ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

استفتاآت کے جوابات

    • تقلید
    • احکام طهارت
    • احکام نماز
    • احکام روزہ
    • خمس کے احکام
    • جہاد
    • امر بالمعروف و نہی عن المنکر
    • حرام معاملات
    • شطرنج اور آلات قمار
    • موسیقی اور غنا
    • رقص
    • تالی بجانا
    • نامحرم کی تصویر اور فلم
    • ڈش ا نٹینا
    • تھیٹر اور سینما
    • مصوری اور مجسمہ سازی
    • جادو، شعبدہ بازی اور روح و جن کا حاضر کرنا
    • قسمت آزمائی
    • رشوت
    • طبی مسائل
      • حمل روکنا
      • اسقاطِ حمل
      • مصنوعی حمل
      • تبديلى جنس
      • لاش کو چیرنا پھاڑنا اور اعضا کی پیوند کاری
      • طباعت کے متفرقہ مسائل
        پرنٹ  ;  PDF
         
        طباعت کے متفرقہ مسائل
         
        س1295: آیا ایک عسکری ادارے کی طرف سے افراد کی شرمگاہ کا معائنہ کرنا جائز ہے؟
        ج: دوسروں کی شرمگاہ کو عریان کرنا اور کسی کا اسے دیکھنا اور کسی کو دوسروں کے سامنے شرمگاہ کو عریان کرنے پر مجبور کرنا جائز نہیں ہے البتہ اگر قانون کی رعایت یا علاج جیسی ضرورت ہو تو جائز ہے۔
         
        س1296: ڈاکٹر کی طرف سے خواتین کو لمس کرنے یا نگاہ کرنے کے جواز کی شرط کے طور پر لفظ "ضرورت" کا بار بار ذکر آتاہے اس ضرورت کے کیا معنی ہیں اور اس کی حدود کیا ہیں؟
        ج: سوال میں مفروض"ضرورت "کے معنی یہ ہیں کہ مرض کی تشخیص اور علاج ،لمس اور نظر کرنے پر موقوف ہو اور ضرورت کی حدود حاجت کی مقدار ہیں ۔
         
        س1297: آیا لیڈی ڈاکٹر کسی عورت کے مرض کی تشخیص یا معائنہ کے لئے اس کی شرمگاہ دیکھ سکتی ہے؟
        ج: جائز نہیں ہے مگر ضرورت کے مقام میں۔
         
        س 1298: کیا معائنہ کرتے وقت مرد ڈاکٹر عورت کے جسم کو لمس کرسکتا ہے اور اس پر نظر ڈال سکتا ہے؟
        ج: اگر علاج،عورت کے بدن کو چھونے اور اس پرنگاہ کرنے پر موقوف ہو اور خاتون ڈاکٹر سے رجوع کرنا اور علاج کرانا ممکن نہ ہو تو اشکال نہیں ہے۔
         
        س1299: ایسی صورت میں جب لیڈی ڈاکٹر آئینے کے ذریعے خاتون کا معائنہ کرسکتی ہے کیا اس کا خاتون کی شرمگاہ پر نگاہ ڈالنا اور شرمگاہ کو لمس کرنا جائز ہے؟
        ج: اگر آئینے کے ذریعے معائنہ کا امکان ہو اور لمس کرنے یا بلاواسطہ نگاہ ڈالنے کی ضرورت نہ ہو تو جائز نہیں ہے۔
         
        س1300: اگر جنس مخالف کیلئے نبض اور بلڈ پریشر وغیرہ چیک کرنے کیلئے دستانے پہننا ممکن ہو تو کیا ان کاموں کو ایسے دستانے پہنے بغیر کہ جوڈاکٹر بیمار کا علاج کرتے وقت استعمال کرتا ہے ،انجام دینا جائز ہے؟
        ج: اگر علاج کے لئے کپڑے کے اوپر سے یا دستانے پہن کر لمس کرنے کا امکان ہو تو اس مریض کے بدن کو لمس کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ جو جنس مخالف سے تعلق رکھتا ہے لہذا جائز نہیں ہے۔
         
        س1301: اگر مرد ڈاکٹر کاکسی خاتون کی پلاسٹک سرجری کرنا لمس و نظر کاباعث ہو تو کیا یہ جائز ہے؟
        ج: پلاسٹک سرجری چونکہ کسی مرض کا علاج نہیں ہے لہذا اس کی خاطر حرام نگاہ اور لمس جائز نہیں ہے مگر جب یہ جلنے وغیرہ کے علاج کیلئے ہو اور ڈاکٹر لمس و نظر پر مجبور ہو تو جائز ہے۔
         
        س1302: آیا شوہر کے علاوہ دیگر افراد کیلئے عورت کی شرمگاہ کو دیکھنا مطلقاً حرام ہے حتی ڈاکٹر کیلئے بھی ؟
        ج: شوہر کے علاوہ حتی ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کا عورت کی شرمگاہ پر نظر ڈالنا حرام ہے مگر اضطرار کے وقت اور بیماری کے علاج کے لئے۔
         
        س1303: اگر امراض نسواں کا سپیشلسٹ مرد ڈاکٹر لیڈی ڈاکٹر سے زیادہ ماہر ہو یا لیڈی ڈاکٹر تک رسائی مشقت کی حامل ہو توکیا عورت کامرد ڈاکٹر سے علاج کرانا جائز ہے؟
        ج: اگرمعائنہ اور علاج حرام نگاہ اور لمس پر موقوف ہو تو مرد ڈاکٹر سے علاج کرانا جائز نہیں ہے۔ مگر جب ماہر لیڈی ڈاکٹر تک رسائی ناممکن یا بہت مشکل ہو۔
         
        س1304: آیا ڈاکٹر کے کہنے پر منی کے ٹیسٹ کے لئے استمناء کرنا جائز ہے؟
        ج: اگر علاج اس پر موقوف ہو اوربیوی کے ذریعے منی نکالنا ممکن نہ ہو تو معالجہ کے لئے اس میں اشکال نہیں ہے۔

         

      • ختنہ
      • میڈیکل کی تعلیم
    • تعلیم و تعلم اور ان کے آداب
    • حقِ طباعت ، تالیف اور ہنر
    • غیر مسلموں کے ساتھ تجارت
    • ظالم حکومت میں کام کرنا
    • لباس کے احکام
    • مغربی ثقافت کی پیروی
    • جاسوسی، چغلخوری اور اسرار کا فاش کرنا
    • سگریٹ نوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال
    • داڑھی مونڈنا
    • محفل گناہ میں شرکت کرنا
    • دعا لکھنا اور استخارہ
    • دینی رسومات کا احیاء
    • ذخیرہ اندوزی اور اسراف
    • تجارت و معاملات
    • سود کے احکام
    • حقِ شفعہ
    • اجارہ
    • ضمانت
    • رہن
    • شراکت
    • ہبہ
    • دین و قرض
    • صلح
    • وکالت
    • صدقہ
    • عاریہ اور ودیعہ
    • وصیّت
    • غصب کے احکام
    • بالغ ہونے کے علائم اور حَجر
    • مضاربہ کے احکام
    • بینک
    • بیمہ (انشورنس)
    • سرکاری اموال
    • وقف
    • قبرستان کے احکام
700 /