ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

کے فقهی فتاوی کے اختلافی موارد

  • تقلید
  • نجاسات و مطهرات
  • وضو
  • غسل
  • احکام میت
  • تیمم
  • نماز
    • وقت نماز
    • قبلہ
    • لباس
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ
    • اذان و اقامت
    • نیت
    • قیام
    • قرائت
    • رکوع
    • سجده
    • مبطلات نماز
    • شکیات و سجده سهو
    • نماز کے قصر ہونے کے شرائط
      • قصر کی پہلی شرط: شرعی مسافت
      • قصر کی دوسری اور تیسری شرط: مسافت تک جانے کا قصد اور اس پر برقرار رہنا
      • قصر کی پانچویں شرط: سفر معصیت نہ ہو
        پرنٹ  ;  PDF
         
        قصر کی پانچویں شرط: سفر معصیت نہ ہو
         
        اگر سفر حرام نہ ہو لیکن جانور یا دوسری سواری غصبی ہو تو نماز قصر ہوگی لیکن اگر غصبی زمین پر سفر کرے تو احتیاط واجب کی بناپر نماز کو قصر اور پوری دونوں پڑھے.
        (توضیح المسائل، م1298)
        اگر کوئی شخص غصبی سواری پر سفر کرے یا غصبی زمین سے گزرے تو گناه کا سفر شمار نہیں ہوگا اور نماز قصر ہوگی، اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ دونوں نمازیں پڑھے.
        (رسالہ نماز و روزه، م454)

         

        119
        جو شخص گناه کا سفر نہ کرے اور راستے کے درمیان قصد کرے کہ باقی راستہ گناه کے لئے طے کرے گا تو نماز پوری پڑھے لیکن جو نمازیں پڑھی ہیں، صحیح ہیں.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، فی شرائط القصر، م18)
        اگر کوئی شخص مباح سفر شروع کرے اور راستے میں (آٹھ فرسخ تک پہنچنے سے پہلے) اپنے وظیفے کے مطابق نماز کو قصر کرکے پڑھے اور اس کے بعد اس کا قصد حرام میں بدل جائے تو جو نماز قصر کرکے پڑھی ہے، وقت باقی ہو تو دوباره پوری پڑھے اور وقت ختم ہواہو تو قضا کرے.
        (رسالہ نماز و روزه، م458)

         

        120
        اگر مباح قصد کے ساتھ سفر شروع کرے اور شرعی مسافت طے کرنے کے بعد کسی جگہ ٹھہرنے کے بعد اس کا قصد حرام میں بدل جائے چنانچہ حرکت کرنے سے پہلے نماز پڑھنا چاہے تو نماز قصر پڑھے اور احتیاط یہ ہے که جب تک سیر اور حرکت شروع نہ کرے دونوں پڑھے.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، فی شرائط القصر، م18)
        اگر کوئی شخص مباح قصد سے سفر شروع کرے اور مسافت شرعی طے کرنے کے بعد کسی جگہ ٹھہرجائے جہاں اس کا قصد حرام میں بدل جائے تو چنانچہ آگے سفر کرنے سے پہلے اس جگہ نماز پڑھنا چاہے تو ضروری ہے کہ پوری پڑھے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے که قصر کرکے بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے.
        (رسالہ نماز و روزه، م460)

         

        121
        جو شخص گناه کے لئے سفر کرے، سفر سے واپسی پر چنانچہ توبہ کی ہے یا کسی کام کی وجہ سے واپسی کا سفر معصیت شمار نہ ہوتا ہو (مثلا وطن واپسی کے علاوه کوئی اور مستقل ہدف ہو) تو اس کی نماز قصر ہے اور اگر توبہ نہ کی ہو اور کوئی کام پیش نہ آئے جس سے واپسی کا سفر معصیت سے خارج ہوجائے تو نماز پوری پڑھے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ پوری اور قصر دونوں پڑھے.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، فی شرائط القصر، م20)
        جو شخص گناه والے سفر سے واپس آتا ہے اگر واپسی کا سفر شرعی مسافت کے برابر ہو چنانچہ (سفر کا ہدف نہیں بلکہ) خود سفر معصیت ہو اور وه پہلے سفر کا تسلسل ہو تو توبہ کرنے کی صورت میں اس کی نماز قصر ہوگی لیکن اگر توبہ نہ کرے تو احتیاط واجب کی بناپر نماز قصر کرکے بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے لیکن اگر سفر کا ہدف معصیت ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز کو پوری اور قصر دونوں پڑھے خواه توبہ کی ہو یا نہ ہو. لیکن اگر واپسی کا سفر (پہلے سفر کا تسلسل نہیں بلکہ) نیا سفر شمار کیا جائے مثلاً طویل مدت مثلاً ایک سال گزرنے کے بعد پہلے شہر میں واپس آنا چاہے تو ہر صورت میں(خواه توبہ کی ہو یا نہ ہو) نماز قصر کرکے پڑھے اور روزه بھی افطار کرے.
        (رساله نماز و روزه، م468)

         

        122
        اگر سفر حرام ہونے کے اعتقاد سے نماز پوری پڑھے اس کے بعد پتہ چلے کہ سفر مباح تھاتو نماز کو دوباره یا قضا کرے لیکن اگر اصل عملی کی بنیاد پر حرمت پر بنا رکھے تو نماز صحیح ہے اگرچہ احتیاط مستحبی جمع کرنا ہے۔
        (العروۃ الوثقی، صلاۃ المسافر، فی شرائط القصر، حاشیه م36)
        اگر سفر حرام ہونے کی بنیاد اصول غیر محرزه میں سے ایک مثلا اصل احتیاط ہو اور اس حالت میں سفر کرے اس کے بعد متوجہ ہوجائے کہ مباح تھاتو احتیاط واجب کی بناپر قصر کرکے دوباره پڑھے یا قضا کرے اور اگر نماز نہیں پڑھی ہے تو قصر اور پوری دونوں طریقوں سے قضا کرے.
        (نماز مسافر جامع، م90)

         

      • قصر کی چھٹی شرط: خانہ بدوش نہ ہو
      • قصر کی ساتویں شرط: سفر مشغلہ نہ ہو
      • قصر کی آٹھویں شرط: حد ترخص
      • وه صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے۔
      • احکام مسافر
      • نماز مسافر کے بارے میں اختصاصی مسائل
    • نماز قضا و اجارہ
    • نماز آیات
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
  • خمس
  • زکات
  • نذر
  • حج
  • نگاہ اور پوشش
  • نکاح
  • معاملات
  • شکار اور ذبح کے احکام
  • کھانے پینے کے احکام
  • گمشدہ مال
  • بیوی کا ارث
  • وقف
  • صدقہ
  • طبی مسائل
  • مختلف موضوعات سے مختص مسائل
700 /