خبریں
رہبر معظم انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام اپنے اہم اور عظیم پیغام میں تمام مسلمانوں اور حجاج کرام کو حج کے گرانقدر اور غنیمت موقع پر اہم اور اصلی ذمہ داریوں کو پہچاننے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: آج امت اسلامی کی سب سے اہم اور بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ آپس میں محبت و الفت اور اخوت و برادری کے رشتوں کو مضبوط و مستحکم بنائیں ، مختلف روپ دھارنے والے استعماری عفریت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں اور قول و عمل کے ذریعہ مشرکین سے برائت کا اظہار کریں ۔
رہبر معظم کا نماز کے سترھویں اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز کے سترھویں اجلاس کے نام ایک پیغام میں اس سال کے اجلاس کو جوانوں کے نام سے موسوم کرنے کو اچھا اور پسندیدہ عمل قرار دیتے ہوئے فرمایا: جوانوں کو نماز کی نورانیت اور بہجت سے آشنا کرنا ان کی بہت بڑی خدمت ہے اور وہ اس کی بدولت مستقبل کو اپنے پختہ عزم کے ساتھ تعمیر کریں گے۔
رہبر معظم کا بلوچستان میں اعلی کمانڈروں کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام میں بلوچستان میں دسیوں شیعہ اور سنی بھائیوں ، سپاہ پاسداران کے بعض اعلی افسروں بالخصوص میجرجنرل شوشتری اور میجرجنرل محمد زادہ کی شہادت پر مبارکباد اور تعزيت و تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظآم کے طاقتور ہاتھ ، عوام کے امن و امان اور جان ومال کو خطرے میں ڈالنے والے خيانتکاروں کو ضرورکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
یوم شھدا کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے شھیدوں کی تجلیل و تکریم کے دن کی مناسبت سے اپنےایک پیغام میں ، شھیدوں کو دفاع مقدس کے سنہری دور کا مظہر اور علامت قرار دیا اور وضاحت فرمائی کہ ان بلند مرتبہ شھیدوں کی یاد کو زندہ رکھنا ، حیات بخش ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایرانی مؤمن قوم کے درخشاں گوہر کو آشکار کیا ۔
صوبہ کردستان کے دہشت گردانہ سانحے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کردستان میں رونما ہونے والے دہشت گردانہ سانحے میں خبرگان کونسل میں صوبہ کردستان کے نمائندے "ماموستا" شیخ الاسلام کی شہادت پر تعزیت اور "مبارکباد" پیش کی۔
حجۃ الاسلام جناب سید عبدالعزیز حکیم کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نےحجۃ الاسلام سید عبد العزیز حکیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام صادر کیا ۔
رہبر معظم کی امامت میں نماز جمعہ منعقد ہوگی
تہران یونیورسٹی میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگي جس میں بڑے پیمانے پر عوام اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔
رہبر معظم کا دسویں صدراتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت پر اہم پیغام
صدارتی انتخابات میں 80 فیصد سے زائد ووٹروں کی شرکت اور منتخب صدر کی 24 ملین سے زائد ووٹوں سے کامیابی درحقیقت ایک حقیقی جشن کا مظہر ہے بد نیت دشمن ایرانی عوام کی اس حلاوت اور مٹھاس کو بد مزہ بنانے کی کوشش میں ہیں ایرانی عوام اور جوان ، دشمن کی اس کوشش کے مد مقابل ہوشیار اور بیداررہیں اور منتخب امیدوار ،دوسرے امیدوار اور ان کے حامی ایکدوسرے کی نسبت بدگمانی اور اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کریں ۔
رہبر معظم کا زاہدان میں بم دھماکے کے شہداء کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےزاہدان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے خونین حادثے پر اپنے تعزیتی پیغام میں سامراجی طاقتوں اور ان کے جاسوسی اداروں کو اس المناک واقعہ کااصلی ذمہ دار قراردیتے ہوئے حکام اور عوام پر زوردیا ہے کہ وہ اسلامی اور قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی طرف سے فرقہ وارانہ اختلافات پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنائیں ۔
رہبر معظم کا آیت اللہ بہجت کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی حضرت آیت اللہ آقای حاج شیخ محمد تقی بہجت کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں اس بزرگ عارف اور فقیہ کی دردناک رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے اس عظیم مصیبت پرحضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ ، علماء اعلام ، مراجع عظام اور مرحوم کے اہل خانہ اور تمام دوستداروں کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب میں پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین – دفتر تحکیم وحدت – کی درخواست کے جواب اور مذکورہ یونین کے چھبیسیوں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں جوانوں کی طاقت، نشاط اور پختہ عزم کو قومی وقار، استقلال اور آزادی کے دشمنوں کے مقابلے میں اہم اور فیصلہ کن عنصر قراردیا ہے۔
رہبر معظم کا عراق میں دہشت گردانہ حملے میں حسینی زائرین کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق میں دہشت گردانہ حملے میں حسینی زائرین کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا حجت الاسلام موحدي كرماني کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطیب گرامی ابو الشہید مرحوم حجت الاسلام آقای حاج شیخ محمد حسین موحدي كرماني کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی یار و یاور و ہمدم و ہمسر کی رحلت پر ان کے محترم خاندان اور ایرانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا مرحوم حجۃ الاسلام آقای حاج حسین ایرانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام آقای حاج حسین ایرانی رحمہ اللہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا نوروز 1388 ہجری شمسی کی مناسبت سے قوم کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں اس سال کو اہم سال قراردیا اور اس سال کے تمام تحولات اور حوادث پر ایرانی قوم کا اپنی ایمانی طاقت و قدرت کے ذریعہ غلبہ پانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نئے سال کی اہمیت کے پیش نظر ملک کے بنیادی اور حیاتی وسائل کے عاقلانہ اور مدبرانہ استعمال اورمصرف کی خاطر اس سال کو تمام امور اور شعبوں میں درست و صحیح استعمال کا سال قراردیتا ہوں۔
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام آقای حاج شیخ محسن محدث کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صاحب مفاتیخ الجنان اورکئي دوسری گرانفدر کتابوں کے مؤلف ، معروف و مشہور عالم دین مرحوم حاج شیخ عباس قمی کے فرزنداورعالم پرہیزگار و متقی مرحوم حجۃ الاسلام آقای شیخ محسن محدث کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان اور دوستداروں کو ایک پیغام میں تعزيت و تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے فرزند کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے فرزند کی رحلت پر انھیں ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم کاامیرکبیر یونیورسٹی میں 5 گمنام شہیدوں کی تدفین کے موقع پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاع مقدس کے 5 گمنام شہیدوں کی تشییع اور امیر کبیر یونیورسٹی میں ان کی تدفین کے بارے میں امیرکبیر صنعتی یونیورسٹی کے سربراہ اور امیر کبیر صنعتی یونیورسٹی میں ادارہ نمائندگی ولی فقیہ کے سربراہ کےخط کے جواب میں مرقوم فرمایا:
