خبریں
رہبر معظم نے امام حسین(ع) فوجی یونیورسٹی میں فارغ التحصیل جوانوں سے خطاب کیا
رجب المرجب کے پہلے دن اور حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت نیز تین خرداد خرم شہر کی فتح کی برسی کی مناسبت سے حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں فارغ التحصیل تربیت یافتہ پاسداروں کی تقریب منعقد ہوئی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی اورمسلح افواج کے کمانڈر انچیف جب یونیورسٹی میں پہنچے تو سب سے پہلے گمنام شہیدوں کے مزار پر ان کے درجات کی رفعت و بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائي اوردفاع مقدس کےشہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
رہبر معظم،عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں حضرت زہرا کی مجلس شام غریباں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
رہبر معظم اور عوام کے مختلف طبقات کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام کی موجودگی میں نبی کریم (ص)کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں مجلس عزا منعقد ہوئی ،حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے فضائل و مصائب بیان کئے اور محمود کریمی نے مرثیہ اور نوحہ پیش کیا۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا (س)کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا(س) کی دردناک شہات کی مناسبت سے پانچ دن تک مجالس عزا منعقد ہونگی۔
رہبر معظم نے ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے کاشت کئے ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز پیر) یوم درخت کاری اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کئے ہیں۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع)کے چہلم کی مجلس منعقد ہوئی
آج صبح حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں نے شرکت کی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی(رہ) میں چھٹی مجلس منعقد ہوئی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی عزاداری کے سلسلے کی چھٹی مجلس منعقد ہوئی ،جس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں امام سجاد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں حضرت امام زین العابدین (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں عوام کے مختلف طبقات اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
رہبر معظم کی موجودگي میں شب عاشور میں مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں عاشور کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت سید الشہداء امام حسین (ع) کی یاد میں عزاداری
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں نویں محرم الحرام کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کابینہ کے ارکان، اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں امام حسین(ع) کی عزاداری اورمجالس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ)میں نماز مغرب و عشاء کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم نے سپاہ پاسداران کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ عاشقان ثار اللہ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
رہبر معظم کاامام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں حلف برداری کی تقریب میں خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح امام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کالجوں سے تربیت یافتہ جوانوں کی حلف برداری کی تقریب میں اپنے اہم خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کو ایرانی قوم کے لئے باعث عزت افتخار اور قومی دفاع کا مضبوط و مستحکم قلعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ وامریکی آلہ کار اور صہیونی حکومت جان لیں کہ ایرانی قوم کسی بھی ملک و قوم پر یلغار اور حملہ کرنےکی خواہاں نہیں ہے لیکن ہر حملے و ہر یلغار کا جواب پوری قدرت کے ساتھ ایسا دیا جائے گا جو حملہ آوروں کی تباہی و بربادی کا موجب بنےگا۔
رہبر معظم کا کرمانشاہ میں فوجی دستوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج سہ پہر کو صوبہ کرمانشاہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی 81 بٹالین کے محل میں مستقر فوجی اور انتظامی دستوں کی مشترکہ پریڈ منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کا پولیس کالج کے فارغ التحصیل طلباء اور پولیس افسروں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں آج صبح پولیس کالج کے طلباء کی ایک شاندار تربیتی تقریب منعقد ہوئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی پولیس کالج میں پہنچنے کے بعد شہداء کے مزار پرہوئے اورپولیس کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئےدعا فرمائی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا کا انعقاد
اسوہ فضائل، ابو الآئمہ حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی مظلومانہ اور دردناک شہادت کی مناسبت سے آج پیر کے دن حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی مجلس عزامنعقد ہوئی ۔۔
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے سر مبارک پر ضربت لگنے کی مناسبت سے مجلس عزامنعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یاد میں مجالس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
