ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

  • تقلید
  • احکام طهارت
    • پانی کے احکام
    • بیت الخلاء کے احکام
    • وضو کے احکام
    • اسمائے باری تعالیٰ اور آیات الہی کو مس کرنا
    • غسل جنابت کے احکام
    • باطل غسل پر مترتب ہونے والے احکام
      پرنٹ  ;  PDF
       
      باطل غسل پر مترتب ہونے والے احکام
       
      س 194: اس شخص کا کیا حکم ہے جو بالغ تو ہو چکا ہو لیکن غسل کے واجب ہونے نیز اس کے طریقے سے بے خبر ہو اور اسی طرح دس سال گزر گئے، تب کہیں اسے تقلید اور غسل کے واجب ہونے کا پتا چلا۔ اب نماز اور روزہ کی قضا کے بارے میں اس پر کیا حکم لاگو ہو گا؟
      ج: اس شخص پر ان نمازوں کی قضا واجب ہے جو اس نے جنابت کی حالت میں پڑھی ہیں اور روزوں کے بارے میں اگر شک تھا کہ جنابت کی حالت میں باقی رہنے سے روزہ باطل ہوتا ہے یا نہیں اور جنابت کی حالت میں ہی روزہ رکھا تھا تو احتیاط واجب کی بناپر اس کا روزہ باطل ہے[1] اور ضروری ہے کہ قضا بھی بجالائے۔ تاہم  اگر یقین تھا کہ جنابت کی حالت میں باقی رہنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے چنانچہ اسی بنیاد پر روزہ رکھا  ہو تو اس کا روزہ صحیح ہے اگرچہ احتیاط کی رعایت کرتے ہوئے روزے کی قضا کرنا اچھا ہے۔
       
      س 195: ایک جوان کم عقلی کی وجہ سے چودہ سال کی عمر سے پہلے اور اس کے بعد استمناء کرتا تھا اور اس سے منی نکلتی تھی لیکن اسے یہ علم نہیں تھا کہ منی خارج ہونے سے انسان مجنب ہوجاتاہے اور نماز اور روزے کیلئے غسل کرنا ضروری ہوتاہے اس کا کیا فریضہ ہے؟ کیا جس زمانے میں وہ استمناء کرتا تھا اور اس سے منی خارج ہوتی تھی، اس زمانے کا اس پر غسل واجب ہے؟ اور اس وقت سے اب تک اس نے جنابت کی حالت میں جو نمازیں پڑھیں ہیںاور روزے رکھے ہیں، کیا وہ باطل ہیں اور ان کی قضا واجب ہے؟
      ج: جتنی مرتبہ وہ مجنب ہوا ہے اگر اس نے اب تک غسل نہیں کیا تو ان سب کے لئے ایک غسل جنابت کافی ہے اور ان تمام نمازوں کی قضا واجب ہے جن کے بارے میں یہ یقین ہے کہ وہ حالت جنابت میں ادا کی گئی ہیں۔ اور اگر ماہ رمضان کی راتوں میں ایسا اتفاق ہوجائے اور جنابت کے بارے میں جاہل ہو تو اس کے روزوں کی قضا نہیں ہے اور صحیح ہونے کا حکم لگایا جائے گا۔ لیکن اگر منی خارج ہونے اور جنابت کا علم رکھتا ہو اور اس بات کے  متعلق شک تھا کہ جنابت پر باقی رہنے سے روزہ باطل ہوتا ہے یا نہیں  چنانچہ جنابت کی حالت میں روزہ رکھا ہو تو احتیاط واجب کی بناپر اس کا روزہ باطل ہے اور ضروری ہے کہ اس کی قضا بجالائے لیکن اگر یقین ہو کہ جنابت پر باقی رہنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا اور اسی بنیاد پر روزہ رکھا ہو تو اس کا روزہ صحیح ہے، اگرچہ احتیاط کی رعایت کرتے ہوئے روزے کی قضا بجالانا اچھا ہے۔
       
      س 196: جو شخص جنابت کے بعد غسل کرے لیکن اس کا غسل غلط اور باطل ہو اسکی ان نمازوں کا کیا حکم ہے جو اس نے اس غسل کے ساتھ پڑھی ہیں جبکہ وہ مسئلہ سے جاہل تھا۔
      ج: باطل غسل کے ساتھ پڑھی گئی نماز باطل ہے اور اس کا اعادہ یا قضا واجب ہے۔
       
      س 197: میں نے ایک واجب غسل کی بجا آوری کے ارادے سے غسل کیا، حمام سے نکلنے کے بعد مجھے شک ہوگیا کہ میں نے ترتیب کی رعایت کی ہے یا نہیں اور چونکہ مجھے احتمال تھا کہ صرف ترتیب کی نیت ہی کافی ہے لہذا میں نے غسل کا اعادہ نہیں کیا اب میں اس مسئلہ میں پریشان ہوں، کیا مجھ پر تمام نمازوں کی قضا واجب ہے؟
      ج: مذکورہ صورت میں آپ کے ذمے کچھ نہیں ہے لیکن اگر آپ کو غسل کے باطل ہونے کا یقین ہے تو آپ پر تمام نمازوں کی قضا واجب ہے۔
       
      س 198: میں غسل جنابت اس طریقے سے کیا کرتا تھا کہ پہلے جسم کا داہنا حصہ، پھر سر اور اس کے بعد بایاں حصہ دھویا کرتا تھا اور میں نے صحیح طریقہ دریافت کرنے میں بھی کوتاہی کی ہے، اب میری نماز اور روزے کا حکم کیا ہے؟
      ج: مذکورہ طریقے سے کیا گیا غسل باطل ہے اور وہ رفع حدث کا موجب نہیں ہے اس لئے ایسے غسل کے ساتھ پڑھی گئی نمازیں باطل ہیں اور انکی قضا کرنا واجب ہے، ہاں اس فرض کے ساتھ کہ آپ مذکورہ طریقہ کو صحیح غسل سمجھتے تھے اور جان بوجھ کر جنابت پر باقی نہیں رہے اسلئے آپ کے روزے صحیح ہیں۔
       
      س 199: کیا مجنب پر ان سورتوں کا پڑھنا حرام ہے جن میں واجب سجدہ ہے ؟
      ج: مجنب کیلئے جو کام حرام ہیں ان میں سے ایک ان سورتوں کی سجدہ والی آیات کا پڑھنا ہے لیکن ان سورتوں کی دیگر آیات پڑھنے میں اشکال نہیں ہے ۔

      [1] جن صورتوں میں احتیاط واجب کی بناپر روزہ باطل ہوتا ہے، ضروری ہے کہ مکلف روزہ رکھے اور قضا بھی بجالائے۔

    • تیمّم کے احکام
    • عورتوں کے احکام
    • میت کے احکام
    • نجاسات کے احکام
    • نشہ آور چیزیں
    • وسوسہ اور اس کا علاج
    • کافر کے احکام
  • احکام نماز
  • احکام روزہ
  • خمس کے احکام
  • جہاد
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
  • حرام معاملات
  • شطرنج اور آلات قمار
  • موسیقی اور غنا
  • رقص
  • تالی بجانا
  • نامحرم کی تصویر اور فلم
  • ڈش ا نٹینا
  • تھیٹر اور سینما
  • مصوری اور مجسمہ سازی
  • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
  • قسمت آزمائی
  • رشوت
  • طبی مسائل
  • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
  • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
  • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
  • ظالم حکومت میں کام کرنا
  • لباس کے احکام
  • مغربی ثقافت کی پیروی
  • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
  • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
  • داڑھی مونڈنا
  • محفل گناہ میں شرکت کرنا
  • دعا لکھنا اور استخارہ
  • دینی رسومات کا احیاء
  • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
  • تجارت و معاملات
  • سود کے احکام
  • حقِ شفعہ
  • اجارہ
  • ضمانت
  • رہن
  • شراکت
  • ہبہ
  • دین و قرض
  • صلح
  • وکالت
  • صدقہ
  • عاریہ اور ودیعہ
  • وصیّت
  • غصب کے احکام
  • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
  • مضاربہ کے احکام
  • بینک
  • بیمہ (انشورنس)
  • سرکاری اموال
  • وقف
  • قبرستان کے احکام
700 /