ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

عید غدیر اور امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
عید غدیر اور امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے جمعرات 4 جون 2026 کو عید غدیر خم اور امام خمینی کی سینتیسویں برسی کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے موجودہ حالات، ایرانی عوام کی بعثت، عہدیداروں کی ذمہ داری اور مزاحمتی محاذ کے بارے میں اہم نکات بیان کیے ہیں۔ پیغام حسب ذیل ہے:
پہلی مجلس شورائے اسلامی کے افتتاح کی سالگرہ کی مناسبت سے پیغام
پہلی مجلس شورائے اسلامی کے افتتاح کی سالگرہ کی مناسبت سے پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے پہلی مجلس شورائے اسلامی کے افتتاح کی سالگرہ اور بارہویں پارلیمنٹ کے کام کا تیسرا سال شروع ہونے کی مناسبت سے 28 مئی 2026 کو ایک پیغام جاری کیا ہے۔
 آپ نے  اپنے پیغام میں، ملک کی سربلندی کے لیے اراکین پارلیمان خصوصاً پارلیمنٹ کے محترم اسپیکر کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا حقیقی نمائندہ، قوم ہی کی جنس و صنف کا اور مبعوث شدہ عوام کے معیار کے مطابق ہوتا ہے۔ انھوں نے قومی وحدت اور موجودہ بے مثالی یکجہتی کی عظیم نعمت کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ وطن کا ایک ایک جاں نثار، جس کا دل اسلام و انقلاب یا ایران کی خود مختاری اور سربلندی کے لیے دھڑکتا ہے، اب پہلے سے زیادہ قوم کی منظم اور متحد صفوں کی حفاظت کے لیے کوشش کرے اور ناجائز بلکہ جائز اختلافات کو بھی نزاع اور تفرقے میں تبدیل نہ ہونے دے اور زبانی و عملی طور پر قوم کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بنے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پیغام حج
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پیغام حج
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پیغام حج میں فرمایا اس سال مسئلۂ براءت از مشرکین دوچنداں اہمیت اختیار کر گیا ہے، اور امریکہ و صہیونی رژیم سے براءت کی وسعت اور گہرائی محض موسمِ حج اور میقاتِ حج کی رسمی تقریب تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ان مبارک ایام کے بعد ایران اور دنیا کے مختلف خطوں میں «مرگ بر آمریکا» اور «مرگ بر اسرائیل» کے نعرے اُمتِ اسلامی اور دنیا کے مظلوموں، خصوصاً نوجوان نسل کے عمومی اور ہمہ گیر شعار کی صورت اختیار کر جائیں گے۔
فارسی زبان کے تحفظ اور فردوسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے پیغام
فارسی زبان کے تحفظ اور فردوسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے پیغام
زبانِ فارسی محض گفتار و تحریر کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایرانی قوم کی فکری شناخت کا قالب، اُن کے افکار و احساسات کا رشتۂ اتصال، اور اُن کی قومی و تہذیبی تشخص کی سرحدوں کی محافظ ہے۔ فارسی زبان و ادب، ایرانِ اسلامی کی عظیم اور غنی ثقافت و تمدن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور فروغ دینے کی سب سے اہم مواقع میں سے ایک ہے۔ اور ہمارے حکیم و شہید رہبر، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای اعلیٰ اللہ مقامہ الشریف کی یہ ہدایت کہ فارسی زبان کو مزید طاقتور اور مؤثر بنایا جائے، درحقیقت «تمدنِ ایرانی ـ اسلامی» کے اقتدار اور ترقی کی راہ روشن کرنے والا چراغ ہے۔
یوم محنت کشاں اور یوم معلم کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
یوم محنت کشاں اور یوم معلم کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
یازدہم اور دوازدہم اردیبهشت (یکم اور ۲ مئی) کے یہ دو دن، وہ ایام ہیں جن میں محنت کش اور معلم کے مقام و منزلت کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ زبانی اور علامتی تجلیل سے قطعِ نظر، جو اپنی جگہ ایک مناسب اور بجا عمل ہے، ہر ملک کی ترقی علم اور عمل کے دو پروں کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ معلم اس مقصد کے تحقق کے اولین مرحلے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ علم کی تعلیم، مہارتوں کی افزائش، اور آئندہ نسل کی بصیرت کی نشوونما اور شناخت کی تعمیر کا ایک اہم حصہ اسی کے کندھوں پر عائد ہوتا ہے۔
۲۲ جنوری کے تاریخی اجتماعات سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام
۲۲ جنوری کے تاریخی اجتماعات سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام
حضرت آیت‌اللہ خامنہ‌ای، رہبرِ انقلابِ اسلامی نے ایک پیغام میں آج کے وسیع عوامی اجتماعات میں ملتِ عظیم‌الشأنِ ایران کے عظیم اقدام اور اس تاریخی دن کو سراہتے ہوئے زور دے کر فرمایا: ملتِ ایران نے اپنی ذات، اپنی ہمّت اور اپنی شناخت کو دشمنوں کے سامنے نمایاں کر دیا، اور یہ امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے کہ وہ اپنی فریب کاری بند کریں اور خائن مزدوروں پر بھروسا نہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے تیسرا خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے تیسرا خطاب
حضرت آیت‌الله خامنه‌ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج شام قوم سے اپنے تیسرے ٹیلی ویژن خطاب میں ملت ایران کی صہیونی حکومت پر فتح، مسلح افواج کی اس حکومت کو کاری ضربیں، نیز امریکہ پر غلبے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ان کی بے نتیجہ جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب میں دی گئی زبردست جوابی کارروائی کو مبارکباد کے قابل قرار دیا۔ آپ نے تاکید کی کہ تیسری مبارکباد، ملت ایران کے شاندار اتحاد و یکجہتی کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے دوسرا خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا قوم سے دوسرا خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے آج دوپہر ایک ٹیلی ویژن پیغام میں، دشمن صہیونی کی احمقانہ اور خبیثانہ جارحیت کے مقابلے میں ملت ایران کے متین، بہادر اور بروقت ردِ عمل کو سراہتے ہوئے، اسے ملت کے رشد و بلوغ، اور عقلانیت و معنویت کے استحکام کی علامت قرار دیا۔ آپ نے فرمایا: ملت ایران جس طرح مسلط کردہ جنگ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوئی، اسی طرح مسلط کردہ صلح کے خلاف بھی مضبوطی سے کھڑی ہوگی، اور یہ قوم کبھی بھی کسی کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گی۔
قوم سے اہم ٹیلی ویژن خطاب
قوم سے اہم ٹیلی ویژن خطاب
حضرت آیت‌الله خامنه‌ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج رات قوم سے اپنے ایک اہم ٹیلی ویژن خطاب میں فرمایا: خبیث اور پست صہیونی حکومت نے ایک بڑی اور سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے، جس کے نتائج اسے بدحالی اور تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ عظیم ایرانی قوم یقین رکھے کہ مسلح افواج، اُن کی پشت پناہی کے ساتھ، پوری قوت سے اقدام کریں گی اور اس رژیم کو زبردست ضربات پہنچائیں گی۔ یہ رژیم اپنی اس ناپاک و خبیث حرکت سے ہرگز محفوظ نہیں نکل سکے گی۔
حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس کے موقع پر بصیرت افروز پیغام
حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس کے موقع پر بصیرت افروز پیغام
حضرت آیت‌اللّٰہ خامنہ‌ای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ یوم تأسیس" کے موقع پر منعقدہ اجتماع کے لیے اپنے پیغام میں، حوزہ علمیہ کے مختلف پہلوؤں اور خصوصیات کی تشریح کرتے ہوئے، ایک ایسا حوزہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ترقی یافتہ، ممتاز، نوآور، ترقی پذیر، عصری ضروریات سے ہماہنگ، مہذّب، مجاہد، انقلابی روح کا حامل اور معاشرے کے نظم و نسق کے نظامات کی تشکیل کے لیے آمادہ ہو۔ آپ نے تاکید کی کہ حوزہ کی سب سے اہم ذمہ داری "بلاغ مبین" ہے، جس کی سب سے نمایاں مثال تمدن نوین اسلامی کے بنیادی اور ضمنی خطوط کی ترسیم، اس کی وضاحت، ترویج اور اس کی معاشرے میں ثقافت‌سازی ہے۔
یوم القدس کی مناسبت سے ٹیلیویژن پیغام
یوم القدس کی مناسبت سے ٹیلیویژن پیغام
حضرت آیت‌الله خامنه‌ای، رہبرِ انقلاب اسلامی، نے آج شب ایک ٹیلیویژنی پیغام میں اس سال کی یومِ قدس کی ریلی کو گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ اہم قرار دیا اور تاکید فرمائی: إن‌شاءالله، اس سال کی ریلی یومِ قدس کی بہترین، پرشکوہ ترین اور باعزت ترین ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔
نئے شمسی سال ۱۴۰۴ ہجری کے آغاز پر پیغام
نئے شمسی سال ۱۴۰۴ ہجری کے آغاز پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے شمسی سال ۱۴۰۴ ہجری کے آغاز پر اپنے پیغام میں نئے سال کو "پیداواری سرمایہ کاری کا سال" قرار دیا۔ حضرت آیت‌اللہ خامنہ‌ای نے نئے سال کے شب قدر اور ایامِ شہادتِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام کے ہمراہ آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ لیالی قدر کی برکتیں اور مولائے متقیان کی عنایتیں، ایران کے عزیز عوام اور ان تمام لوگوں کے شامل حال ہوں جن کا نیا سال نوروز سے شروع ہوتا ہے۔
حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام
حزب اللہ کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزاحمتی محاذ کے عزیز جوانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی حزب اللہ، لبنان کی سب سے مضبوط محافظ اور جارح صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کے مقابلے میں سب سے مضبوط ڈھال ہے کہ جو عرصۂ دراز سے لبنان کو تقسیم کرنےکے درپے ہے۔
یورپ میں اسلامی طلباء کی انجمنوں کی یونین کے نام پیغام
یورپ میں اسلامی طلباء کی انجمنوں کی یونین کے نام پیغام
آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی طلباء کی انجمنوں کی یونین کے 58ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں اہم عالمی معاملات میں ان طلباء کے کردار اور اثرات پر زور دیا اور کہا کہ وہ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی مسائل سے نمٹنے کے لیے حوصلہ، ایمان اور خود اعتمادی پر انحصار کریں۔ 
چودہویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر پر تبریکی پیغام
چودہویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر پر تبریکی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے چودہویں صدارتی انتخابات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی قوم، منتخب صدر اور اس حساس عمل میں شریک تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور وقار کے لیے سب کو تعاون کرنے اور خیر سگالی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’یہ قابل تعریف ہوگا کہ انتخابات کے بعد مسابقتی انتخابی رویے دوستانہ اصولوں میں بدل جائیں، اور ہر کوئی ملک کی مادی اور روحانی ترقی کے لیے کوشش کرے۔ "
مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کا آغاز
مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کا آغاز
رہبر انقلاب نے اس پیغام میں ماہرین اسمبلی کو اسلامی جمہوریت کا مظہر بتایا اور شریعت و عقلانیت اور غیب و شہود کو ایک جہت پر لانے کے سلسلے میں قرآنی و اسلامی معرفت کی عاقلانہ تدبیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوری دنیا کے بیدار ضمیر انسانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ دین مخالف یا دین سے دور بھاگنے والے نظاموں کے تلخ حقائق پر توجہ دینے کے ساتھ ہی اسلامی حکمرانی کی جامع، ٹھوس اور عقدہ کشا اور ساتھ ہی دلکش و حیرت انگيز تدبیر پر بھی غور کریں۔

منتخب عناوین