
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیز گار فقیہ آیت اللہ آقائ حاج محمد حسن قدیری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا ہفتہ دفاع مقدس میں یوم شہداء و جانبازوں کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے گرانقدر شہیدوں و جانبازوں اور ہفتہ دفاع مقدس میں ان کے یوم تجلیل و اعزاز کی مناسبت سے پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کااسلامی انجمنوں کے مستقل طلباء کی یونین کے نویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی انجمنوں کے مستقل طلباء یونینوں کے نویں سالانہ اجلاس کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ سید محمد حسن مرعشی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جلیل القدر عالم دین آیت اللہ سید محمد حسن مرعشی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم کا طلباء کی انصاف طلب تحریک کے پندرھویں اجلاس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کی انصاف طلب تحریک اور اس سے منسلک انجمنوں کے پندرھویں اجلاس کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم کی طرف سےآقای محمد مہدی فولادوند کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن کریم کے نام آور اور ممتاز مترجم مرحوم محمد مہدی فولادوند کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے :

رہبر معظم کے قول کو نقل کرنے سے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفترکی طرف سے توضیحات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رہبر معظم کے دفتر کے ایک باخبر اہلکار اور مسؤل نے اعلان کیا ہے:
رہبر معظم کے ساتھ صدر جمہوریہ کی ملاقاتیں مکمل طور پر خصوصی ہوتی ہیں اور قدرتی طور پر ان ملاقاتوں کے دوران جن مسائل پر بحث و گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جاتا ہے وہ خصوصی ملاقات سے متعلق حکم کے تابع ہے اور کوئی شخص اس کو نقل یا اس میں تحریف نہیں کرسکتا اورصرف خاص شرائط کے علاوہ ان کے بارے میں دسترسی ممکن نہیں ہوتی ۔۔۔

رہبر معظم کا آیت اللہ اشتہاردی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پغام میں عالم ربانی اور معلم اخلاق آیت اللہ شیخ علی پناہ اشتہاردی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آٹھویں پارلیمنٹ کےآغاز کی مناسبت سے پیغام
اب جبکہ پارلیمنٹ کے آٹھویں دورکا آغاز ہورہا ہے اور خدا وند متعال کی مدد و نصرت سے دینی عوامی حاکمیت کا یہ مضبوط حلقہ تشکیل پارہا ہے اس موقع پر میں خدا وند متعال کی بارگاہ میں شکر و سپاس ادا کرتےہوئےسجدہ ادا کرتا ہوں امید اور قدردانی سے سرشار قلب کے ساتھ ایرانی عوام پر درود و سلام بھیجتا ہوں یہ ایک قابل فخرسند ہے اور اسلام پر ایمان اور ایران سے محبت رکھنے والوں کو اسے الہی عطیہ سمجھ کر اس کی قدردانی اور پاسداری کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے رہبر معظم کےصوبہ فارس کے سفر سے متعلق بیان جاری کیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفترسے جاری ہونے والے بیان میں رہبر معظم کے صوبہ فارس اور شیراز کے 9 روزہ سفرکےدوران اس صوبہ کے مؤمن ، انقلابی اورہنرمندعوام کے مہر ومحبت کے جلوؤں سےسرشاراور ولولہ انگیزاستقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ قومی اور مقامی حکام کی مسلسل اور پیہم جد وجہد اور خداوند کریم کے فضل و کرم سے صوبہ فارس کا مستقبل مزید درخشاں ہوجائے گا۔

رہبر معظم کا شیراز کے دردناک حادثے پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شیراز کے حسینیہ شہداء میں ہونے والے دھماکے پرتعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم کاعید نوروز اور نئے شمسی سال 1387 کے موقع پرپیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے شمسی سال 1387 کے آغازپر اس سال کو "خلاقیت اور پیشرفت " کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: اس سال جدید خلاقیت اور ترقی کا سایہ پورےملک کی فضا پر محیط رہنا چاہیے اور تمام حکام کا فرض ہے کہ وہ مادی اور معنوی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے صحیح مدیریت ، تدبیر وحکمت اورکم عرصہ میں جدید ایجادات اور اختراعات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوام کو اپنی کوششوں کے نتائج سے بہرہ مند بنائیں۔

رہبر معظم کا آٹھویں پارلیمانی انتخابات میں ایرانی غیورعوام کی وسیع شرکت پر شکریہ کا پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک اہم پیغام میں 14 مارچ کے انتخابات میں ایرانی عوام خصوصاً جوانوں کی بے مثال اور وسیع پیمانے پر شرکت کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا اور اس کو قومی اتحاد کا عظیم اورشاندار مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: خداوند متعال کی مدد سے ایران کی فرض شناس قوم نے ایک بار پھر میدان میں حاضر ہوکر، اپنی ہوشیاری اور ہمت کے ساتھ دشمن کے تمام شیطانی حیلوں اور اس کی سنگین نفسیاتی جنگ کو پوری قوت و طاقت کے ساتھ نقش بر آب کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسلامی انقلاب زندہ ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید شادابی ،طراوت اور بالندگی پیدا ہورہی ہے۔

رہبر معظم کا ڈاکٹرحسن حبیبی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ڈاکٹرحسن حبیبی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام امت اسلامی کے نام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےغزہ پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں بے گناہ فلسطینی بچوں ، مردوں اور خواتین کےقتل عام اور بین الاقوامی اداروں اور علاقائی ممالک کی خاموشی پر پیغام صادر کیا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم نے رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر سے ملاقات کی
قطر کے وزير اعظم شیخ جاسم آل ثانی نے تہران کے دورے کے دوران رہبر معظم کے نام امیرقطر کے پیغام کو رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی کو پیش کیا ۔

رہبر معظم کی طرف سے صوبہ کرمانشاہ میں اپنے نمائندے اور نئے امام جمعہ کا تقرر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنےایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ مصطفی علما کو کرمانشاہ میں نیا امام جمعہ اور صوبہ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم کی طرف سےحجۃ الاسلام والمسلمین توسلی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضاتوسلی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا عماد مغنیہ کی شہادت پر حزب اللہ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ کےمخلص و فداکار مجاہد شہید عماد مغنیہ کی دردناک شہادت پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ ، حزب اللہ کے سرافراز جوانوں اور لبنان کی تحریک مقاومت اور عوام کو مبارک باد اور تعزيت پیش کی ہے۔
