
خبریں


رہبر معظم سے آیت اللہ جعفر سبحانی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے قم کے ایک مرجع آیت اللہ جعفر سبحانی نے ملاقات اور گفتگو کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم کی آیات عظام گلپائگانی اور زنجانی کے بیٹوں نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تہران کے ایک اسپتال میں آج (بروزاتوار) سہ پہر کو (مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی کے بیٹوں) حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید جواد گلپائگانی اور حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید باقر گلپائگانی اور( مرحوم آیت اللہ سید عزالدین حسینی زنجانی کے فرزند) آیت اللہ سید محمد حسینی زنجانی نے عیادت کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شفائے کامل اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم کی آیت اللہ امینی، ولی فقیہ اور مراجع عظام کے نمائندوں نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تہران کے ایک اسپتال میں آج سہ پہر کو آیت اللہ امینی نے عیادت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم کی صدر حسن روحانی نے غیر ملکی سفر کے بعد دوبارہ عیادت کی
صدر جمہوریہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج سنیچر کے دن مرکزی ایشیاء کے دو ملکوں کے پانچ روزہ دورےکے بعد وطن واپس پہنچ کر تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی دوسری مرتبہ عیادت کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آیت اللہ ناصری دولت آبادی نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تہران کے ایک اسپتال میں اصفہان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ ناصری دولت آبادی نے عیادت کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم کی آیت اللہ نوری ہمدانی ،آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض اعلی حکام نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے چوتھے دن تہران کے ایک اسپتال میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی ،آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض اعلی حکام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم کی آیت اللہ مصباح یزدی اور آیت اللہ گرامی اور بعض اعلی حکام نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے تیسرے دن تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ مصباح یزدی اور آیت اللہ گرامی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم کی فلسطینی سمینار میں شریک غیر ملکی شخصیات اور علماء نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے تیسرے دن تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہوکر فلسطینیوں کی حمایت میں منعقد سمینار میں شریک غیر ملکی علماء و شخصیات نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عیادت کی۔
رہبر معظم کی آیت اللہ خرازی نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے دوسرے دن خبرگان کونسل کے رکن آیت اللہ سید محسن خرازی نے ان کی عیادت کی۔
رہبر معظم کی بعض اعلی حکام اور اہلکاروں نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا تہران کے ایک اسپتال میں آپریشن کے بعد منگل کے دن اسلامی نظام کے بعض حکام اور اعلی اہلکاروں نے ان کی عیادت کی۔
رہبر معظم کی سید عمار حکیم نے عیادت کی
تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے بعد اعلی شخصیات اور حکام کی جانب سے عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج (بروز منگل) سہ پہر کو عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔
رہبر معظم کی آیت اللہ جوادی آملی نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے بعد اعلی شخصیات اور حکام کی جانب سے عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج (بروز منگل) سہ پہر کو آیت اللہ جوادی آملی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔
رہبر معظم کی پارلیمنٹ کے اسپیکر،آیت اللہ شاہرودی، نائب صدر اور اعلی فوجی کمانڈروں نے کی عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کےآج صبح آپریشن کے بعد اعلی حکام کی جانب سے عیادت کا سلسلہ جاری ہے، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، قوا کے اختلاف حل کرنے کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ شاہرودی، نائب صدر جناب جہانگيری ، سابق صدر احمدی نژاد ،اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری جناب شمخانی اور اعلی فوجی و انتظامی کمانڈروں اور بعض دیگر حکام نے تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عیادت کی۔

رہبر معظم کے کامیاب آپریشن پر سید حسن نصر اللہ نے خوشی کا اظہار کیا
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی جلد از جلد صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم کی عدلیہ ، مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہان ،گارڈین کونسل کے سکریٹری اور حجۃ الاسلام سید حسن خمینی نے عیادت کی
آج بروز (پیر ) سہ پہر کو عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی،مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ، گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے تہران کے ایک اسپتال میں حاضر ہو کر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی عیادت کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن اور ان کی صحت و سلامتی پر مسرت اور خوشحالی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی طول عمر کے لئے دعا کی۔
