خبریں
رہبر انقلاب (کمانڈر ان چیف) کی جانب سے دیئے گئے احکامات کے تحت
حضرت آیتاللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہای، سپہ سالارِ اعلیٰ، نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے مسلح افواج کے چھ اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور افسران کو نئی ذمہ داریاں اور فرائض سونپے۔
حزباللہ کے مجاہدین کے خط کے جواب میں رہبرِ انقلاب کا جوابی پیغام
حضرت آیتاللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہای، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی نے حزباللہ کے سیکریٹری جنرل اور اس کے مؤمن و شجاع مجاہدین کی جانب سے ارسال کردہ بیعت و وفاداری کے خط کے جواب میں، دشمنِ صہیونی کے خلاف جدوجہد میں حزباللہ لبنان کی پیش قدمی اور دنیا کی آزاد اقوام کے لیے ظلم و استکبار سے نجات کی راہ میں اس کی تحریک آفرین جدوجہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، لبنان کے مجاہدین کے دفاع میں ایران کی مستقل اور حکمتِ عملی پر مبنی پالیسی کے جاری رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے مکمل اور بلاشرط خاتمے کو جارح امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے مفاہمت نامے کی پہلی شرط قرار دیا ہے۔
حزباللہ کے مجاہدین کے خط کے جواب میں رہبرِ انقلاب کے مکمل پیغام کا متن درج ذیل ہے:
رہبر انقلاب کا شہیدِ ایران کی الوداعی تقریب کے موقع پر بے مثال عوامی شرکت پر خراج تحسین
رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیتاللہ سید مجتبیٰ خامنہای نے ایک پیغام میں ملتِ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور مراجعِ عظام و اہلِ علم و دانش کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، شہیدِ ایران کی الوداعی تقریب کے موقع پر ملت کے بے مثال اور تاریخی جوش و خروش کو، جو اپنی نوعیت کا ایک بے نظیر عوامی اُبھار تھا، بعثتِ ملت کے جلوے اور اسلامی ـ ایرانی شناخت کے پختہ عزم کے ایک نئے معیار سے تعبیر کیا۔ آپ نے ایران اور امریکا کے صدور کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے سے شیطانِ بزرگ کی بار بار عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اب جبکہ امریکی دشمن جنگ بھڑکانے، مزید بھاری قیمت چکانے اور مزید رسوائی مول لینے کے درپے ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ملتِ عزیزِ ایران اور جبهۂ مقاومت کے پاس اس کے لیے ایسے سبق موجود ہیں جنہیں وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔ ان دنوں اسلام کے مجاہدین کی شجاعت اور جنوبی خطے کے بہادر عوام کی غیرت و حمیت نے ان میں سے بعض اسباق کی جھلک اسے دکھا دی ہے۔
رہبر شہید امام سید علی خامنہ ای رح کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے آقائے شہید ایران کے جلوس جنازہ میں ایران اور عراق کے کروڑوں لوگوں کی شرکت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے اور امت کے شہید امام کو مخاطب کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ آپ اور ان دو جنگوں کے تمام شہیدوں کے پاکیزہ خون کا بدلہ مجرم اور ذلیل قاتلوں سے لے کر رہیں گے۔ یہ انتقام، ہماری قوم کا مطالبہ ہے اور اسے قطعی طور پر پورا ہونا چاہیے۔ یہ مجرم، جن کے بڑے اور چھوٹوں سب کی فہرست موجود ہے، بستر پر پرسکون موت کی آرزو اپنی قبر میں لے کر جائيں گے۔
قم میں رہبر شہید کے جلوس جنازہ کے فضائی مناظر
منگل کی صبح مسجد مقدس جمکران میں نماز جنازہ کے بعد رہبر شہید کا جنازہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم اطہر کی جانب رواں دواں ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ قم میں رہبر شہید کے جلوس جنازہ کی کچھ فضائی تصاویر۔
رہبر شہید انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جلوس جنازہ کی کچھ تصاویر
پیر 6 جولائی 2026 کی صبح تہران کی سڑکوں پر رہبر شہید انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا جلوس جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ رہبر شہید کی تشییع میں دسیوں لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ جن سڑکوں سے جلوس جنازہ گزرے گا، وہ ابھی سے ان کے عقیدت مندوں سے بھر چکی ہیں۔
عید غدیر اور امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے جمعرات 4 جون 2026 کو عید غدیر خم اور امام خمینی کی سینتیسویں برسی کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے موجودہ حالات، ایرانی عوام کی بعثت، عہدیداروں کی ذمہ داری اور مزاحمتی محاذ کے بارے میں اہم نکات بیان کیے ہیں۔ پیغام حسب ذیل ہے:
پہلی مجلس شورائے اسلامی کے افتتاح کی سالگرہ کی مناسبت سے پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے پہلی مجلس شورائے اسلامی کے افتتاح کی سالگرہ اور بارہویں پارلیمنٹ کے کام کا تیسرا سال شروع ہونے کی مناسبت سے 28 مئی 2026 کو ایک پیغام جاری کیا ہے۔
آپ نے اپنے پیغام میں، ملک کی سربلندی کے لیے اراکین پارلیمان خصوصاً پارلیمنٹ کے محترم اسپیکر کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا حقیقی نمائندہ، قوم ہی کی جنس و صنف کا اور مبعوث شدہ عوام کے معیار کے مطابق ہوتا ہے۔ انھوں نے قومی وحدت اور موجودہ بے مثالی یکجہتی کی عظیم نعمت کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ وطن کا ایک ایک جاں نثار، جس کا دل اسلام و انقلاب یا ایران کی خود مختاری اور سربلندی کے لیے دھڑکتا ہے، اب پہلے سے زیادہ قوم کی منظم اور متحد صفوں کی حفاظت کے لیے کوشش کرے اور ناجائز بلکہ جائز اختلافات کو بھی نزاع اور تفرقے میں تبدیل نہ ہونے دے اور زبانی و عملی طور پر قوم کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بنے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پیغام حج
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا پیغام حج میں فرمایا اس سال مسئلۂ براءت از مشرکین دوچنداں اہمیت اختیار کر گیا ہے، اور امریکہ و صہیونی رژیم سے براءت کی وسعت اور گہرائی محض موسمِ حج اور میقاتِ حج کی رسمی تقریب تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ان مبارک ایام کے بعد ایران اور دنیا کے مختلف خطوں میں «مرگ بر آمریکا» اور «مرگ بر اسرائیل» کے نعرے اُمتِ اسلامی اور دنیا کے مظلوموں، خصوصاً نوجوان نسل کے عمومی اور ہمہ گیر شعار کی صورت اختیار کر جائیں گے۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی دوسری برسی کی مناسبت سے پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے بدھ 20 مئی کو شہید صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقائے کار کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
آبادی کی افزائش کے شعبے میں سرگرم عوامی کارکنوں کے تعزیتی خط کے جواب مین پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہای نے آبادی کی افزائش کے شعبے میں سرگرم عوامی کارکنوں کے عقیدت کے اظہار اور اسلامی انقلاب کے عظیم الشان قائد شہید خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پر مبنی خط کے جواب میں، آبادی میں اضافے کے مسئلے اور اس کے اسلامی مملکت ایران کی طاقت اور تمدن کے ساتھ ربط کی طرف اشارہ کیا اور آبادی کے شعبے میں سرگرم عوامی کارکنوں کی روز افزوں کوششوں اور افزائش نسل کی ثقافت کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
فارسی زبان کے تحفظ اور فردوسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کی مناسبت سے پیغام
زبانِ فارسی محض گفتار و تحریر کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایرانی قوم کی فکری شناخت کا قالب، اُن کے افکار و احساسات کا رشتۂ اتصال، اور اُن کی قومی و تہذیبی تشخص کی سرحدوں کی محافظ ہے۔ فارسی زبان و ادب، ایرانِ اسلامی کی عظیم اور غنی ثقافت و تمدن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور فروغ دینے کی سب سے اہم مواقع میں سے ایک ہے۔ اور ہمارے حکیم و شہید رہبر، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہای اعلیٰ اللہ مقامہ الشریف کی یہ ہدایت کہ فارسی زبان کو مزید طاقتور اور مؤثر بنایا جائے، درحقیقت «تمدنِ ایرانی ـ اسلامی» کے اقتدار اور ترقی کی راہ روشن کرنے والا چراغ ہے۔
یوم محنت کشاں اور یوم معلم کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
یازدہم اور دوازدہم اردیبهشت (یکم اور ۲ مئی) کے یہ دو دن، وہ ایام ہیں جن میں محنت کش اور معلم کے مقام و منزلت کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ زبانی اور علامتی تجلیل سے قطعِ نظر، جو اپنی جگہ ایک مناسب اور بجا عمل ہے، ہر ملک کی ترقی علم اور عمل کے دو پروں کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ معلم اس مقصد کے تحقق کے اولین مرحلے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ علم کی تعلیم، مہارتوں کی افزائش، اور آئندہ نسل کی بصیرت کی نشوونما اور شناخت کی تعمیر کا ایک اہم حصہ اسی کے کندھوں پر عائد ہوتا ہے۔
خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے 30 اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اہم نکات کی طرف اشارہ کیا گيا ہے۔
عیدِ مبعثِ مبارک کے موقع پر سالانہ خطاب
رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی نے عیدِ شریفِ مبعثِ مبارک کے پُرمسرت موقع پر، معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے ملاقات میں، آج کی انسانی دنیا میں اوائلِ اسلام کی مانند ایک عظیم تبدیلی برپا کرنے کی اسلام کی بے پناہ صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے—اور جاہلیت، ظلم، جبر، خوف اور استکبار میں گرفتار معاشروں کو صلاح، نجات اور شرافت سے بہرہ مند معاشروں میں تبدیل کرنے کی اس کی صلاحیت کو بیان کرتے ہوئے—حالیہ فتنہ کے مختلف پہلوؤں اور اس امریکی فتنہ کے منصوبہ سازوں اور اس کے محرکین کے مقابلے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے مؤقف کی تشریح کی۔ نیز تاریخی دن ۲۲ دی (12 جنوری 2025) کو ملت کی عظیم تحریک کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی ملت نے فتنہ کی کمر توڑ دی، تاہم اس فتنہ کی حقیقت، اس کے مقاصد اور اس کے «تربیت یافتہ» اور «دھوکے کا شکار بنائے گئے» عناصر کو اچھی طرح پہچاننا ضروری ہے۔
۲۲ جنوری کے تاریخی اجتماعات سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام
حضرت آیتاللہ خامنہای، رہبرِ انقلابِ اسلامی نے ایک پیغام میں آج کے وسیع عوامی اجتماعات میں ملتِ عظیمالشأنِ ایران کے عظیم اقدام اور اس تاریخی دن کو سراہتے ہوئے زور دے کر فرمایا: ملتِ ایران نے اپنی ذات، اپنی ہمّت اور اپنی شناخت کو دشمنوں کے سامنے نمایاں کر دیا، اور یہ امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے کہ وہ اپنی فریب کاری بند کریں اور خائن مزدوروں پر بھروسا نہ کریں۔
قم کی عوام کے تاریخی قیام کی سالگرہ پر خطاب
رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی نے آج صبح، ۱۹ دی ۱۳۵۶ (۹ جنوری 1978) کو قم کی عوام کے تاریخی اور کامیاب قیام کی سالگرہ کے موقع پر، اس شہر کے ہزاروں مؤمن اور پُرجوش عوام سے ملاقات میں، فاسد پہلوی حکومت اور اس کے اصل پشت پناہ یعنی امریکہ کی غلط تخمینوں کو ملتِ ایران کے مقابلے میں ان کی شکست کی بنیاد قرار دیا اور زور دے کر فرمایا: آج بھی ملتِ ایران — جو نظامِ جمہوریِ اسلامی کی برکت سے فکری و معنوی اعتبار سے اور وسائل کے لحاظ سے اُس زمانے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے — متکبر امریکہ اور اس کی غلط حساب تخمینوں پر مبنی پالیسیوں کو شکست دے گی، اور وہ مقتدر اسلامی نظام جو چند لاکھ معزز شہداء کے خون سے قائم ہوا ہے، تخریب کاری کرنے والے بے سوچے سمجھے تخریب کاروں کے سامنے ہرگز پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔
صوبہ البرز کے شہداء کی یادگاری کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات
صوبہ البرز کے ۵۵۸۰ شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی عظیم کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر رہبرِ معظمِ انقلابِ اسلامی کے بیانات، آج رات اس اجلاس کے مقام کرج میں نشر کیے گئے۔ حضرت آیتالله خامنہای نے اس ملاقات میں موجودہ حالات میں ایک اہم ترین فریضہ یہ قرار دیا کہ دورانِ دفاعِ مقدس کی اہداف اور اقدار نوجوان نسل تک منتقل کی جائیں، اور فرمایا: "آج کے ہمارے نوجوان، اچھے نوجوان ہیں؛ اگرچہ ان کے اذہان تک مختلف مضامین اور مفاہیم منتقل کرنے کے لیے جدید اور وسیع سہولتیں موجود ہیں، اس کے باوجود وہ اپنی دینی شناخت کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔" اسی بنیاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقدار کو خلاقانہ انداز میں نوجوانوں تک منتقل کیا جانا چاہیے۔
