ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کی امام حسن (ع) کی ولادت کی مناسبت سے شعراء سے ملاقات
رہبر معظم کی امام حسن (ع) کی ولادت کی مناسبت سے شعراء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت کی شب میں ملک کے بعض جوان اور ممتاز شعراء نے دینی ، ثقافتی ، سماجی اور اخلاقی مضامین پر مشتمل اشعار پیش کئے۔

رہبر معظم کا تینوں قوا کے سربراہوں اور اعلی حکام سے خطاب
رہبر معظم کا تینوں قوا کے سربراہوں اور اعلی حکام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج سہ پہر تینوں قوا کے سربراہوں ، اعلی حکام اور نظام اسلامی کے مختلف شعبوں کے اہلکاروں سے ملاقات میں اسلام اور انقلاب کے بنیادی اصولوں پر صبر و پائداری کو مختلف میدانوں میں مزید پیشرفت کا سبب قراردیا اور ارکان نظام پر سنجیدہ حاکمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی اور انقلابی اہداف و مقاصد کے تحقق کی تلاش و کوشش کے لئے یہ سنجیدگي بہترین ثابت ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں رمضان المبارک کے پہلے دن انس با قرآن کی معنوی محفل منعقد ہوئی۔ قرآن مجید کی یہ نورانی محفل تین گھنٹے سے زيادہ عرصہ تک جاری رہی ، اس نورانی محفل میں قرآن مجید کی گروہی تلاوت اور تضرع و زاری سے دعا کی گئی۔

رہبر معظم کی بولیویا کے صدر سے ملاقات
رہبر معظم کی بولیویا کے صدر سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بولیویا کے صدر ایوو ( EVO) مورالیز اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں بولیویا میں حالیہ رفرینڈم میں عوام کی طرف سے ان کے دوبارہ انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: آپ کا عوامی جذبہ اور محروم و فقیر طبقات کے پیش نظر ، عوام کی خدمت کے لئے تلاش و کوشش بہت ہی گرانقدر قدم ہے اور یہی جذبہ قوموں کی سرافرازی و سربلندی کا موجب بن سکتا ہے۔

رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات
رہبر معظم کی خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج خبرگان کونسل کے سربراہ اور نمائندوں سے ملاقات میں خبرگان کونسل کے مقام کو عوام اور اسلامی نظام کے لئے قابل اطیمنان اوربہت ہی اہم مقام قراردیا اور صحیح سمت میں حرکت کے اصلی معیاروں کے عنوان سے انقلاب اسلامی کے اصولوں کی یاد دلاتے ہوئے فرمایا: خبرگان کونسل کی سب سے اہم ذمہ داری اسلامی نظام کی اصلی اور صحیح سمت میں ہدایت ، بنیادی نعروں اور اصولوں کی تقویت اور حفاظت پر مبنی ہے۔

رہبر معظم کی ملک کی یونیورسٹیوں کے ممتاز طلباء سے ملاقات
رہبر معظم کی ملک کی یونیورسٹیوں کے ممتاز طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یونیورسٹیوں کے ایک ہزار ممتاز طلباء سے ملاقات میں علم کو قومی ثروت و اقتدار تک پہنچنے کا ایک گرانقدر اور اہم وسیلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: آج ملک کی بنیادی فکر، علم و ٹیکنالوجی کی فکر پر استوارہونی چاہیے۔

رہبر معظم نے فوج کے سربراہ کے جانشین اور ہم آہنگي کے نائب سربراہ اوربری فوج کے سربراہ کا تقرر کیا ہے
رہبر معظم نے فوج کے سربراہ کے جانشین اور ہم آہنگي کے نائب سربراہ اوربری فوج کے سربراہ کا تقرر کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کےکمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات میں میجرجنرل سید عبدالرحیم موسوی کو جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا جانشین، میجرجنرل محمد حسین دادرس کوفوج میں ہم آہنگی کا نائب سربراہ اور میجرجنرل احمد رضا پوردستان کو بری فوج کا سربراہ مقررکیا ہے۔

رہبر معظم کی صدر اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم کی صدر اور کابینہ کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صدر اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات میں عوامی خدمت میں نشاط و جد وجہد، امام (رہ) اور انقلاب کے کلام و نعروں کو نمایاں کرنا اور عوام کے ساتھ انس و محبت اورعوامی جذبہ کو نویں حکومت کی تین گرانقدر خصوصیات قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب کا چوتھا عشرہ ، عدل وانصاف و پیشرفت کا عشرہ ہے اور تمام منصوبوں اور کوششوں کو اس سمت میں انجام پاناچاہیے۔

رہبر معظم کی بیرون ملک ثقافتی ڈائریکٹروں، وزیر تعلیم اور وزارت تعلیم کے بعض اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی بیرون ملک ثقافتی ڈائریکٹروں، وزیر تعلیم اور وزارت تعلیم کے بعض اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت ولی عصر امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر بیرون ملک ثقافتی ڈائریکٹروں، وزیر تعلیم اور وزارت تعلیم کے بعض اہلکاروں اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں 15 شعبان المعظم کو انسان کی حقیقی امید اورعدل و انصاف سے سرشار و تابناک مستقبل قراردیتے ہوئے فرمایا: فرج کا انتظار یعنی فردی ،اجتماعی ہرلحاظ سے آمادہ و تیاررہنا ، عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے تلاش و کوشش کرنا اور ایسے افراد سے مکمل طور پر ہوشیاراور دور رہنا جو امام زمانہ (عج)کے ساتھ اپنے رابطے کے جھوٹے اور شرم آور دعوؤں کی بنیاد پراپنی دکان کھولے ہوئے ہیں۔

رہبر معظم کی وزارت انٹیلیجنس کے وزیر اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی وزارت انٹیلیجنس کے وزیر اور اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج وزارت انٹیلیجنس کے وزیر اور اس کے بعض اہلکاروں سے ملاقات میں اس وزارتخانہ کو انقلاب اسلامی کا سب سے اہم، بہترین اور باوفا مجموعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: وزارت انٹیلیجنس اپنی تلاش و کوشش و زحمات اور درحقیقت اپنی خاموش جد و جہد کے ذریعہ دشمنوں کے مد مقابل اسلامی انقلاب ، اسلامی اقدار اور عوام کی اچھی طرح حفاظت کررہی ہے اور سب کو اس کی قدر کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے الجزائر کے صدر بوتفلیقہ کی ملاقات
رہبر معظم سے الجزائر کے صدر بوتفلیقہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج الجزائر کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے باہمی تعاون اور ایکدوسرے کے تجربات ، توانائیوں اور وسائل سے استفادہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جمہوری اسلامی ایران اور الجزائر کے پاس بہت سے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں امید ہے کہ باہمی روابط کو فروغ دینے میں یہ سفر مؤثر ثابت ہوگا۔

رہبر معظم کی وزارت خارجہ کے اہلکاروں ، سفراء اور نمائندہ دفاتر کے ڈائریکٹروں سے ملاقات
رہبر معظم کی وزارت خارجہ کے اہلکاروں ، سفراء اور نمائندہ دفاتر کے ڈائریکٹروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج وزارت خارجہ کے اہلکاروں ،دوسرے ممالک میں ایرانی سفراء اور نمائندہ دفاتر کے ڈائریکٹروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں اسلامی نظام کے مقام اور اس کی آگے کی سمت پیشرفت و حرکت ، قانون پر عمل اور اسی طرح خارجہ پالیسی میں آگاہانہ ، شجاعانہ اور ذمہ دارانہ حرکت کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: وزارت خارجہ کو اسلامی نظام کے بڑھتے ہوئے اقتدار اور اس کی عزت و عظمت کو درست منعکس کرنے کے ساتھ اس سے ملک کے مفادات کے لئے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے حافظوں اور قاریوں کی ملاقات
رہبر معظم سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے حافظوں اور قاریوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات قرآن کریم کے پچیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شریک حافظوں اور قاریوں سے ملاقات میں قرآن کریم سے تمسک کو امت اسلامی کی نجات کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امت اسلامی میں قرآن کریم کے ساتھ انس ، اس میں تدبر اور اس کو سمجھنےکے لئے اس قسم کے مقابلے کافی مؤثر ہیں۔

انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری پر انکی ستائش و قدردانی
انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری پر انکی ستائش و قدردانی
حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خمانہ ای کی طرف سے حجج اسلام والمسلمین تقوی اور موسوی کاشانی کی سرپرستی میں دو وفود نے ہسپتال اور جانبازوں کی نگہداشت کے مراکز میں ان کی عیادت اور احوال پرسی کی ۔ وفود نے جانبازوں کی زندگی ، کام اور مشکلات کے بارے معلومات فراہم کیں اور انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری و جاں نثاری پر ان کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا ۔

منتخب عناوین