
خبریں


ملک کی مرکزی نماز جمعہ،تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امامت میں ادا کی گئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ نے ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کے موقع پر تہران کے روزہ داروں کے با شکوہ اور عظیم اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی سیاسی حکمت عملی اور راہ و روش پر روشنی ڈالتےہوئے ، امام خمینی کی سیاسی حکمت عملی اور سیرت کو ، سیاست علوی کے ہم آہنگ قرار دیا اور اس بات پر تاکید کی کہ عالمی یوم قدس ، عظیم الشان امام کی سب سے برجستہ یادگاروں میں سے ایک ہے اور خدا کے فضل و ہدایت کے سایے میں آنے والے جمعہ کے دن ، ہماری عظیم اور بیدار قوم ، اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، دنیا کی ظلم ستیز قوموں کی صف اول میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا پر چم لہرائے گی ۔

صدر جمہوریہ ، نویں اور دسویں دور کی کابینہ کے اراکین کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج شام صدر جمہوریہ جناب ڈاکٹر احمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں ، عدالت ، بدعنوانیوں سے پیکار ، سادہ زیستی ، کمزور طبقات کی حمایت اور پسماندہ مناطق پر خصوصی توجہ دینے جیسے مسائل پر زور دیتے ہوئے بیروزگاری اور افراط زر پر قابو پانے کے لئیے انتھک کوشش کی تاکیدفرمائی۔

وینزویلا کے صدر اور ان کے ہمراء آنے والے وفد کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج وینزویلا کے صدر جناب ہوگو شاویز اور ان کے ہمراء آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کو آپسی تعاون کو مزید فروغ اور وسعت دے کر مستقل موقف رکھنے والے ممالک کے نئے تشکیل یافتہ محاذ کو قوت اور استحکام بخشنا چاہئیے ۔

بعض شعراء اور شعبہ ثقافت سے وابستہ ممتاز شخصیات کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
نواسہ رسول(ص) کریم اہلبیت حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ملک کے بعض ممتاز شعراء ، شعبہ ثقافت ، ادب و ہنر سے وابستہ بر جستہ شخصیات نے دوستانہ ماحول میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے بعد حاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز مغربین اداکی اور بعد ازآن روزہ افطار کیا ۔

مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، علمی کمیٹیوں کے اراکین ، یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کےسر براہوں کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اہم ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی علمی و سائنسی ترقی کے تسلسل اور اس میں برق رفتاری لانے کے سلسلے میں یونیورسٹیوں اوران کے اساتذہ کے سنگین فرائض کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آئندہ عشرے میں ترقی و انصاف کے ہدف کے حصول کے لئے علم و سائنس کی ترقی اہم ستون کا درجہ رکھتی ہے ۔

مختلف یونیورسٹیوں کے ممتاز علمی اور ثقافتی طلباء کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا، علمی شخصیات اور طلبا یونینوں کے اراکین اور نمایندوں نے بدھ کی شام رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طلبا یونینوں کے نمایندوں اور علمی شخصیتوں نے علمی، سماجی، ثقافتی، سیاسی اور یونیورسٹی سے وابستہ متعدد امور و مسائل کے سلسلے میں اپنے اپنے نظریات بیان کئے۔

حجۃ الاسلام جناب سید عبدالعزیز حکیم کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نےحجۃ الاسلام سید عبد العزیز حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام صادر کیا ۔

قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ،اہل ایمان کو دشمنوں کے مقابلے میں آہنین اور انتہائی سخت ہونا چاہئیے اور دوستوں کے مقابلے میں انتہائی رحم دل اور
ضیافت الہی، بہار قرآن اور رحمت پروردگار کے مہینے رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کو حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ قرآن کریم کی نورانی آیات کی خوشبو سے معطر ہو گیا، کچھ ممتاز قاریان قرآن، حافظوں اور اس فن کے بعض اساتذہ نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں قرآن کریم کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی۔ ساڑھے تین گھنٹے پر محیط اس روحانی و قرآنی محفل میں گروہی شکل میں بھی تلاوت قرآن کی گئی اور نعت پاک سے ایک سماں بندھ گیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے نیازمند قیدیوں کی امداد کے لئیے ۵۰ ملین تومان کا عطیہ دیا
دیت (خون بہا) کے امور سے متعلق عوامی ادارے کو رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ۵۰ ملین تومان کا عطیہ دیا

استقامت اور مزاحمت شام کی وہ اہم خصوصیت ہے جو اسے دیگر عرب ممالک سے ممتاز کرتی ہے۔
شام کے صدر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی کو گارڈین کونسل کے فقہاء اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب کیا ہے ۔
رہبرمعظّم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک حکم میں آیۃ اللہ جناب سید محمود ھاشمی شاہرودی کو گارڈین کونسل کے فقہاء نیز مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن منصوب فرمایا ۔

رہبر معظم نے آیۃ اللہ الحاج شیخ صادق آملی لاریجانی کو عدلیہ کے نئے سربراہ کے طور پر منصوب کیا
رہبر معظّم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی کو عدلیہ کے سربراہ کے طور پر معیّن کیا ۔

رہبر معظم سے عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو عمان کے بادشاہ سلطان قابوس اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں گذشتہ تیس برسوں میں ایران اور عمان کے باہمی روابط کو اچھا اور برادرانہ قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ، جغرافیائی اورگہرے دینی اشتراکات کے پیش نظر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں۔

رہبر معظم نے جناب احمدی نژاد کو دسویں حکومت کے صدارتی عہدے پر منصوب کیا
منجی عالم بشریت ، حضرت ولی عصر(عج)، مہدی موعود ارواحنا لمقدمہ فداہ کی ولادت باسعادت کی آمد سے قبل ، صدارتی حکم کی تنفیذ کی تقریب ، معنویت اور شکوہ سے سرشار فضا میں آج صبح منعقد ہوئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 خرداد کے یادگار انتخابات میں 40 ملین عوام کی شرکت کا خیر مقدم کیااور قوم کی رائے کو تنفیذ کرتے ہوئے جناب احمدی نژاد کو صدارت کے عہدے پر منصوب کیا۔

رہبر معظم نے آقای محمد فروزندہ کو مستضعفین ادارے کا مزید پانچ سال کے لئے سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں آقای محمد فروزندہ کو مزید پانچ سال کی مدت کے لئےمستضعفین ادارے کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذیل ہے :

رہبر معظم کی طرف سے مختلف وفود نے جانبازوں سے ملاقات اور گفتگو کی
حضرت ابوالفضل العباس (ع)کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے حجج اسلام والمسلمین رحیمیان ، تقوی اور ابراہیمی کی سرپرستی میں تین وفود نے تہران کے مختلف محلوں میں جانبازوں کے گھروں میں پہنچ کر ان سے ملاقات و گفتگو اور عیادت کی اور جانبازوں کی زندگی کے حالات اور انھیں درپیش مشکلات و مسائل کا جائزہ لیا ۔ وفود کے اراکین نے انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری اور جان نثاری پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

رہبر معظم سے قرآن کریم کے چھبیسویں مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن کریم کے چھبیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ملاقات میں قرآن مجید پر عمل کو مسلمانوں کے اتحاد ، عظمت ، عزت اور پیشرفت کا موجب قراردیا اور ملک کے اندر اتحاد کی حفاظت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات کو اختلاف اور خلیج پیدا کرنے کا وسیلہ نہیں بنانا چاہیےاور سب کو برادرانہ طور پر باہمی تعاون کو فروغ اور ملک کی پیشرفت کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم کا صدر کے نام آقای مشائی کے متعلق خط
صدر کی طرف سے رحیم مشائی کو نائب صدر کے عہدے پر منتخب کرنے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر کے نام خط میں اسے معزول کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
