ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم نےصوبہ چہار محل و بختیاری میں اپنا نمائندہ مقررکیا
رہبر معظم نےصوبہ چہار محل و بختیاری میں اپنا نمائندہ مقررکیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں صوبہ چہار محل و بختیاری میں حجۃ الاسلام محمد علی نکونام کونمائندہ ولی فقیہ اور شہر کرد کا امام جمعہ مقررکیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور علمی کونسلوں کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور علمی کونسلوں کے اراکین کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےرمضان المبارک میں اپنی چوتھی ملاقات میں یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور علمی کونسلوں کے اراکین سے بدھ کی سہ پہر کو ملاقات کی اس ملاقات میں یونیورسٹیوں کے علمی ، تحقیقاتی، سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ ہفتوں میں طلباء ، شعراء و ادباء اور معاشی و اقتصادی شعبہ میں سرگرم افراد نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا کا انعقاد
اسوہ فضائل، ابو الآئمہ حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی مظلومانہ اور دردناک شہادت کی مناسبت سے آج پیر کے دن حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی مجلس عزامنعقد ہوئی ۔۔
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے سر مبارک پر ضربت لگنے کی مناسبت سے مجلس عزامنعقد ہوئی ۔
رہبر معظم سے معاشی، صنعتی، زرعی، بنکاری، انفارمیشن و ٹیکنالوجی شعبوں کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم سے معاشی، صنعتی، زرعی، بنکاری، انفارمیشن و ٹیکنالوجی شعبوں کے اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ایران کے معاشی، صنعتی، زرعی، بنکاری، انفارمیشن و ٹیکنالوجی اور خدمات کے شعبوں کے ممتاز افراد اور اہلکاروں نے آج (بدھ کے روز) ملاقات کی اور مختلف اقتصادی و معاشی امور اور مسائل کے بارے میں اپنےاپنے نظریات پیش کئے۔
رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے صومالیہ کے قحط زدہ افراد کے لئے مدد کی سفارش
رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے صومالیہ کے قحط زدہ افراد کے لئے مدد کی سفارش
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے ایران کے مؤمن و مخلص عوام سے سفارش کی ہے کہ وہ صومالیہ کے قحط زدہ مسلمانوں کی بھر پور مدد کریں۔
افریقہ بالخصوص صومالیہ میں خشکسالی اور قحط سالی کے بحران کے پیش نظر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نےرمضان المبارک کے رحمت و برکت کے مہینے میں ایران کے عزیز عوام سےسفارش کی ہے کہ وہ صومالیہ کے قحط زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اطلاعیہ کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے دو ہزار سے زائد طلباء کی ملاقات
رہبر معظم سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے دو ہزار سے زائد طلباء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سےملک بھرکی یونیورسٹیوں کی سیاسی، ثقافتی، انقلابی اور علمی تنظیموں کے تقریبا دو ہزارنطلباء نے بدھ کی شام ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس صمیمی اور جوش و جذبے سے سرشار اجتماع سے خطاب میں دنیا کے انقلابوں کے اصلی راستے سے منحرف ہونے کے علل و اسباب کی تشریح کی اور اسلامی انقلاب کے ثبات و استحکام کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : ایرانی قوم کا عظیم انقلاب خاص اہداف کے ساتھ رونما ہوا اور اسے تاریخ میں ایک استثنائی مقام حاصل ہے جو اپنے مشخص اہداف اور اپنے اقدار کی جانب بغیر کسی انحراف کے رواں دواں ہے۔
رہبر معظم نے قیدیوں کی رہائی کے لئے مالی مدد فراہم کی
رہبر معظم نے قیدیوں کی رہائی کے لئے مالی مدد فراہم کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اکیسویں جشن گلریزاں کے موقع پرضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لئے 800 ملین ریال کی مالی مدد فراہم کی ہے۔جشن گلریزاں دیہ اور قیدیوں کو مدد فراہم کرنے والی عوامی کمیٹی کے تعاون سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔
رہبر معظم کی طرف سے صومالیہ کے قحط زدہ افراد کی مالی مدد
رہبر معظم کی طرف سے صومالیہ کے قحط زدہ افراد کی مالی مدد
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےصومالیہ میں انسانی المیہ کے پیش نظر صومالیہ کے قحط زدہ افراد کے لئے دو سو ملین ریال کی مالی مدد کی ہے۔ یہ مبلغ بینک ملی میں ہلال احمر کے حساب نمبر 99999 میں ڈالدیا گیا ہے۔
رہبر معظم نےآیت اللہ شاہرودی کو تینوں قوا کے درمیان روابط کو سازگار بنانے کی کونسل کے سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم نےآیت اللہ شاہرودی کو تینوں قوا کے درمیان روابط کو سازگار بنانے کی کونسل کے سربراہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں آیت اللہ سید محمود شاہرودی کو تینوں قوا کے درمیان اختلاف حل کرنے اور روابط کو سازگار بنانے کی کونسل کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم نےخلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحریہ کی فرنٹ لائن کا معائنہ کیا
رہبر معظم نےخلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحریہ کی فرنٹ لائن کا معائنہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈرحضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحریہ کی فرنٹ لائن کا معائنہ کیا اور بحریہ کی سرگرمیوں اور اقدامات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم کا بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ سے خطاب
رہبر معظم کا بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی رات جنوبی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری شعبہ کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے طولانی ساحل اور آزاد سمندر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی مقتدرانہ موجودگی کو قوموں کی عظمت اور وقار کا مظہرقرار دیا۔
رہبر معظم کی بندر عباس میں بحریہ کے اعلی فوجی افسروں سے ملاقات
رہبر معظم کی بندر عباس میں بحریہ کے اعلی فوجی افسروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح بندرعباس پہنچے اور اس علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کارخانوں اور فیکٹریوں کا قریب سے معائنہ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ملک کے جنوبی علاقہ میں پہنچنے کے بعد بحریہ اور دفاع مقدس کے شہداء کے مزار پر حاضر ہوئے اور ان کی شجاعت و دلیری کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور دعا فرمائی۔
رہبر معظم کی ملک بھر کی لائبریریوں کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم کی ملک بھر کی لائبریریوں کے اہلکاروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کی بڑی اور عمومی لائبریریوں کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں کتاب کی نشر و اشاعت اور کتاب کے مطالعہ میں ایرانی قوم کے قدیمی اورتاریخی دور کی طرف اشارہ کیا اور ملک میں کتاب کی نشر و اشاعت اور اس کے مطالعہ کے اعداد و شمار کو ناقابل قبول قراردیا ملک کے تمام ثقافتی اداروں اور اہلکاروں پر ز وردیا ہے کہ وہ مفید اور سالم کتابوں کے مطالعہ کے لئے جدید اور نئے طریقوں سے استفادہ کریں اور عوام بالخصوص جوانوں اور نوجوانوں کے درمیان کتاب کے مطالعہ کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کریں۔
رہبر معظم نے روزگار کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا ہے
رہبر معظم نے روزگار کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ کردیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ساتھ صلاح و مشورکے بعد روزگار فراہم کرنے کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کردیا ہے۔روزگار فراہم کرنے کی کلی پالیسیوں کا متن تینوں قوا کے سربراہان، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے سکریٹری کو ابلاغ کیا ہےکلی پالیسیوں کا متن حسب ذيل ہے:
رہبر معظم سے پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم سے پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کی دو قوموں کے دینی، مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ اورپاکستانی قوم کو عظیم قوم اور ماضی میں اسے مؤثر اورطویل جد و جہد کا مظہر قراردیتے ہوئےفرمایا: پاکستانی قوم کا اسلام پر گہرا اورعمیق اعتقاد و یقین ہے اور پاکستان کی ہر قسم کی پیشرفت و ترقی، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث فخر اور مایہ ناز ہے۔

منتخب عناوین