ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
      • حمل روکنا
      • اسقاطِ حمل
        پرنٹ  ;  PDF
         
        اسقاطِ حمل
         
        س1261: آیا معاشی مشکلات کی وجہ سے حمل ساقط کرنا جائز ہے؟
        ج: صرف معاشی مشکلات کی وجہ سے اسقاط حمل جائزنہیں ہے۔
         
        س1262: حمل کے پہلے مہینوںمیں ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ اگر حمل باقی رہا تو ماں کی جان کو خطرہ ہے اور حمل کے باقی رہنے کی صورت میں بچہ معذور پیدا ہوگا لہذا ڈاکٹرنے حمل کو اسقاط کرنے کا حکم دیا کیا یہ کام جائز ہے؟ اور آیا روح داخل ہونے سے پہلے اسقاط حمل جائز ہے؟
        ج: بچے کا ناقص الخلقہ ہونا حتی روح کے داخل ہونے سے پہلے بھی اسکے اسقاط کا شرعی جواز فراہم نہیں کرتا ہاں ماں کی جان کا خطرہ اگرقابل اطمینان اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق ہوتوروح داخل ہونے سے پہلے اسقاط حمل میں کوئی حرج نہیں ہے۔
         
        س1263: اسپیشلسٹ ڈاکٹر جدیدٹیکنا لوجی اور جدید آلات کے ساتھ اثناء حمل بچے کے ناقص اعضاء کی تشخیص پر قادر ہیں اور پیدائش کے بعد معذور بچے زندگی میںجن مشکلات کا شکار ہوتے ہیں انہیں مدنظر رکھتے ہوئے کیا ایسے حمل کا ساقط کرنا جائز ہے جس کے ناقص ہونے کی تشخیص مورد اعتماد اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے کردی ہو ؟
        ج: کسی بھی عمر میں صرف معذور ہونے کی وجہ سے اور یہ کہ زندگی میں کن مشکلات کا اسے سامنا کرنا پڑے گا اسقاط حمل جائز نہیں ہے۔
         
        س1264: جو نطفہ رحم میں ٹھہر چکا ہے کیا اسے علقہ بننے سے پہلے اسقاط کیا جاسکتا ہے؟ جبکہ علقہ بننے تک تقریبا چالیس روزلگتے ہیں اصولی طور پر درج ذیل مراحل میں سے کونسے مرحلے میں اسقاط حمل حرام ہے؟
        ١۔ رحم میں ٹھہرا ہوا نطفہ
        ٢۔ علقہ
        ٣۔ مضغہ
        ٤۔ ہڈیاں (روح داخل ہونے سے پہلے)
        ج: رحم میں جو نطفہ ٹھہر چکا ہے اس کا اسقاط اور اسی طرح بعد کے مراحل میں اسقاط جنین جائز نہیں ہے۔
         
        س1265: بعض شوہرخون کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور معیوب جین (Gene)کے حامل ہوتے ہیں چنانچہ یہ بیماری ان کی اولاد میں بھی منتقل ہوتی ہے اور اس کا بہت زیادہ احتمال ہوتا ہے کہ انکے بچے شدیدبیماریوں میں مبتلا ہوں اور ایسے بچے ولادت سے لے کر اپنی آخری عمر تک مسلسل مشقت آور کیفیت میں زندگی بسر کریں گے مثلاً ہموفیلی کے بیمار کا معمولی سی چوٹ سے بھی اتنا خون بہنے لگتاہے کہ بعض اوقات موت یا مفلوج ہونے تک نوبت پہنچتی ہے سوال یہ ہے اس بات کے پیش نظر کہ ایسی بیماری کی تشخیص حمل کے پہلے ہفتوں میں ممکن ہے توکیا ایسے مورد میں اسقاط جنین جائز ہے؟
        ج: اگر جنین میں بیماری کی تشخیص قطعی ہو اور ایسے بچے کا رکھنا اور اسکی نگہداشت حرج کا سبب ہو تو جائز ہے کہ روح کے داخل ہونے سے پہلے جنین کو ساقط کردیں لیکن احتیاط کی بناپر اسکی دیت ادا کرنا ضروری ہے۔
         
        س1266: بذات خود حمل کے اسقاط کا کیا حکم ہے؟ اور اگر حمل کو باقی رکھنے سے ماں کی جان کو خطرہ ہو تو کیا حکم ہے؟
        ج: اسقاط حمل شرعاً حرام ہے اور کسی بھی حال میں جائز نہیں ہے۔ ہاں اگر حمل کی بقاء ماں کی جان کے لئے خطرناک ہو تو اس حالت میں روح آنے سے پہلے اسقاط میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن روح داخل ہونے کے بعد جائز نہیں ہے اگر چہ حمل کا باقی رہناماں کی جان کے لئے خطرناک ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن اگر حمل کے باقی رہنے میں ماں اور جنین دونوں کی موت کا خطرہ ہو اور کسی بھی طریقے سے بچے کو بچانا ممکن نہ ہو اور ماں کو بچانا صرف اسقاط جنین کے ذریعے ممکن ہو تو اسقاط جائز ہے۔
         
        س1267: ایک عورت نے باپ کی درخواست پر زنا کے نتیجے میں حاصل ہونے والے سات ماہ کے بچے کا حمل گرادیا ہے تو کیا اس پر دیت واجب ہے؟ واجب ہونے کی صورت میں کیا دیت کا ادا کرنا ماں کے ذمے ہے یا اسکے باپ کے اور آپ کی نظر میں اس وقت دیت کی مقدار کیا ہے؟
        ج: اسقاط جنین حرام ہے اگرچہ زنا کے ذریعہ ہی ہو اور والد کا مطالبہ ، اسقاط کا جواز فراہم نہیں کرتا اور اگر ماں نے خود اسقاط کیا ہو تو دیت ماں کے ذمے ہے۔ لیکن سوال میں مذکورصورت میں دیت کی مقدار میں تردد ہے اور احوط یہ ہے کہ اس سلسلے میں مصالحت کی جائے اور یہ دیت اس شخص کی وراثت کا حکم رکھتی ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو۔
         
        س1268: اگر ڈھائی ماہ کے حمل کو جان بوجھ کر اسقاط کردیا جائے تو دیت کی مقدارکتنی ہے؟ اور یہ دیت کسے دی جائے گی؟
        ج: اگر علقہ ہو تو اس کی دیت چالیس دینار ہے اور اگر مضغہ ہو تو ساٹھ دینار ہے اور اگر بغیر گوشت کے ہڈیاں ہوں تو اسّی دینار ہے اور مذکورہ دیت وراثت کے طبقات کی رعایت کرتے ہوئے حمل کے وارث کو دی جائے گی ۔ لیکن بلا واسطہ طور پراسقاط کرنے والا وارث، ارث سے محروم رہے گا۔
         
        س1269: اگر حاملہ عورت دانتوں اور مسوڑوں کے علاج پر مجبور ہو اور اسپیشلسٹ کی تشخیص کے مطابق آپریشن کی ضرورت ہوتو اس چیز کے پیش نظر کہ بے ہوشی اور ایکس رے لینے کی وجہ سے جنین رحم میں ناقص ہوجاتاہے۔کیا اس کیلئے اسقاط حمل جائز ہے ؟
        ج: مذکورہ سبب اسقاط حمل کا جواز شمار نہیں ہوتا۔
         
        س1270: اگر بچہ رحم میں یقینی موت کے قریب ہوجائے اور اس کے رحم میں اسی طرح باقی رہنے کی وجہ سے ماں کی زندگی بھی خطرے میں ہو تو کیا حمل کو ساقط کیا جاسکتا ہے ؟ اگر خاتون کا شوہر کسی ایسے مجتہد کی تقلید کرتا ہو جو مذکورہ صورت میں اسقاط حمل کو جائز نہیں سمجھتا جبکہ خاتون اور اس کا خاندان ایسے مرجع کی تقلید کرتے ہوں جو مذکورہ حالت میں اسقاط کو جائز سمجھتا ہے تو مذکورہ صورت میں شوہر کی کیا ذمہ داری ہے؟
        ج: چونکہ سوال میں مذکور صورت میں امر دائر ہے کہ صرف بچے کی موت یقینی ہے یا بچہ اور ماں دونوں کی یقینی موت ہوجائے گی تو ایسی صورت میں اسکے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ اسقاط کے ذریعے کم از کم ماں کی زندگی بچائی جائے ۔ مذکورہ فرض میں شوہر بیوی کو اسقاط سے نہیں روک سکتا ، لیکن واجب ہے کہ اسقاط کا عمل تا حدِ امکان اس طرح سے انجام دیا جائے کہ بچے کا قتل کسی کی طرف منسوب نہ ہونے پائے۔
         
        س1271: کیا ایسے حمل کواسقاط کرنا جائز ہے جس کا نطفہ غیر مسلم کی وطی بالشبہہ یا زنا سے ٹھہرا ہو ؟
        ج: جائز نہیں ہے۔

         

      • مصنوعی حمل
      • تبديلى جنس
      • لاش کو چیرنا پھاڑنا اور اعضا کی پیوند کاری
      • طباعت کے متفرقہ مسائل
      • ختنہ
      • میڈیکل کی تعلیم
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /