
خبریں


رہبر معظم کا ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز جمعرات) ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں اور جانبازوں کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: آٹھ سالہ دفاع مقدس ایرانی قوم کی عظمتوں کا دھڑکتا ہوا مجموعہ اور شہید و شہادت اس کے درخشاں اور تابناک نگين ہیں جو اس مجموعہ میں مشعل راہ اور دیگر تمام واقعات سے ممتاز اور نمایاں ہیں۔
رہبر معظم سے ہفتہ دفاع کی مناسبت سے اعلی فوجی کمانڈروں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح (بروز بدھ) بعض اعلی فوجی اور انتظامی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں دفاع مقدس کے دور کو ایرانی قوم کے لئے باعث فخر اور عزت قراردیتے ہوئے فرمایا: آٹھ سال کے دفاع مقدس کے تجربہ سے ثابت ہوگيا کہ بہت سی مالی و اقتصادی مشکلات ، دباؤ اور سازشوں کے باوجود اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور پختہ عزم کے ذریعہ منہ زور اور عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں قیام کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام والمسلمین آدینہ وند کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پرہیزگار اور خدمتگذار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ محمد رضا آدینہ وند کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم سے صدر حسن روحانی کی ملاقات
صدر جمہوریہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام شیخ محسن دعا گو کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام شیخ محسن دعا گو کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم نے " سائنس اور ٹیکنالوجی " کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کردیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنیادی آئين کی دفعہ 110 کی شق ایک کی روشنی اور مجمع تشخيص مصلحت نظام کے اراکین کے ساتھ مشورے کے بعد " سائنس اور ٹیکنالوجی " کی کلی پالیسیوں کو ابلاغ کردیا ہے۔

رہبر معظم سے آیت اللہ جعفر سبحانی کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے قم کے ایک مرجع آیت اللہ جعفر سبحانی نے ملاقات اور گفتگو کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم کا جۃ الاسلام آقائ حاج شیخ محمد تقی نصیری کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ محمد تقی نصیری کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کے دفتر نے ایک اعلامیہ میں ایرانی عوام ، حکام اور غیر ملکی ہمدردوں کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اسپتال میں رہبر معظم کے آّپریشن اور علاج کی مدت کے دوران ایران کی عظیم اور انقلابی عوام ،علماء ،ممتاز شخصیات ،ملکی اور غیر ملکی حکام کی طرف سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے نیک دعاؤں اور پاک احساسات کے بارے میں ایک اعلامیہ میں کہا ہے: ایرانی عوام کا انقلاب اسلامی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ احساسات کا اظہار ، انکی والہانہ محبت، صادقانہ اور مخلصانہ احساسات کے شاندار جلوؤں کا مظہر ہے۔
رہبر معظم اسپتال سے رخصت ہوکر گھر واپس پہنچ گئے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی خامنہ ای آپریشن اور اسپتال میں ایک ہفتہ داخل رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسپتال سے نکلتے وقت ایک انٹرویو میں ایرانی قوم ، اعلی شخصیات اور حکام کے اظہار محبت نیز اسپتال میں معالج ٹیم کے ڈاکٹروں کی زحمات پر شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم کی آیات عظام گلپائگانی اور زنجانی کے بیٹوں نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تہران کے ایک اسپتال میں آج (بروزاتوار) سہ پہر کو (مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی کے بیٹوں) حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید جواد گلپائگانی اور حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید باقر گلپائگانی اور( مرحوم آیت اللہ سید عزالدین حسینی زنجانی کے فرزند) آیت اللہ سید محمد حسینی زنجانی نے عیادت کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شفائے کامل اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم کاعالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی شاندار کامیابی پرمبارکباد کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ازبکستان میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں قومی کشتی ٹیم کی طرف سے عالمی کپ جیتنے پر قومی ٹیم اور قومی ٹیم کے دیگر ارکان کو اس مایہ ناز اور قابل فخر کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم کی آیت اللہ امینی، ولی فقیہ اور مراجع عظام کے نمائندوں نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تہران کے ایک اسپتال میں آج سہ پہر کو آیت اللہ امینی نے عیادت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔
رہبر معظم کی صدر حسن روحانی نے غیر ملکی سفر کے بعد دوبارہ عیادت کی
صدر جمہوریہ حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج سنیچر کے دن مرکزی ایشیاء کے دو ملکوں کے پانچ روزہ دورےکے بعد وطن واپس پہنچ کر تہران کے ایک اسپتال میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی دوسری مرتبہ عیادت کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آیت اللہ ناصری دولت آبادی نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تہران کے ایک اسپتال میں اصفہان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ ناصری دولت آبادی نے عیادت کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

رہبر معظم کی آیت اللہ نوری ہمدانی ،آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض اعلی حکام نے عیادت کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے آپریشن کے چوتھے دن تہران کے ایک اسپتال میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی ،آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض اعلی حکام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عیادت اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔
