ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
      • حمل روکنا
      • اسقاطِ حمل
      • مصنوعی حمل
      • تبديلى جنس
      • لاش کو چیرنا پھاڑنا اور اعضا کی پیوند کاری
      • طباعت کے متفرقہ مسائل
      • ختنہ
      • میڈیکل کی تعلیم
        پرنٹ  ;  PDF
         
        میڈیکل کی تعلیم
         
        س1308: میڈیکل کالج کے طالب علم کو،چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ، تعلیم کے لئے لمس اور نگاہ کے ذریعے نامحرم کا معائنہ کرنا پڑتا ہے اور مذکورہ عمل تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے اور مستقبل میں مریضوں کے علاج کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور اگر مذکورہ معائنہ کو ترک کردے تو وہ مستقبل میں بیماروں کے مرض کی تشخیص سے عاجز رہے گا ۔ لہذا مریض کے صحت یاب ہونے کے دورانیہ میں اضافہ ہوجائے گا یا ہوسکتا ہے اس کی جان بھی چلی جائے پس یہ معائنہ جائز ہے یا نہیں ؟
        ج: اگر معالجہ کے لئے تجربہ حاصل کرنے اور بیماروں کی بیماری کے علاج کی کیفیت سے آگاہ ہونے اور انکی جان کو بچانے کیلئے ضروری ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
         
        س1309: اگر میڈیکل کالج کے طالب علموں کیلئے نامحرم بیماروں کا بحسب ضرورت معائنہ کرنا جائز ہے تو اس ضرورت کی تشخیص کس کا کام ہے؟
        ج: ضرورت کی تشخیص حالات کو مد نظر رکھ کر خود طالب علم کا کام ہے۔
         
        س1310: تعلیم کے دوران بعض مواقع پر ہمیں نامحرم کا معائنہ کرنا پڑتا ہے اور معلوم نہیں ہوتاکہ مستقبل میں ہمیں اس کی ضرورت پڑے گی یا نہیں ؟ لیکن مذکورہ مورد میں معائنہ کرنا تعلیمی کورس کا حصہ ہے ا وریہ میڈیکل کے طالب علم کی ذمہ داری ہے یا استاد کی طرف سے اسے اسکے انجام دینے کا حکم دیا جاتاہے ،کیا ہمارے لئے مذکورہ معائنہ انجام دینا جائز ہے؟
        ج: طبی معائنہ کا کورس میں شامل ہونا یا استاد کا طالب علم کے لئے مذکورہ معائنہ کا معین کرنا اس بات کا جواز فراہم نہیں کرتا کہ خلاف شرع کام کا ارتکاب کیا جائے بلکہ معیار فقط انسانی زندگی کو نجات دینے کیلئے تعلیمی احتیاج ہے یا یہ کہ یہ کام ضرورت کا تقاضا ہو۔
         
        س 1311: آیا طب کی تعلیم اور مہارت حاصل کرنے کے لئے ضرورت کے تحت نامحرم کے معائنہ کرنے میں اعضاء تناسل اور دوسرے اعضاء بدن میں فرق ہے ؟ بعض طلبا تعلیم کے اختتام پر بیماروں کے معالجے کے لئے دور دراز علاقوں اور دیہاتوں میں جاتے ہیں اور وہاں بعض اوقات بچے کی پیدائش کا کیس لینے پر مجبورہوتے ہیں یا ولادت کے اثرات کا علاج کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جیسے کثرت سے خون نکلنے کا معالجہ کرنایہ کام کیا حکم رکھتا ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ اگر اس خون اور دیگر بیماریوں کا علاج تیزی سے نہ کیا جائے تو زچہ کے لئے جان کا خطرہ ہوتا ہے اور ایسی صورت میں علاج کی شناخت تعلیم کے دوران سیکھنے کے بغیر ممکن نہیں ہے؟
        ج: ضرورت کے وقت معائنہ میں اعضاء تناسل اور غیر اعضاء تناسل میں فرق نہیں ہے۔ کلی طور پر معیار یہ ہے کہ انسانی زندگی بچانے کے لئے تعلیم اور پریکٹس کی ضرورت ہو ۔ لہذا قدر ضرورت پر اکتفا کرنا واجب ہے۔
         
        س1312: محرم یا نامحرم کے اعضاء تناسل کے معائنے میں معمولاً احکام شرعیہ کا خیال نہیں رکھا جاتا جیسے ڈاکٹر یا اسٹوڈنٹ کا آئینہ کے ذریعے نظر کرنا وغیرہ اور ہم چونکہ بیماریوں کی تشخیص کا طریقہ سمجھنے کیلئے انکی پیروی کرتے ہیں تو ہماری ذمہ داری کیا ہے؟
        ج: بذات خود حرام معائنے کے ذریعے علم طب سیکھنا اس صورت میں جائز ہے کہ جب علم طب اور علاج کے طریقوں کی معرفت اس پر موقوف ہوالبتہ اس شرط کے ساتھ کہ طالب علم کو اس بات کا اطمینان ہو کہ مستقبل میں انسانی زندگی بچانے کی قدرت حاصل کرنامذکورہ طریقے سے حاصل شدہ معلومات پر موقوف ہے اور اسے اس بات کابھی اطمینان ہو کہ مستقبل میں بیمار اس کی طرف رجوع کریں گے اور ان کی زندگی بچانے کی ذمہ داری اس کے کاندھوں پر آئے گی۔
         
        س1313: آیا ہمارے کورس میں موجود غیر مسلم مردوں اور عورتوں کی نیم عریاں تصاویر دیکھنا جائز ہے؟
        ج: اگر ریبہ اور شهوت کا قصد نہ ہو اورمفسدے کا خوف بھی نہ ہو تواشکال نہیں ہے۔
         
        س1314: میڈیکل کالج کے طالب علم تعلیم کے دوران انسانی بدن کے اعضاء تناسل کی مختلف تصاویر اور فلمیں دیکھتے ہیں آیا یہ جائز ہے ؟ اور مخالف جنس کی شرمگاہ دیکھنے کا کیا حکم ہے ؟
        ج: تصویر اور فلمیں دیکھنا بذات خود جائز ہے بشرطیکہ قصد لذت اور حرام میں مبتلا ہونے کا خوف نہ ہو اور جو چیز حرام ہے وہ خود جنس مخالف کے بدن کو دیکھنا اور اسے لمس کرنا ہے اور غیر کی شرمگاہ کی تصویر اور فلم کو دیکھنابھی اشکال سے خالی نہیں ہے۔
         
        س1315: وضع حمل کے وقت خاتون کی کیا ذمہ داری ہے؟ اورنرسیں کہ جو وضع حمل میں عورتوں کی کمک کرتی ہیں ان کیلئے شرمگاہ کو عریان کرنے اور اسے دیکھنے کے حوالے سے کیا حکم ہے؟
        ج: نرسوں کے لئے وضع حمل کے وقت مجبوری کے بغیر اور عمداً شرمگاہ پر نگاہ ڈالنا جائز نہیں ہے۔ اور اسی طرح ڈاکٹر کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ مجبوری کے بغیر مریضہ کے بدن پر نگاہ کرنے اور اسے لمس کرنے سے اجتناب کرے اور وضع حمل کے وقت خاتون پر لازم ہے کہ اگر وہ قدرت رکھتی ہو اور ہوش و حواس میں ہو تو اپنے بدن کو مستور رکھے یا کسی دوسرے سے اس کام کو انجام دینے کی درخواست کرے۔
         
        س1316: تعلیم کے دوران سیکھنے کیلئے پلاسٹک کے بنے ہوئے مصنوعی اعضاء تناسل سے استفادہ کیا جاتا ہے انہیں دیکھنے اور لمس کرنے کا کیا حکم ہے؟
        ج: مصنوعی آلہ تناسل کا حکم اصل آلہ تناسل والانہیں ہے لہذا اسے دیکھنے اور لمس کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔مگر یہ کہ ریبہ اور شهوت کی نیت سے ہو یا جنسی قوت کو ابھارنے کا سبب بنے ۔
         
        س1317: میری تحقیق ان طریقوں کے متعلق ہے جو درد کی تسکین کے لئے مغرب کی علمی محافل میں مورد توجہ ہیں جیسے موسیقی کے ذریعے علاج کرنا ، لمس کے ذریعے معالجہ، رقص کے ذریعے علاج ، دوا اور بجلی کے ذریعے علاج کرنااور اس سلسلے میں انکی تحقیقات نتیجہ خیزبھی ثابت ہوئی ہیں ۔ آیا شرعی طور پر ایسی تحقیقات کرنا جائز ہے؟
        ج: مذکورہ امور کے بارے میں تحقیقات کرنا اور بیماریوں کے علاج میں مذکورہ امور کی تاثیرکی مقدار کا تجربہ کرنا جائز ہے، بشرطیکہ شرعی طور پر حرام اعمال کے انجام دینے کا باعث نہ ہو۔
         
        س1318: اگر تعلیم کا تقاضا ہو تو کیا نرس کیلئے خاتون کی شرمگاہ پر نظر ڈالنا جائز ہے؟
        ج: اگر بیماریوں کا علاج یا انسانی زندگی کا بچانا ایسے تجربہ پر موقوف ہو کہ جس میں دوسروں کی شرمگاہ پر نظرکرنا ضروری ہے تو اشکال نہیں ہے۔
         
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /