
خبریں


رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت سید الشہداء امام حسین (ع) کی یاد میں عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں نویں محرم الحرام کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کابینہ کے ارکان، اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین(ع) کی عزاداری اورمجالس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ)میں نماز مغرب و عشاء کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آچ (بروز پیر) اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بحریہ کی ترقی اور پیشرفت کو بہت ہی مثبت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم اور حکام کو عزت عطا کی اور ایرانی قوم نے اسی عزت نفس اور باہمی اتحاد کی برکت سے عالمی سامراجی اور مستکبر طاقتوں کی سازشوں کے مقابلے میں قیام کیا اور ان کی سازشوں کو درہم و برہم کردیا ہے۔

رہبر معظم کا بسیج و رضاکار فورس کے ممتاز گروہوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) ملک بھر کے ہزاروں ممتاز بسیجیوں اور رضاکار دستوں کے شاندار اجتماع سے خطاب میں بسیج و رضاکار فورس کو مکتب عاشورا کا مایہ ناز رہرو اور تاریخ میں ایرانی قوم کی الہام بخش اور دائمی یادگار اور عوام کے اندر سےاٹھنے والی تحریک قراردیا اور دنیا میں اسلامی نظام کے نمونہ عمل بننے پر عالمی منہ زور طاقتوں کے خشم و غیظ و غضب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مصراور تیونس کے عوام کے نعروں کی گونج نیویارک اور کیلیفورنیا میں تکرار ہورہی ہے اور مصر و تیونس کے عوام بھی واضح طور پر حزب اللہ ، حماس اور جہاد کو اپنا نمونہ عمل قراردیتے ہیں اور سبھی جانتے ہیں کہ ان گروہوں نے بھی استقامت کا درس اور سامراجی طاقتوں کے بت توڑنے کا سبق ، عصر جدید کے پہلے معلم یعنی ایران کی بسیج قوم کے امام (رہ) اور ایران کی صبور اور مقتدر قوم سے حاصل کیا ہے۔

رہبر معظم کی شہید حسن تہرانی مقدم کے گھر پر ان کے اہلخانہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے (کل منگل کی رات ) شہید حسن تہرانی مقدم کے گھر پر حاضر ہو کران کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید حسن تہرانی مقدم کے اہل خآنہ سے ملاقات میں شہید کی گرانقدر ہمت و تلاش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان فعال افراد کے اہلخانہ ان کے اجر و ثواب میں برابر کے شریک ہیں۔

رہبر معظم کا جہاد خود کفائی ادارے کے شہیدوں کی شہادت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران کے جہاد خود کفائی ادارے کے شہیدوں بالخصوص میجر جنرل شہید حسن مقدم کی ششہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ممتاز اور مایہ ناز افراد کی کوششوں کی محصول اب شجاع و دلیر اور جہادی مردوں کے ہاتھ میں ہے اور اس مجموعہ میں تربیت پانے والے افراد اس نورانی راہ پر گامزن رہنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

رہبر معظم نے بعض سزا یافتہ قیدیوں کی سزاؤں میں عفو و تخفیف کی درخواست سے موافقت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید قربان اور غدیر کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ آملی لاریجانی کی طرف سے عام عدالتوں اور انقلاب اسلامی عدالتوں کی جانب سے سزا یافتہ912 قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اور عفو کی درخواست سے موافقت کی ہے ۔

رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ عاشقان ثار اللہ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔

رہبر معظم کا وزن برداری ٹیم کی کامیابی پر ان کے نام تہنیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں وزن برداری کے عالمی مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور کامیابی پر انھیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رہبر معظم کاامام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں حلف برداری کی تقریب میں خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح امام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کالجوں سے تربیت یافتہ جوانوں کی حلف برداری کی تقریب میں اپنے اہم خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کو ایرانی قوم کے لئے باعث عزت افتخار اور قومی دفاع کا مضبوط و مستحکم قلعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ وامریکی آلہ کار اور صہیونی حکومت جان لیں کہ ایرانی قوم کسی بھی ملک و قوم پر یلغار اور حملہ کرنےکی خواہاں نہیں ہے لیکن ہر حملے و ہر یلغار کا جواب پوری قدرت کے ساتھ ایسا دیا جائے گا جو حملہ آوروں کی تباہی و بربادی کا موجب بنےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک اطلاعیہ صادر کیاہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے رابطہ عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ ذرائع ابلاغ اورصاحب مناصب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور معظم لہ کے دفتر سے منتسب ایسے مطلب کو شائع کرنے سے بالکل پرہیز کریں جوغیر رسمی اور غیر واقعی طریقہ سے شائع ہوئے ہوں۔

رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کےعظیم موقع پر حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں بعض اسلامی ممالک میں عوامی انقلاب و قیام کو عالم اسلام کے سب سے اہم مسائل اور ان میں پوشیدہ حقائق کو الہی آیات و بیّنات قراردیا اور اس فیصلہ کن اورحساس مرحلے میں دینی علماء ، مفکرین اور بیدار جوانوں کی عظیم و سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ بالخصوص انقلاب برپا کرنے والی قوموں کو اپنی تحریک جاری رکھنے کے لئے بین الاقوامی سامراجی و استکباری طاقتوں کے حیلوں اوران کے مکر وفریب کے مقابلے میں پائداری اور ہوشیاری کے دو بنیادی عناصر کی سخت ضرورت ہے اور مغربی ممالک کے چنگال سے اسلامی ممالک کی آزادی کے لئے ایک طاقتور اسلامی بلاک کی تشکیل بھی بہت ضروری ہے.

رہبر معظم کی 13 آبان کی مناسبت سے اسکولز اور یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ( بروز بدھ) اسکولوں اور یونیورسٹیوں کےطلباء کے پرجوش اجتماع سے خطاب میں 13 آبان کو انقلاب اسلامی کی قابل غور عبرتوں ، اللہ تعالی کی قدرت پر معجز نما توکل اور ہدف تک پہنچنے کے لئے بصیرت کے ساتھ استقامت کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ بتیس برسوں میں ایرانی قوم نے استقامت، بصیرت اور توکل کی برکت سے تمام چیلنجوں کے مقابلے میں کامیابی کے ساتھ پیشرفت حاصل کی ہے اور ایرانی قوم آئندہ درپیش چیلنجوں میں بھی کامیاب اور سرافراز رہےگی۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام عمید زنجانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزپیر) اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین عمید زنجانی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم سے عراق کےکردستان علاقہ کے سربراہ مسعود بارزانی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (اتوار) عراق کے صوبہ کردستان کے سربراہ جناب مسعود بارزانی کے ساتھ ملاقات میں عراق کے موجودہ استقلال ، ثبات اور استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے دباؤ ، امریکی فوجیوں کے عدالتی تحفظ کی مخالفت اور عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں تمام عراقیوں کے اصرار اورتمام عراقی مذاہب و اقوام کی متحدہ استقامت نے عراق کی تاریخ میں سنہری باب رقم کیا ہے۔

رہبر معظم نےمردم شماری کے قومی منصوبے میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (پیرکے دن) ملک میں مردم شماری منصوبہ کے اجراء کے پہلے دن اس قومی منصوبے میں شرکت کی۔

رہبر معظم کے دفتر نے ایک بیانیہ میں صوبہ کرمانشاہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے صوبہ کرمانشاہ کے 9 روزہ دورے کے اختتام پر معظم لہ کے دفتر نے صوبہ کرمانشاہ کے دلیر، شجاع اور بہادر عوام کا ایک بیانیہ میں شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم کی نےصوبہ کرمانشاہ کے اہلکاروں اور اعلی عہدیداروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےصوبہ کرمانشاہ کے دورے کے نویں اور آخری دن صوبے کے مختلف اداروں کے کارکنوں، اعلی افسروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں اسلامی نظام میں مخلصانہ ، صادقانہ خدمت ، اور نظام کے استحکام و عوام کی مزید خدمت و مدد کو اللہ تعالی کی توفیق، پروردگار کی مرضی حاصل کرنے کا موجب قراردیتے ہوئے فرمایا: پورے ملک میں مرکزی اور صوبائی حکام کے کام کی کیفیت اسلامی نظام کی عزت یا خدانخواستہ بے عزتی کا باعث بن سکتی ہے لہذا حکام کو کام کی کیفیت اوراپنی قابل فخر خدمت میں ہر ممکن اضافہ کرنا چاہیے۔
