
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے سال 1386 شمسی کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس سال کو قومی اتحاد اور اسلامی انسجام کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام ایرانیوں کو " قومی استقلال ، عزت اور قوم کے عام رفاہ و فلاح وبہبود" کی امید و آرزو ہےاور اسلامی ایمان ، وحدت کلمہ ، قومی عزم و امید، ملک کی ظرفیت سے صحیح استفادہ ، تدبیر اور جد و جہد " کی برکت سے یہ تمام اہداف پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

رہبر معظم کی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں مجمع کی تشکیل اور بنیادی آئین میں اس کو مد نظر رکھنا امام خمینی(رہ) کا یادگار کارنامہ اور بہترین حکمت عملی قراردیتے ہوئے فرمایا: مجمع تشخیص مصلحت نظام ایک اہم ، عظیم اور فیصلہ کن ادارہ ہے جو اہم مقام کا حامل ہے جس میں مختلف رجحانات رکھنے والی زبدہ اور عظیم شخصیتیں موجود ہیں، اس کی ذمہ داری مشورت اور اسلامی اقدار اور اسلامی نظام کے دائرے میں رہ کرتشخیص مصلحت اور تینوں قوا اور حکومتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ سرگرم اور فعال بنانا ہے۔

رہبر معظم کی حاج سید احمد خمینی (رہ) کی بارہویں برسی میں شرکت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں مرحوم حاج سید احمد خمینی (رہ) کی بارہویں برسی میں شرکت کی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجالس عزا منعقد ہوئی
تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء آج تہران یونیورسٹی سے حسینیہ امام خمینی (رہ) کی طرف جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے اور انھوں نےرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجلس عزا میں شرکت کی ۔

رہبر معظم نے مرحوم رسول ملاقلی پور کی وفات پر تعزیت پیش کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس کے ہنر مند مرحوم آقای رسول ملا قلی پور کی اچانک موت پر اہالی سینما کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

رہبر معظم نے ہفتہ احسان و تعاون کے موقع پر غریبوں کی مدد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ احسان و تعاون کے موقع پر غریبوں اور نیاز مندوں کے لئے دو سوملین ریال کی مدد فراہم کی۔

رہبر معظم کے نام یمن کے وزیر خارجہ نے یمن کے صدر کاتحریری پیغام پیش کیا
جمہوری یمن کے وزیر خارجہ آقای ابوبکر عبداللہ القربی نے آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی اور رہبر معظم کے نام یمن کے صدر آقای علی عبداللہ صالح کا تحریری پیغام انھیں پیش کیا۔

رہبر معظم نے یوم شجر کاری کے موقع درخت کاشت کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجر کاری کے موقع پرآج سہ پہر کو دو چھوٹے درخت زمین میں کاشت کئے۔

رہبر معظم نےمجمع تشخیص مصلحت نظام کے جدید اراکین کو منصوب کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے اراکین کا پانچ سال کی مدت کے لئے تقرر کیا ہے۔

رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے چوتھے دورکے منتخب نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح خبرگان کونسل کے چوتھے دورمیں قوم کے منتخب نمائندوں سے ملاقات میں ملک اوراسلامی نظام کے موجودہ مقام و منزلت کو انقلاب اسلامی کے بعد کے تمام برسوں کی نسبت بےمثال قراردیتے ہوئے فرمایا: قوم اور حکام انقلاب کے استمرار یعنی " صبر و شکر" اور کامیابی کے اصلی عوامل پر تکیہ کرتے ہوئے کامیابی اور کامرانی کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

رہبر معظم کا خبرگان کونسل کے چوتھے دور کے افتتاح کے موقع پرپیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل کے چوتھے دور کے آغازکی مناسبت سے پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم سے دفعہ 44 کی کلی پالیسیوں کے اجرائی اہلکاروں اور حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح دفعہ 44 کی کلی پالیسیوں کے اجرائی اہلکاروں اور حکام کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم بیان میں ان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کوششوں کو جہاد سے تعبیر کیا اور تینوں قوا اور مختلف اداروں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: اگر تمام حکام اور ادارے ہمت سے کام لیں تو آئندہ 2 یا 3 برسوں میں دفعہ 44 کے نفاذ کے اچھے نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ اور ملک کے تابناک مستقبل کی امیدوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

رہبر معظم سے شام کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام کے صدر بشار اسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کو ایکدوسرے کے لئے اہم اور اسٹراٹجیک قراردیتے ہوئے فرمایا: شام کے ساتھ جمہوری اسلامی ایران کے 28 سالہ گہرے ، دیرینہ اور ممتازروابط علاقہ میں بے نظیر ہیں اور ان روابط کو زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنانے پرتوجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبرمعظم سے مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد سےملاقات میں اس سال 22 بہمن کے موقع پر عوام کی عظیم حرکت اور ریلیوں میں پرجوش اور ولولہ انگیز شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اورایرانی عوام کی شجاعت، غیرت ، انقلابی عزم اور دینی تشخص اور انقلاب اسلامی کے ساتھ ان کی مضبوط و مستحکم وابستگی کو انقلاب اسلامی کا سب سے قوی اورمضبوط نقطہ قراردیتے ہوئے فرمایا:

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام فردوسی پور کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام حاج شیخ اسماعیل فردوسی پور کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کے نام امیر کویت کا پیغام
کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزير خارجہ شیخ محمد صباح السالم الصباح نے آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر ولایتی سے ملاقات میں رہبر معظم کے نام امیر کویت کے پیغام کو پیش کیا۔

رہبر معظم سے فضائیہ کے کمانڈروں اور ہزاروں اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اورفضائیہ کے ہزاروں اہلکاروں سے ملاقات میں ایرانی قوم کے جوش و جذبہ کو کمزور کرنے کے لئے نفسیاتی جنگ چھیڑنےکو دشمنوں کی کمزوری اور ضعف کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک بھر میں ایران کی عظیم قوم 22 بہمن کے دن پہلے سے کہیں زیادہ جوش و ولولہ کے ساتھ میدان میں حاضر ہوگی اور دنیا پر واضح کرےگی کہ وہ طاقت و قدرت کے ساتھ اپنے قابل فخر راستے پر گامزن رہےگی۔

رہبر معظم سے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری سے ملاقات میں فرمایا: عالم اسلام کو مسجد الاقصی کے بارے میں اسرائیل کی توہین آمیز حرکات پر شدید رد عمل ظاہر کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی پاکستان کے صدر مشرف سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو پاکستان کے صدر سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کی دو ملتوں کے درمیان بہت سے تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں سیاسی اور اقتصادی ظرفیتوں سے استفادہ کرنے پر تاکید کی۔
