
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو سنندج کے بہشت محمدی میں پہنچ کر کردستان کے غیور اور مظلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلند کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

رہبر معظم کا صوبہ کردستان کے عوام سے شاندار خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان کےدارالحکومت سنندج کے آزادی اسکوائر اور اس کے اطراف کی سڑکوں پرایک عظیم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں کردستان کے عوام کی طرف سے محبت کے بے مثال جلوے پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کردستان کے مؤمن و مجاہد اور ہوشیار عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے قومی عزت و وقار کی حفاظت اور صدراتی انتخابات میں سب سے نیک و صالح شخص کےانتخاب کے معیاروں پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم کا کردستان میں شاندار استقبال
کردستان " اسلام ،انقلاب اور ایران کا مضبوط و مستحکم قلعہ ہے کردستان کے غیور، مؤمن اور عشق و محبت سے سرشار عوام نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا بے مثال ، شاندار اور تاریخی استقبال کیا کردستان کے عوام نے شیعہ و سنی اتحاد اور انقلابی اور قومی اصولوں کے دفاع کے سلسلے میں بہترین اور شاندار جلوے پیش کئے ہیں ۔

رہبر معظم طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب میں پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب اور مذکورہ یونین کے چھبیسیوں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں جوانوں کی طاقت، نشاط اور پختہ عزم کو قومی وقار، استقلال اور آزادی کے دشمنوں کے مقابلے میں اہم اور فیصلہ کن عنصر قراردیا ہے۔

رہبر معظم نے حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر کے چہلم کی مجلس میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں امام راحل (رہ) کی ہمسر مرحومہ ثقفی کےچہلم کی مجلس میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے سورہ حمد اور قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔

رہبر معظم کی طبی امدادی اہلکاروں ، معلموں اور مزدورطبقے سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ملک بھر کے معلموں ، مزدوروں اور نرسوں کے اجتماع سے خطاب میں مذکورہ تینوں طبقات کو معاشرے کے اہم اور مؤثر طبقات قراردیا اور ملک کے مختلف میدانوں میں حکام اورمدیروں کے انتخاب میں قوم کے اہم اور فیصلہ کن کردار کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والے انتخابات میں دشمن کی طرف سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود ایرانی عوام آئندہ صدارتی انتخابات میں جوش و خروش اور ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کرکے ایسی تاریخ رقم کریں گے جو دشمن کے غیظ و غضب اور اس کی مایوسی کا موجب بنےگی۔

رہبر معظم کا عراق میں دہشت گردانہ حملے میں حسینی زائرین کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق میں دہشت گردانہ حملے میں حسینی زائرین کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت سپاہیوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج امام حسین (ع) فوجی یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانوں کی مشترکہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جب علم ، جہاد، ایمان ، پختہ عزم و ارادہ باہم جمع ہو جائیں تو اس وقت ایسے انسان پیدا ہوتے ہیں جن کی برکت سے دنیا کا مستقبل درخشاں اور پر امید بن سکتا ہے۔

رہبر معظم سےآرمینیا کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح آرمینیا کے صدر سرج سرکیسیان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے فرمایا: تہران کے دورے کے دوران ہونے والے سمجھوتوں کو عملی جامہ پہنانے کی سنجیدہ کوشش کیجئے۔

رہبر معظم نےنیازمند افراد کے لئے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں مدد فراہم کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی(رہ) کے حکم سے انقلاب اسلامی تعمیراتی ادارے کی تاسیس کی تیسویں سالگرہ کے موقع پرمحروم اور نیازمندافراد کے لئے مکانات تعمیر کرنے کےسلسلے میں دوسو ملین ریال کی مالی مدد فراہم کی ہے جوحضرت امام (رہ)کے حساب شمارہ 100 میں ڈال دی گئی ہے۔

رہبر معظم کا حجت الاسلام موحدي كرماني کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطیب گرامی ابو الشہید مرحوم حجت الاسلام آقای حاج شیخ محمد حسین موحدي كرماني کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کی ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں جناب شاویز کے شجاعانہ اور منصفانہ مؤقف اور اسی طرح ان کی عوام دوستی کی تعریف و تمجید کی اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ونزوئلا میں آپ کی حکومت کے برسراقتدار آنے سے لاطینی امریکی خطے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا اور ونزوئلا کے عوام اور حکومت نے اس خطے کے عوام کے اندر خود اعتمادی کے جذبے کو بیدار کیا ہے۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر مکرمہ کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں آج سہ پہر کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی شریکہ حیات مرحومہ خدیجہ ثقفی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

رہبر معظم نے حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی
تہران یوینورسٹی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی.

رہبر معظم نے نئے سال کے آغاز میں مشہد مقدس میں کئي ملین زائرین سے خطاب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغازمیں مشہد مقدس میں حضرت امام رضا(ع) کے حرم مبارک میں کئي ملین زائرین اور مشہد کے عوام سے اپنے اہم خطاب میں مختلف شعبوں میں ترقی وپیشرفت اور عدل و انصاف کے فروغ کی تشریح کی اور درست مصرف کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے ساتھ دسویں مرحلے کے صدارتی انتخابات اور اسی طرح ایران و امریکہ کے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی عظيم قوم اپنی آمادگي اور موجودہ مثبت اقدامات کے پیش نظر انقلاب اسلامی کے چوتھے عشرے کو عدل و انصاف اور ترقی و پیشرفت کے عشرےمیں تبدیل کردےگی اور اس کے بنیادی اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں بہت بڑے اور اہم قدم اٹھائے گي۔

رہبر معظم کا حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی یار و یاور و ہمدم و ہمسر کی رحلت پر ان کے محترم خاندان اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کی طرف سے امام خمینی (رہ) کی ہمسر کے ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) کی ہمسر کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد کیا ہے ۔

رہبر معظم کا مرحوم حجۃ الاسلام آقای حاج حسین ایرانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام آقای حاج حسین ایرانی رحمہ اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا نوروز 1388 ہجری شمسی کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس سال کو اہم سال قراردیا اور اس سال کے تمام تحولات اور حوادث پر ایرانی قوم کا اپنی ایمانی طاقت و قدرت کے ذریعہ غلبہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نئے سال کی اہمیت کے پیش نظر ملک کے بنیادی اور حیاتی وسائل کے عاقلانہ اور مدبرانہ استعمال اورمصرف کی خاطر اس سال کو تمام امور اور شعبوں میں درست و صحیح استعمال کا سال قراردیتا ہوں۔
