ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی
دریافت:

کے فقهی فتاوی کے اختلافی موارد

  • تقلید
  • نجاسات و مطهرات
  • وضو
  • غسل
  • احکام میت
  • تیمم
  • نماز
    • وقت نماز
    • قبلہ
    • لباس
    • نماز پڑھنے والے کی جگہ
    • اذان و اقامت
    • نیت
    • قیام
    • قرائت
    • رکوع
    • سجده
    • مبطلات نماز
    • شکیات و سجده سهو
    • نماز کے قصر ہونے کے شرائط
      • قصر کی پہلی شرط: شرعی مسافت
      • قصر کی دوسری اور تیسری شرط: مسافت تک جانے کا قصد اور اس پر برقرار رہنا
      • قصر کی پانچویں شرط: سفر معصیت نہ ہو
      • قصر کی چھٹی شرط: خانہ بدوش نہ ہو
      • قصر کی ساتویں شرط: سفر مشغلہ نہ ہو
      • قصر کی آٹھویں شرط: حد ترخص
      • وه صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے۔
        پرنٹ  ;  PDF
         
        وه صورتیں جن میں سفر منقطع ہوجاتا ہے۔
         
        132
        اصلی وطن سے مراد وه جگہ ہے جهاں مکلف پیدا ہوا ہے اور اس کا آبائی مقام ہے.
        (استفتائات، ج3، س2609)
        اصلی وطن وه جگہ ہے جہاں انسان اپنی ابتدائی زندگی (بچپن اور نوجوانی) میں نشو وہنما پایا ہو. اصلی وطن ثابت ہونے میں لازم نہیں ہے کہ انسان وہاں پیدا ہوجائے یا آبائی وطن ہو.
         
        133
        اختیاری وطن وه جگہ ہے جس کو انسان محل سکونت اور دائمی زندگی کے لئے انتخاب کرے اور وہاں کسی چیز کا مالک ہونا یا چھ مهینے قیام کرنا شرط نہیں ہے لیکن اتنی مدت رہنا چاہیے کہ عرفا کہا جائے کہ اس کا وطن اور محل سکونت ہے بلکہ بعض اوقات اگرچہ ہمیشہ کے لئے رہنے کا قصد نہیں ہے اور ترک کرنے کا بھی قصد نہیں رکھتا ہے اس کے باوجود طویل مدت قیام کرنے کی وجہ سے عرفا اس جگہ پر وطن اور محل سکونت صدق کرتا ہے.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، وهی امور: احدها)
        اختیاری وطن ہونے میں کوئی فرق نہیں کہ انسان همیشہ رہنے کا قصد کرے یا مدت طے کئے بغیر رہنے کاقصد کرے یا طویل مدت زندگی کرنے کا قصد کرے.
        اگر کوئی شخص کسی جگہ تقریبا دس سال رہنے کا قصد کرے تو عرف کی نظر میں اختیاری وطن کہلانے کے لئے کافی ہو.
        اگر کوئی شخص کسی جگہ کو وطن بنانے کے قصد سے شروع میں کوئی گھر کرایے پر حاصل کرے یا خریدے یا ملازمت اور کارو بار شروع کرے تو اسی وقت سے ہی وطن شمار ہوگا اور اس کی نماز پوری ہوگی اور وطن کہلانے کے لئے ایک یا دو مہینے گزرنا لازمی نہیں ہے.
        (رسالہ نماز و روزه، م 535 و 536 و 538)
         
        134
        ممکن ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں دو وطن رکھتا ہو اس طرح کہ دو جگہوں کو همیشہ کے لئے محل سکونت قرار دے اور مثلا ہر سال ایک جگہ چھے مہینے اور دوسری جگہ چھے مہینے قیام کرے لیکن ایک ہی وقت میں دو سے زیاده وطن ہونا محل اشکال ہے اور اس مورد میں احتیاط کی رعایت کی جائے.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، م2)
        ایک ہی وقت میں دو یا تین وطن ہونا اشکال نہیں رکھتا ،اس طرح کہ ہر ایک میں گھر ہو جہاں سال میں کچھ مہینے رہتا ہو لیکن ایک ہی وقت میں تین سے زیاده وطن ہونا محل اشکال ہے.
        (رسالہ نماز و روزه، م542)
         
        135
        اگر دس دن قیام کے قصد کے دوران اراده رکھتا ہو کہ شہر کے اطراف میں کھیتوں اور باغات میں جائے تو قیام ختم نہیں ہوگا بلکہ اگر حدترخص عبور کرنے کا قصد ہو بلکہ چار فرسخ سے کم فاصلے تک جائے چنانچه قصد رکھتا ہو کہ جلدی واپس آجائے مثلا ایک دو گھنٹوں کے لئے خارج ہوجائے جس سے عرفا دس دن قیام کرنے کی جگہ سے خارج ہونا صدق نہ کرے تو قیام کرنے والے کا ہی حکم آئے گا لیکن اگر (شہر سے باہر) زیاده قیام کا قصد کرے خصوصا رات شہر سے باہر گزارنے کا قصد ہو تو اشکال ہے.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، م7)
        اگر کسی جگہ دس دن قیام کا قصد کرتے ہوے یہ اراده بھی رکھتا ہو کہ ان دس دنوں کے دوران اپنی اقامت گاه سے باہر چار فرسخ سے کم مسافت تک جائے گا تو چنانچہ اس قدر خارج ہونے کا قصد ہو جو عرفا ًایک جگہ دس دن رہنے سے منافات نہ رکھتا ہو مثلاً اس مدت میں دو یا تین مرتبہ اور ہر مرتبہ زیاده سے زیاده آدھا دن خارج ہو تو دس دن قیام کے قصد میں کوئی خلل نہیں پڑتا اور اس کی نماز پوری ہوگی.
        (رسالہ نماز و روزه، م561)
         
        136
        بنابر اقوی دن کا آغاز صبح صادق سے ہوتا ہے پس اگر سورج طلوع ہوتے وقت داخل ہو تو دسویں کا آخر گیارهویں روز طلوع آفتاب کے وقت ہوگا نہ یہ کہ دسویں روز غروب آفتاب کے وقت.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، م5)
        دس دن قیام میں "دن" سے مراد اس کے عرفی معنی ہیں یعنی طلوع آفتاب سے غروب تک. بنابرایں اگر کوئی شخص طلوع آفتاب کے وقت کسی جگہ پہنچے اور قصد کرے کہ دسویں دن غروب آفتاب تک وہاں قیام کرے گا تو اس کی نماز پوری ہوگی اور لازم نہیں کہ پہلی اور آخری رات کو بھی قیام کرے.
        (رسالہ نماز و روزه، م562)
         
        137
        اگر نہیں جانتا ہو کہ مہینہ ختم ہونے میں کتنے دن بچے ہیں اور مہینے کے اختتام تک رہنے کا قصد کرے تو نماز قصر پڑھے اگرچہ جس وقت قصد کیا ہے اس سے مہینے کے آخر تک دس یا اس سے زیاده دن باقی ہوں
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، م8)
        اگر کوئی شخص کسی معین دن (مثلاً مہینے کے آخر) تک کسی جگہ رہنے کا قصد کرے اور حقیقت میں اس وقت تک دس دن پورے ہوتے ہوں اگرچہ نہیں جانتا ہے کہ دس دن ہوتے ہیں تو اقامت کا قصد پورا ہوگا اور اس کی نماز پوری ہوگی اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے که نماز کو قصر کرکے بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے.
        (رسالہ نماز و روزه، م572)
         
        138
        اگر قصد اقامت کرے اور پوری پڑھنےکی نیت سے نماز شروع کرے اس کے بعد نماز کے دوران دس دن رہنے کے قصد سے پھرجائے اگر تیسری رکعت کے رکوع میں پہنچنے سے پہلے ہے تو اس نماز کو قصر کرکے پورا کرے اور اگر تیسری رکعت کے رکوع میں داخل ہونے کے بعد اور نماز پوری کرنے سے پہلے ہے تو اقوی کی بناپر نماز باطل ہے اور قصر پڑھے اگرچہ احتیاط (مستحب) یہ ہے کہ اس چار رکعتی نماز کو مکمل کرے اس کے بعد قصر کی صورت میں دوباره بجالائے اور جب تک سفر نہ کرے، قصر اور پوری دونوں پڑھے.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، م16)
        اگر پہلی چارکعتی نماز پڑھتے ہوے دس دن قیام کے قصد سے پھرجائے اور دس دن سے کم رہنا چاہے تو اس کی نماز قصر میں بدل جائے گی بنابرایں اگر تیسری رکعت میں پہنچنے سے پہلے اراده کرے تو ضروری ہے کہ نماز کو قصر کرکے ختم کرے اور چنانچه تیسری رکعت کے رکوع سے پہلے ہے تو احتیاط واجب کی بناپر ضروری ہے کہ بیٹھ جائے اور نماز کو قصر کرکے ختم کرے اور قصر کرکے دوباره پڑھے. اگر تیسری رکعت کے رکوع میں داخل ہوچکا ہے تو اس کی نماز باطل ہے.
        (رسالہ نماز و روزه، م579)
         
        139
        اگر مسافر کی کوئی نماز قضا ہوجائے اور اس کو پوری کرکے قضا بجالائے اس کے بعد قصد اقامت سے پھرجائے تو پوری ہونے کا حکم باقی رہے گا اسی شکل کے ساتھ جو اس میں ہے اور احتیاط یہ ہے کہ دونوں صورتوں کو جمع کرے.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، م10)
        جس شخص نے دس دن قیام کا قصد کیا ہو اگر اس سے چار رکعتی نماز قضا ہوجائے (اور اس کو پوری کرکے قضا بجالائے) اور کوئی دوسری چار رکعتی نماز ادا کی صورت میں پڑھے بغیر اپنے قصد سے پھرجائے تو بعد کی نمازوں کو قصر کرکے پڑھے.
        (رسالہ نماز و روزه، م582)
         
        140
        اگر چار رکعتی نماز میں سجده یا تشهد کی قضا واجب ہوجائے اور اس کو بجالانے سے پہلے قصد اقامت سے پھرجائے تو قصد اقامت کے بقاء کے دوران پڑھی جانے والی نماز کافی ہے.
        (العروۃ الوثقی، قواطع السفر، م 34 سے ماخوذ)
        اگر چار رکعتی نماز میں سجده یا تشهد کی قضا واجب ہوجائے اور اس کو بجالانے سے پہلے قصد اقامت سے پھرجائے تو احتیاط یہ ہے کہ قصر اور پوری دونوں کو جمع کرے.
        (نماز مسافر جامع، م279)
         
        141
        اگر قصد اقامت کرے اور وقت نکلنے کے بعد قصد اقامت سے پھرجائے اس کے بعد شک کرے کہ قصد اقامت کے ساتھ (مثلا چار رکعتی) نماز پڑھی ہے یا نہیں؟ تو نماز پڑھنےپر بنا رکھے لیکن پوری نماز پڑھنےکا حکم باقی رکھنے کے لئے اس پر اکتفا کرنے میں اشکال ہے اور احتیاط کی بناپر قصر اور پوری نماز دونوں کو جمع کرے.
        (العروۃ الوثقی، صلاۃ المسافر، حاشیه م33)
        اگر کوئی شخص چار رکعتی نماز کا وقت گزرنے کے بعد دس دن قیام کے قصد سے پھرجائے اور شک کرے کہ گزرے ہوئے وقت کے اندر نماز پڑھی تھی یا نہیں تو ضروری ہے یوں سمجهے کہ نماز پوری کرکے پڑھی ہے اور بعد کی نمازوں کو بھی پوری کرکے پڑھے.
        (رسالہ نماز و روزه، م584)
         
        142
        اگر مسافر قمری مہینے کے شروع سے ہی (کسی جگہ مقیم رہنے میں) متردد ہو تو قمری مہینہ (اگر انتیس دن کا ہو تو) تیس روز کے ساتھ ہی ملحق ہوگا.
        (تحریر الوسیله، صلاۃ المسافر، قواطع السفر، م17)
        اگر مہینہ داخل ہوجائے اور قمری مہینہ 29 دن پر مشتمل هو تو 29 دن تک نماز قصر پڑھے اور 30ویں دن احتیاط واجب کی بناپر قصراور پوری نماز دونوں کو جمع کرے اور 31 ویں دن سے پوری پڑھے.
        (رسالہ نماز و روزه، م592)
      • احکام مسافر
      • نماز مسافر کے بارے میں اختصاصی مسائل
    • نماز قضا و اجارہ
    • نماز آیات
    • نماز جماعت
    • نماز جمعہ
  • روزہ
  • خمس
  • زکات
  • نذر
  • حج
  • نگاہ اور پوشش
  • نکاح
  • معاملات
  • شکار اور ذبح کے احکام
  • کھانے پینے کے احکام
  • گمشدہ مال
  • بیوی کا ارث
  • وقف
  • صدقہ
  • طبی مسائل
  • مختلف موضوعات سے مختص مسائل
700 /