی آگاہانہ موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سامراجی طاقتوں کے تجزيہ و تحلیل کے برخلاف ، آج اسلامی نظام شعب ابی طالب (ع) کے شرائط سے دوچار نہیں بلکہ بدر اور خیبر کے شرائط کا حامل ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پارلیمنٹ کے آئندہ انتخابات میں ملک کی سرنوشت میں عوام کی شرکت بھر پور ، فیصلہ کن اور دشمن شکن ہوگی، اور تمام امیدواروں اور حکام کی ذمہ داری ہےکہ وہ قانون پرعمل کرتے ہوئے رقابت پر مبنی اور صحیح و سالم انتخابات منعقد کرانے کی راہ ہموار کریں۔
رہبر معظم کا اسٹراٹیجک افکار کے تیسرے اجلاس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم کا اسٹراٹیجک افکار کے تیسرے اجلاس کے شرکاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سیکڑوں دانشوروں، ممتاز ماہرین، حوزہ و یونیورسٹی کے اساتذہ، محققین اور علمی آثار کے مؤلفین نے آج رات ( بدھ) اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹراٹیجک افکار کے تیسرے اجلاس میں عورت اور خاندان کے موضوع کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں اپنے خیالات اور نظریات کو پیش کیا۔
رہبر معظم کی موجودگی میں مؤثر و اسٹراٹیجک افکار کا تیسرا اجلاس
رہبر معظم کی موجودگی میں مؤثر و اسٹراٹیجک افکار کا تیسرا اجلاس
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سیکڑوں دانشوروں، ممتاز ماہرین، حوزہ و یونیورسٹی کے اساتذہ، محققین و علمی آثار کے مؤلفین نے آج رات ( بدھ) اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹراٹیجک افکار کے تیسرے اجلاس میں عورت اور خاندان کے موضوع کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں باہمی جائزہ اور تبادلہ خيال کیا۔
رہبر معظم سے یورپ میں طلباء کی اسلامی یونین کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے یورپ میں طلباء کی اسلامی یونین کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمن کی یونین کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں اس یونین کے طلباء کو ایرانی قوم کے عزیز فرزند اور ملک کا گرانبہا سرمایہ قرار دیا اور حقیقی معنی میں علم کے حصول ، صحیح فکر و شعور کے فروغ اور اسلامی جمہوری نظام کے حقیقی مؤقف کی تشریح کو اس یونین کے طلباء کی دواہم ذمہ داریاں قراردیا ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ایران کے وزیر خارجہ اور بیرون ملک سفراء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ایران کے وزیر خارجہ اور بیرون ملک سفراء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ، وزارت خارجہ کے اہلکاروں اور بیرون ملک سفراء کے ساتھ ملاقات میں علاقہ میں جاری اسلامی بیداری اور مغربی ممالک کے حوادث کو بہت ہی اہم اور بے نظیر قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کے سفارتی ادارے کو ان حساس اور پیچیدہ حالات میں اسلامی نظام کے نئے حرف یعنی معاشرے میں عوام کی وسیع پیمانے پر موجودگی اور الہی اقدار کے مؤثرو مفید نقش کی تشریح کرنی چاہیے۔
رہبر معظم کی حج انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی حج انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز پیر) اس سال حج کے انتظامی امور کے حکام اور اہلکاروں سے ملاقات میں حج کو عظیم موقع اور اللہ تعالی کا لطف اور نعمت قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کا کامل شکریہ ہے کہ اس عظیم اور بے مثال موقع کی قدر کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے اور اس سال نمونے کے طور پر دعائے کمیل اور دعائے عرفہ کا شاندار انعقاد اس کا عظيم مظہر ہے۔
رہبر معظم کی نہم دی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
رہبر معظم کی نہم دی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) 9دی (1388ہجری شمسی ) کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں خداوند متعال کے ارادے اور اس کی توفیق کے ذریعہ ایمان کو مختلف میدانوں میں عوام کےحضور اور ایرانی قوم کے دلوں کی ہدایت کے اصلی عوامل و عناصرمیں قراردیتے ہوئے فرمایا: 9 دی (1388 ہجری شمسی ) عوام کے دلوں پر دیانت کی حکمرانی اور انقلاب کی حقیقت اور تشخص کا مظہر تھا۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی(رہ) میں چھٹی مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی(رہ) میں چھٹی مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی عزاداری کے سلسلے کی چھٹی مجلس منعقد ہوئی ،جس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں امام سجاد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگی میں امام سجاد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت امام زین العابدین (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

منتخب عناوین