
خبریں


رہبر معظم کا آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزيتی پیغام
ہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج سید محمد سعید حکیم کے نام اپنے ایک پیغام میں ان کے والد بزرگوارمرحوم آیت اللہ سید محمد علی حکیم کی رحلت پر تعزيت پیش کی ہے۔

رہبر معظم سےتبریز کی اسلامی ہنر یونیورسٹی کے سربراہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ آج صبح تبریز کی اسلامی ہنر یونیورسٹی کے سربراہ ، بعض معاونین، علمی کونسل کے ارکان، اس یونیورسٹی کے کالجوں کے سربراہوں اور ہنرمندوں نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں قرآن مجید کے قالین پر بنے گئے عمدہ اور نفیس نسخہ کی رونمائی کی گئی ۔

رہبر معظم کا حضرت امام خمینی (رہ) کے داماد کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے داماد مرحوم جناب محمود بروجردی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم کا اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حکومت کے اعلی عہدیداروں ، اہلکاروں ، اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صادق آل محمد (ص) کی میلاد مسعود کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور علاقہ میں بعض اقوام کی بیداری کو اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حیات بخش خورشید سے بہرہ مند ہونے کے لئے انسانی ظرفیت میں اضافہ کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: علاقائی ممالک اور قوموں کی سرنوشت اور تقدیر کے بارے میں بڑے شیطان امریکہ کے ہاتھ کاٹنے اورعلاقہ میں اس کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے سے علاقائی قوموں کے دردوں اورغموں کا علاج ہوجائے گا۔

رہبر معظم سےچوبیسویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کے شرکاء کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج چوبیسویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کے شرکاء، مہمانوں اوراسلامی دانشوروں و مفکرین سے ملاقات میں عالم اسلام کو بہت ہی حساس مرحلے اور تاریخی موڑ پر قراردیتے ہوئے فرمایا: اس حساس مرحلےکی صحیح شناخت ، عوام کے دینی ایمان کی تقویت، اتحاد کی حفاظت ، امریکی طاقت کے مقابلے میں مرعوب نہ ہونا، اللہ تعالی کی طرف سے نصرت اور مدد کےوعدے پر حسن ظن رکھنا اور عالم اسلام میں عوام کی کئي ملین پر مشتمل بے مثال و کم نظیرحرکت ، کامیابی اور کامرانی کی راہیں ہموار کرنے کا شاندار مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آذربائیجان کےہزاروں افراد سے ملاقات:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آذربائیجان کے ہزاروں افراد کے پرجوش اجتماع سے خطاب میں ، عالم اسلامی میں بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری کو گذشتہ 33 برسوں میں ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کا شیریں اور عمدہ نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: آج اسلام اور ایمان کی برکت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و عظمت اور پیشرفت وترقی پہلے سے کہیں زيادہ درخشاں اور ایرانی قوم آج عظیم اور بلند چوٹیوں تک پہنچنے کے لئے پہلے سے کہيں زیادہ پر عزم اور مصمم ہے۔

رہبر معظم کی ترکی کے صدر عبد اللہ گل اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ترکی کے صدر عبد اللہ گل اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کو دو برادر اور دوست مسلمان ممالک قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی روابط گذشتہ کئی سالوں کی نسبت بے مثال اور بے نظیر ہیں اوراس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کو اپنی تمام اور بیشمارظرفیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی فضائیہ کے سربراہ ، کمانڈروں اوراعلی افسروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج فضائیہ کے سربراہ ، کمانڈروں، اعلی افسروں اور اہلکاروں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں اصولوں، اقدار اور خاص طور پر اسلام پر ایرانی قوم کی ثابت قدمی، پائداری اوراستقامت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دوام و استحکام اور دوسری قوموں کے لئے نمونہ عمل بننے کا باعث قرار دیتے ہوئےفرمایا : دنیا کے بعض ممالک میں قوموں کی عظیم تحریکیں اور علاقائی سطح پر اسلامی بیداری ، یقینی طور پر 32 سال قبل کی ایرانی عوام کی تحریک سے متاثر ہے اور اب بڑی طاقتوں اور تسلط پسند سامراجی طاقتوں کے تدریجی زوال کا زمانہ قریب پہنچ گياہے۔

رہبر معظم کا تہران میں نماز جمعہ میں نمازیوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں تہران کے مؤمن اور انقلابی عوام کے ایک عظیم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں اس سال عشرہ فجر اور 22 بہمن کو جوش و جذبہ کے لحاظ سے مختلف اور متفاوت قراردیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملک میں عمیق، اساسی اور بنیادی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کی استقامت و پائداری کی برکت سے حالیہ 32 برسوں میں ان تبدیلیوں کا سلسلہ مسلسل و پیہم جاری رہا ہے اور اب ایرانی عوام کئی برسوں کی مجاہدت اور تلاش و کوشش کےبعد اپنی مظلومانہ لیکن قدرتمندانہ آوازکی گونج شمال افریقہ بالخصوص تیونس اور مصرکے عوام کی اسلامی بیداری میں مشاہدہ کررہے ہیں۔

رہبر معظم کا زین الدین شہیدوں کے باپ کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زین الدین شہیدوں کے باپ کی رحلت پر ان کے خاندان کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کی امامت میں اس ہفتہ نماز جمعہ منعقد ہوگی
امام الرؤف حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اس ہفتہ تہران میں نماز جمعہ ولی امر مسلمین رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوگی۔

ہبر معظم کی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج عشرہ فجر کے پہلے دن اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلامی وطن میں واپسی کی سالگرہ کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر ہوئے اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائي۔

رہبر معظم کے نمائندے آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام مروی مدینہ منورہ روانہ
سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ محمد علی العمری کی مدینہ منورہ میں دردناک رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی نمائندگی میں آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام مروی، مرحوم آیت اللہ العمری کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے لئےمدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس میں بھی شرکت کریں گے۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کی مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء نے حسینی جوش و جذبہ اور شعور کے ساتھ شرکت کی۔

رہبر معظم کی شہید شہریاری اور شہید علیمحمدی کے اہلخانہ سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےجمعرات کی شب شہید ڈاکٹر مجید شہریاری اور شہید ڈاکٹر مسعود علی محمدی کے گھروں پر حاضر ہوکر ان شہیدوں کے اہلخانہ کے گرم اور مہر و محبت سے سرشار ماحول میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی اور ان شہیدوں کے پسماندگان اور شہدای علم ودین کی یادگاروں کی استقامت و پائداری پر ان کی تجلیل اور قدردانی کی۔

رہبر معظم نےخاتم الانبیاء( ص) فضائی شعبہ کے کمانڈر کو مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں میجر جنرل فرزاد اسماعیلی کو خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فضائی شعبہ کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم سے 19 دی کی مناسبت سے قم کے عوام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قم کے عوام کے ہزاروں افراد کے شاندار اجتماع میں بصیرت ، شرائط کی صحیح تشخیص ، ذمہ داری کا احساس اور وقت پر میدان میں موجودگی کو الہی امتحانات میں کامیابی اور مادی و معنوی پیشرفت کے تین اصلی عوامل قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ 32 برسوں میں ایرانی عوام نے مختلف اور گوناگوں امتحانات کے مراحل کو بڑی کامیابی کے ساتھ عبور کیا اور ایرانی قوم آج ہر دور کی نسبت کہیں زیادہ مضبوط و مقتدر ہے اور پختہ عزم و قوی ارادہ ،ہوشیاری اوراتحاد و یکجہتی کے ساتھ دنیا و آخرت کی پاکیزہ زندگی اورکمال و سعادت کی بلندیوں تک پہنچنے کے لئے اپنے راستہ پر گامزن رہےگي۔

رہبر معظم نے صوبہ کردستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام جناب آقائ حاج سید محمد حسینی شاہرودی کو صوبہ کردستان میں اپنا نمائندہ اور ملک کے مغربی حصہ کے بڑےاسلامی مرکز کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
