خبریں
رہبر معظم: اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئے حج ایک بہترین و بےمثال موقع ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں حج کے فریضے کو بڑی عزت و احترام کے ساتھ ادا کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ثقافتی پروگراموں کے استمراراور تمام امکانات و وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئےحج کو ایک بہترین اور بےمثال موقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم: اس ممتاز عالم دین کی شخصیت میں علم و تقوی اورعمل کےتین عنصر نمایاں ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین اور معلم اخلاق مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ احمد مجتہدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم: ایران کی ایٹمی فائل کا سکیورٹی کونسل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی سے ملاقات میں بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے استقلال پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بین الاقوامی سطح پرموجودہ مثبت فضا کے پیش نظربین الاقوامی ایٹمی ادارے کے لئے اس معاملے کو صحیح طور پر حل کرنا ایک بہت بڑا امتحان اور بہت بڑی کامیابی ہوگی.
رہبر معظم: حضرت امام حسین (ع) استقامت و بصیرت کے مظہرو علمبردار ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج قم کے بعض علماء اور عوام کے بعض طبقات سے ملاقات میں حضرت امام حسین (ع) کواستقامت و بصیرت کا مظہرو علمبردار قراردیا اور گذشتہ 28 سالوں میں ایرانی عوام کی استقامت اور آئندہ انتخابات میں بصیرت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : انتخابات میں ہمیشہ بصیرت کی ضرورت ہےاور ایرانی عوام کو پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے آئندہ انتخابات میں کامل بصیرت کے ساتھ شرکت اور صحیح فیصلہ کرنا چاہیے اور اس مرتبہ بھی خدا وند متعال کے لطف و کرم کے ساتھ ایرانی عوام اور اسلامی نظام کی فتح اور کامیابی ہوگی۔
دفتر رہبر معظم: قوم اور رہبری کا باہمی رابطہ ،ایران کی سربلندی و پیشرفت کا ضامن ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک پیغام میں صوبہ یزد کے عوام کی طرف سے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے والہانہ ، بے مثال و یادگاراستقبال کی تعریف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عوام کے شوق و نشاط اور یادگار و عظیم حضور سے واضح ہوگیا ہے کہ قوم اور رہبری کا باہمی رابطہ ،ایران کی سربلندی و پیشرفت کا ضامن اور اس کی مضبوط جڑیں ایرانی عوام کے قومی اور اعتقادی تشخص میں پیوستہ ہیں جو روز بروز وسیع تر وشاداب تر ہوتی جائیں گی ۔
رہبر معظم کا یزد کے خلد بریں گلزار شہداء پر حضور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یزد کے خلد بریں گلزار شہداء کے مزار پر فاتحہ کی تلاوت کرکے شہیدوں کےعظیم مقام کا احترام کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یزد کی جامع مسجد کا مشاہدہ کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ یزد کے سفر کے دوران آج یزد کی جامع مسجد کا دورہ کیا۔
رہبر معظم: عوامی عزم و ارادے میں تزلزل،غفلت اور معمولی اہداف میں گرفتاری سب سے بڑا خطرہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ یزد کے حکام اور بعض عوامی طبقات سے ملاقات میں مختلف سطح پر فائزحکام کو عوام کی خدمت کے موقع کو غنیمت سجھنے اور سامراجی طاقتوں ،تاریخی استبداد کی مہلک بیماری سےنجات کو انقلاب اسلامی کا سب سے بڑا کارنامہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امام خمینی (رہ) کا گرم نفس آج بھی قوم کی روح و جان میں پوری آب وتاب کے ساتھ جاری وساری ہے جس نے ایک قوم کو صدیوں کے ظلم و استبداد سے نجات دلا کر دنیا کی زندہ ترین قوم میں بدل دیا۔
رہبر معظم: صوبہ یزد میں ثقافتی ، تبلیغی اور معنوی امور پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات نائب صدر ، صدر کے بعض معاونین اور حکومت کے بعض ارکان ،امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے، صوبہ یزد کے گورنر، پارلیمنٹ میں یزد کے نمائندے اور بعض صوبائی حکام کی موجودگي میں صوبہ یزد کو رشد و فروغ ، پیداوار ، قدرتی اور انسانی وسائل اور عوامی تلاش و ہمت کے لحاظ سے بہت ہی اہم قراردیتے ہوئےفرمایا : حکام کو اس صوبے میں موجود توانائی و استعداد سےاستفادہ کرتے ہوئےصوبہ یزد کے عوام کی مشکلات و مسائل کو برطرف کرنے اور صوبے کی پیشرفت و ترقی کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم: ایران کی زندہ اورجوان قوم انتخابات میں شرکت کرکے دشمن کو مایوس بنادے گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ یزد کےاپنے سفر کے چوتھے دن ابر کوہ کے عوام کے عظیم اجتماع میں " حکومت وحکام کا عوام کے بارے میں ذمہ داری کا احساس " اور " ہمت و قومی خود باوری " کوملک کی پیشرفت کے دو اہم عامل قراردیا اور پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ایران کی زندہ ، جوان اور پر نشاط عوام دشمن کی تبلیغات کے بر خلاف ان انتخابات میں شرکت کرکے ان کو بےمثال انتخابات میں بدل دیں گے ۔
رہبر معظم صوبہ یزد میں امامزادہ جعفر کے مزار پر حاضر ہوئے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ یزد میں امام زادہ جعفر کے مرقد پر حاضر ہوئے اور ان کی پاک روح کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
ابر کوہ کے شہیدوں کے مزار پر حاضری ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ابر کوہ کے شہیدوں کے مزار پر حاضر ہوکر ان کی بلند روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
رہبر معظم: ملک کے ماہر وممتاز افراد کا احترام اور ان کے مقام ومنزلت کی قدر وحفاظت ضروری ہے۔
صوبہ یزد میں قرآنی ، علمی ،ثقافتی ، ہنری ، صنعتی ، زراعتی اوراقتصادی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز و منتخب شخصیات نے سنیچر کی شب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ تین گھنٹے اور تیس منٹ تک ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں صوبے کے 17ممتاز افراد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ۔
رہبر معظم : ایران کی عوام اور اس کے منتخب نمائندے امن و صلح پسند ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ یزد کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں 8 سال تک دفاع مقدس میں مسلح افواج کی مجاہدت اور تلاش و کوشش کوایرانی عوام کے لئے بہت بڑا اور گرانقدر ذخیرہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام اقتداراورآمادگي کے سائے میں آرام اور امن کے ساتھ مختلف میدانوں میں ترقی و پیشرفت کی سمت گامزن رہے گی ۔
رہبر معظم: شہداء نہ صرف ایرانی قوم کے لئے باعث فخر ہیں بلکہ آج کی انسانی نسل کے لئے فخرکا باعث ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت " شہیدوں ، جانبازوں اور رہائی پانے والوں کے خاندان والوں سے ملاقات میں " شہیدوں اور جانبازوں کو انقلاب اسلامی کا مضبوط و تن آور درخت کی جڑیں قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلام کی دوبارہ حیات کا تاریخی اور عظیم ظہور اور امت اسلامی کی بیداری ایرانی عوام کی تحریک اور شہیدوں کے خاندان والوں کی فداکاری کا نتیجہ ہےاور حالیہ تین دہائیوں میں کئی صدیوں کے برابر پیشرفت حاصل ہوئی ہے ۔
رہبر معظم: امریکہ کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے میں ایرانی عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ یزد کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلباء کے شاندار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قومی خود اعتمادی کو ملک کی پیشرفت و ترقی کا اصلی عامل قراردیا اور قومی خود اعتمادی کو کمزور بنانے والے تین عوامل کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کے دشمن اپنی وسیع ناکامیوں کے بعد اب دوسرے اور نئے حیلوں اور مکر فریب کی تلاش و کوشش میں ہیں۔ ایرانی عوام اور بالخصوص ممتاز افراد کو مکمل ہوشیا رہنا چاہیےاور قومی خود اعتمادی کوفروغ دیتے ہوئے اسے کمزور بنانے والے دشمن کے ان تین عوامل کو خاک ميں ملا دینا چاہیے۔
رہبر معظم کا آیت اللہ شہید صدوقی کے مزار پر حضور
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ یزد کے سفر کے پہلے دن آج روضہ محمدیہ مسجد میں تیسرے شہید محراب آیت اللہ شہید صدوقی کے مزار پر حاضر ہوئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔
رہبر معظم نے یزد میں ایک بےمثال عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج یزد کے عوام کے ایک بے مثال اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے مخلصانہ ، صمیمانہ اور محبت آمیز احساسات پر شکریہ ادا کیا اورایرانی عوام کی مختلف شعبوں میں علمی پیشرفت و ترقی اور کامیابی کا اصلی راز قومی خود اعتمادی کو قراردیتے ہوئے فرمایا : پارلیمنٹ کے آٹھویں مرحلے کے انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پرشرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
