
خبریں

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں امیر المؤمنین، مولی الموحدین حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا امام خمینی (رہ) کی 25ویں برسی پر عوام سے خطاب
بانی انقلاب اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی پچیسویں برسی کے موقع پر ملک بھر سے حضرت امام خمینی (رہ) کے لاکھوں عاشق اور ان سےمحبت اور الفت رکھنے والے کئي ملین زائرین نے ان کے روضہ اقدس پر حاضر ہوکر استقامت، پائداری،انقلاب اور بانی انقلاب کے ساتھ عشق و محبت کے شاندار اور بے مثال جلوے پیش کئے اور اپنے مرحوم پیشوا کے ساتھ دوبارہ تجدید عہد کیا۔
رہبر معظم کا امام حسین (ع) یونیورسٹی میں تربیت یافتہ فوجی جوانوں سے خطاب
تین خرداد کو خرم شہر کی فتح اور کامیاب بیت المقدس فوجی کارروائیوں کی سالگرہ کی مناسبت سے آج صبح (بروز بدھ ) مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع)کیڈٹ یونیورسٹی میں تربیت یافتہ سپاہیوں اور فوجی جوانوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ ز(س)کی شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ، بعض اعلی سول و فوجی حکام اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور چشم ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے آخری مجلس منعقد ہوئی۔

رہبر معظم اور تینوں فوا کے سربراہان کی موجودگي میں بنت رسول (ص) کی مجلس شام غریباں
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای ، تینوں قوا کے سربراہان ، اعلی سول و فوجی حکام اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور چشم ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شب شہادت میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای اور اعلی سول و فوجی حکام کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور نظر ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت فاطمہ(س)کی یاد میں دوسری شب میں عزاداری اور مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نور نظر ،لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت اور عزاداری کے سلسلے میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت فاطمہ(س)کی عزاداری کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت اور عزاداری کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا منعقد ہوئی۔

رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے زمین میں پودا کاشت کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور شجر کاری کی مناسبت سے آج بروز بدھ زمین میں ایک پودا کاشت کیا۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) کا چہلم
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور یونیورسٹی طلباء اور اہلکاروں کی موجودگی میں پیغمبر اسلام (ص) کےنواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے چہلم کی مجلس منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کا رضاکار دستوں اور ان کے کمانڈروں کے شاندار اجتماع سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) رضاکار دستوں کے ہزاروں افراد اور ان کے کمانڈروں کے ایک شاندار اجتماع سے خطاب میں رضاکاردستوں کو اسلامی نظام کے ثبات، اقتدار اور طاقت کا مظہر قرار دیا، اور عالمی استکبار بالخصوص امریکہ کی حق ناپذیر ، فریبکارانہ روشوں اور خصوصیات کی تشریح کے ساتھ قوم کے اقتدار اور استقامت کو دشمن کو مایوس کرنے کا واحد راستہ قراردیا اور حکومت و حکام کی ٹھوس حمایت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی مذاکرات میں ریڈ لائنوں کی رعایت کرنی چاہیے اور قوم کے حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔
رہبر معظم کی موجودگي میں سید الشہداء کی عزاداری کے سلسلے میں پانچویں مجلس
حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں شب جمعہ سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے سلسلے میں پانچویں مجلس منعقد ہوئی۔
