
خبریں

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خرم شہرکی تاریخی آزادی کے دن شہید محلاتی انڈسٹریل ایریے میں وزارت دفاع کی طرف سے منعقد ہونے والی" خوداعتمادی اوردفاعی طاقت کے جلوے" پر مبنی نمائش کاچارگھنٹے تک معائنہ کیا۔

رہبر معظم کا ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے رضاکارطلباء سےخطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے ہزاروں رضا کار طلباء سےخطاب میں رضا کاروں کے جذبہ کو استقامت اور مستقبل میں ایرانی قوم کی امید کا مظہرقرار دیتے ہوئےفرمایا: اسی رضاکارانہ جذبہ نے ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کو عظیم سیاسی جنگ اور امریکی تسلط پسند نظام کے خلاف اقوام عالم کے تدبیروں ،ارادوں اور بیداری کے مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔

رہبر معظم کی صوبہ خراسان رضوی کے شہداء و جانبازوں کے لواحقین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح صوبہ خراسان رضوی کے شہداء و جانبازوں کے لواحقین، اورعراقی قید سے رہائی پانے افراد سے ملاقات میں ایرانی عوام کی پیشرفت و ترقی اور عزت کو شہیدوں ، جانبازوں کی فدا کاری ، استقامت وشجاعت اور ان کے خاندان والوں کی بردباری اور صبرو شکیبائی کا مرہون قراردیتے ہوئے فرمایا:
ایرانی عوام کا مستقبل اور ملک کا وقار و استقلال علمی پیشرفت اور ترقی پر منحصر ہے
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے علمی میدان میں پیشرفت و ترقی کو ایرانی عوام اور ملک کے تشخص و استقلال اور عزت کے لئے اہم قراردیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام کا مستقبل اور ملک کا وقار و استقلال علمی پیشرفت اور ترقی پر منحصر ہے

رہبر معظم سے صوبہ خراسان رضوی کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مشہد مقدس میں فردوسی یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے اساتذہ سے ملاقات اور گفتگوکی۔رہبر معظم نے یونورسٹیوں کے سربراہوں ، علمی شعبوں کے ارکان اور صوبہ خراسان رضوی کی یونیورسٹیوں کے اساتید کے اجتماع میں ملک کی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں یونیورسٹیوں کی ذمہ داری اور کردار کو فیصلہ کن واہم قراردیتے ہوئے فرمایا: آج ایرانی عوام کی عزت ، قومی تشخص کی حفاظت اورملکی استقلال کے لئے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر ملک کے علمی ارتقاء کے سلسلے میں دقیق منصوبہ بندی، پختہ عزم اور علمی ریسرچ کے میدان میں سنجیدگی کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔

رہبر معظم کی مشہد کی فردوسی یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مشہد کی فردوسی یونیورسٹی کے طلباء کے ولولہ انگیز اجتماع میں اپنے اہم خطاب میں انسان اور اس کی سماجی و شخصی ذمہ داریوں کے سلسلے میں اسلام اور مغرب کے نظریے میں بنیادی فرق کی وضاحت کی اور ملک کی پیشرفت کے لئے ضروری ماڈل کی شناخت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک کی پیشرفت و ترقی صرف اسلامی اور ایرانی نمونہ کی بنیاد پر ہی امکان پذير ہے اور یونیورسٹی و حوزہ کی متاز شخصیات کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اسلامی اصولوں کی بنیاد پرملک کی پیشرفت کے لئے ایک جامع نقشہ کی تدوین کریں ۔

رہبر معظم کی تاجیکستان کے صدر سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح تاجیکستان کے صدر سے ملاقات میں فارسی زبان ممالک کے درمیان تعاون و ہمبستگی کو ان ممالک کی اندرونی توانائی کو مضبوط و مستحکم بنانے کا اہم عامل قراردیا۔

رہبر معظم کی ملک کے ہزاروں معلمین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ملک کے ہزاروں معلمین سے ملاقات میں " تعلیم اور معلم" کو ایک بہت ہی با عظمت حقیقت اور خدا وند متعال اور انبیاء (ع)کے وجود مقدس اور ان کی شان کا مظہرقراردیا اور ملک و قوم کی تقدیر میں معلمین کے غیر معمولی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمدرد،محنتی اور ہنرمند معلمین کا معاشرے کی پیشرفت و ترقی میں مٹی کو سونے میں تبدیل کرنے سے بھی زیادہ اہم کردار ہے۔

رہبر معظم کی خارجہ رہنما پالیسی کونسل کے اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج خارجہ رہنما پالیسی کونسل کے اراکین سے ملاقات میں اس کونسل کی طرف سے بنیادی اور رہنما پالیسی تدوین کرنے کی کوششوں کو ملک کے مستقبل کے لئے مفید اور مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: 20 سالہ منصوبہ کے اہداف تک پہنچنے کے معیاروں اور اصولوں کی تدوین اس کونسل کے اہم ترین وظائف میں شامل ہے۔

رہبر معظم کی ملک کے ہزاروں مزدوروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک کے ہزاروں مزدوروں سے ملاقات میں اقتصادی پیشرفت میں مزدوروں کے کردار اور ان کےاہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکومت کو مزدوروں اور سرمایہ گذاروں کے درمیان روابط کو منظم کرکے بالخصوص مزدوروں کے اندر پائي جانے والی تشویش کے احساس کو دور کرنا چاہیے اور سرمایہ گذاری کے ذریعہ ملک کی اقتصادی رونق کو بڑھانے کے اسباب فراہم کرنا چاہییں ۔

رہبر معظم کی فوج کے سربراہ اور بعض اعلی کمانڈروں سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج فوج کے سربراہ اور بعض اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد فوج کے تشخص کو دینی اور انقلابی تشخص میں تبدیلی کو ایک بہت بڑی تبدیلی قراردیتے ہوئے فرمایا: فوج میں اس دینی اور انقلابی تشخص کی حفاظت کرنے ، دینداری کے جذبے کو مضبوط بنانے، انقلابی جذبہ ، خلاقیت ، راسخ عزم ، عوامی رابطہ ، خود اعتمادی ، بڑے کارناموں کو جرات و ہمت کے ساتھ سرانجام دینے کا ولولہ اور جوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کو شکوفہ بنانے کے لئے راہیں ہموار کرنے کا سلسلہ قوت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم کی اسلامی وحدت منشور کی تدوین پر تاکید
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سترہ ربیع الاول عید میلاد النبی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اعلی ایرانی حکام ، ایران میں اسلامی ممالک کے سفراء اور وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں سے ملاقات میں اس مبارک عید کے موقع پرتمام مسلمانوںنیزایرانی عوام کو مبارک باد پیش کی اور اسلامی تشخص کے احیاء ، اسلامی بیداری کی ناقابل انکار حقیقت اور عالم اسلام میں عزت و عظمت کی سمت حرکت ، استقلال اور علمی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج عالم اسلام کی سب سے اہم ضرورت اور مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حقیقی حل اتحاد اور اسلامی انسجام میں ہے اور اسی بنیاد پر مسلم علماء و مفکرین اور روشن خیال افراد کواسلامی وحدت منشور کو ایک تاریخی ضرورت کے عنوان سے تدوین کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کا حرم امام رضا (ع) میں لاکھوں زائرین اور مجاروین سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت حضرت امام رضا (ع) کے حرم میں لاکھوں زائرین اور مجاروین کے شاندار اجتماع میں ایک آزاد ، خوشحال ، سربلند اور علمی ترقی و پیشرفت کے آئینہ دارملک کوایرانی عوام کی آرزو قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں بین الاقوامی اصول و قوانین کے مطابق عمل کیا ہے لیکن اگر وہ سکیورٹی کونسل کے ذریعہ بین الاقوامی قانون اور ایرانی عوام کے مسلّم حقوق کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں گے تو ہم بھی قانون کو نظر انداز کرسکتے ہیں اورکریں گے۔

رہبر معظم کی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اراکین سے ملاقات میں مجمع کی تشکیل اور بنیادی آئین میں اس کو مد نظر رکھنا امام خمینی(رہ) کا یادگار کارنامہ اور بہترین حکمت عملی قراردیتے ہوئے فرمایا: مجمع تشخیص مصلحت نظام ایک اہم ، عظیم اور فیصلہ کن ادارہ ہے جو اہم مقام کا حامل ہے جس میں مختلف رجحانات رکھنے والی زبدہ اور عظیم شخصیتیں موجود ہیں، اس کی ذمہ داری مشورت اور اسلامی اقدار اور اسلامی نظام کے دائرے میں رہ کرتشخیص مصلحت اور تینوں قوا اور حکومتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ سرگرم اور فعال بنانا ہے۔

رہبر معظم سے خبرگان کونسل کے چوتھے دورکے منتخب نمائندوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح خبرگان کونسل کے چوتھے دورمیں قوم کے منتخب نمائندوں سے ملاقات میں ملک اوراسلامی نظام کے موجودہ مقام و منزلت کو انقلاب اسلامی کے بعد کے تمام برسوں کی نسبت بےمثال قراردیتے ہوئے فرمایا: قوم اور حکام انقلاب کے استمرار یعنی " صبر و شکر" اور کامیابی کے اصلی عوامل پر تکیہ کرتے ہوئے کامیابی اور کامرانی کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

رہبر معظم سے دفعہ 44 کی کلی پالیسیوں کے اجرائی اہلکاروں اور حکام کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح دفعہ 44 کی کلی پالیسیوں کے اجرائی اہلکاروں اور حکام کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم بیان میں ان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کوششوں کو جہاد سے تعبیر کیا اور تینوں قوا اور مختلف اداروں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: اگر تمام حکام اور ادارے ہمت سے کام لیں تو آئندہ 2 یا 3 برسوں میں دفعہ 44 کے نفاذ کے اچھے نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ اور ملک کے تابناک مستقبل کی امیدوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

رہبر معظم سے شام کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج شام کے صدر بشار اسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کو ایکدوسرے کے لئے اہم اور اسٹراٹجیک قراردیتے ہوئے فرمایا: شام کے ساتھ جمہوری اسلامی ایران کے 28 سالہ گہرے ، دیرینہ اور ممتازروابط علاقہ میں بے نظیر ہیں اور ان روابط کو زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنانے پرتوجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبرمعظم سے مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد سےملاقات میں اس سال 22 بہمن کے موقع پر عوام کی عظیم حرکت اور ریلیوں میں پرجوش اور ولولہ انگیز شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اورایرانی عوام کی شجاعت، غیرت ، انقلابی عزم اور دینی تشخص اور انقلاب اسلامی کے ساتھ ان کی مضبوط و مستحکم وابستگی کو انقلاب اسلامی کا سب سے قوی اورمضبوط نقطہ قراردیتے ہوئے فرمایا:

رہبر معظم سے فضائیہ کے کمانڈروں اور ہزاروں اہلکاروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اورفضائیہ کے ہزاروں اہلکاروں سے ملاقات میں ایرانی قوم کے جوش و جذبہ کو کمزور کرنے کے لئے نفسیاتی جنگ چھیڑنےکو دشمنوں کی کمزوری اور ضعف کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک بھر میں ایران کی عظیم قوم 22 بہمن کے دن پہلے سے کہیں زیادہ جوش و ولولہ کے ساتھ میدان میں حاضر ہوگی اور دنیا پر واضح کرےگی کہ وہ طاقت و قدرت کے ساتھ اپنے قابل فخر راستے پر گامزن رہےگی۔
