
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےدفاع مقدس کے شہداء اورجانبازوں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے شہداء اور جانبازوں کی فداکاری اور قربانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء اور جانبازوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کے نتیجے میں قومی استقلال اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میسر ہوئی اور انھوں نے ملک کو امن و سلامتی عطا کی ۔ شہداء اس صفحہ کے تابندہ اور درخشاں نقاط ہیں جو راہنما ستارے کی مانند سب کو راستہ دکھا تے ہیں۔

رہبر معظم نے نیازمند قیدیوں کی آزادی کے لئے مدد فراہم کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے چودھویں خصوصی گلریزاں جشن کے موقع پر نیاز مند قیدیوں کی آزادی کے لئے 2 سو ملین ریال کی مدد دیہ ادارے کو فراہم کی۔

رہبر معظم: معاشرے کی پیشرفت کا انحصار ، قرآن سے انس و لگاؤ پر ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی معاشرے کی پیشرفت کو قرآن سے انس حاصل کرنے پر منحصر قراردیا ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے تہران میں منعقد ہونے والے حفظ و قرائت قرآن کے عالمی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریوں سے خطاب میں فرمایا کہ اسلامی معاشرے کے لئے اور اس کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قرآن سے انس حاصل کرنا اور قرآن کے وعدوں پر یقین کرنا لازمی ہے ۔آپ نے فرمایا کہ قرآن سے جتنا انس اور اس میں تدبر بڑھتا جائے گا اسلامی معاشرے میں برکتیں اور کامیابیاں بھی روز بروز بڑھتی جائیں گی ۔

رہبر معظم سے قرآن کریم کے تیئیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء کی ملاقات
حسینیہ امام خمینی (رہ)میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، ممتاز قاریوں اور حفاظ قرآن کی موجودگی میں بہار قرآن کے دوسرے دن انس با قرآن کی معنوی اور نورانی محفل منعقد ہوئی۔

رہبر معظم: مسلح افواج روز بروز اپنی طاقت بڑھائیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج سے تاکید کی ہے روز بروز اپنی طاقت بڑھائیں ۔
اقامہ نماز کمیٹی کے شرکا اور منتظمین سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب
تقائد انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا دنیا کی منہ زور طاقتیں اپنی بقا کا راز بین الاقوامی معاشرے میں مذہبی بحران پیدا کرنے میں سمجھتی ہیں اور پاپ بینیڈکٹ نے اپنے بیانات سے منہ زور طاقتوں کی ان پالیسیوں کی مدد کی ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اقامۂ نماز کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں اہانت آمیز کارٹوں کی اشاعت بعض سیاسی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات اور یورپ امریکہ کے اخبارات میں اسلام کے بارے میں ہتک آمیز مطالب کی اشاعت کو صلیبی جنگ شروع کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی سازشوں کی مختلف کڑیاں قراردیا اور فرمایا پاپ کا بیان اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے

رہبر معظم: جوان مومن اور روشن خیال افراد اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں مصروف رہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جوان مومن اور روشن خیال افراد سے اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں لگے رہنے کی تاکید فرمائی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کے (شعبہ یورپ ) کے بعض اراکین سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے عالم اسلام میں بیداری آچکی ہے اور اسلام زندگی کی حکمت عملی میں تبدیل ہوچکا ہے ۔آپ نے فرمایاکہ اسلامی انقلاب کے تمام دوستوں کا فریضہ ہے کہ وہ اسلامی نظام کو اس کی بنیادوں اور اصولوں سے نزدیک تر کرنے کی کوشش کریں اور ہرقسم کے انحراف سے دور رہیں ۔
رہبر معظم: رسول اکرم (ص) کی پیروی آج کی اسلامی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی آج کی اسلامی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے ۔
ایران چاہتا ہے کہ ملّت اسلامیہ کے درمیان برادرانہ رشتے اور زیادہ مستحکم ہوں ۔رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے عموعی طورپر اعلان کیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران پوری ملّت اسلامیہ خصوصا'' عالم اسلام کے فکری اور سیاسی لیڈروں کی طرف برادری کا ہاتھ بڑھاتا ہے اور چاہتاہے کہ ملّت اسلامیہ کے درمیان برادرانہ رشتے اور زیادہ قوی ومستحکم ہوں ۔
آپ کی فتح اسلام کی فتح ہے ،سیّد حسن نصراللہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری سید حسن نصراللہ کے نام پیغام بھیج کر اسلامی استقامت کی کامیابی کو اسلام کی کامیابی قراردیا ہے ۔
حزب اللہ کا دفاع سب پر واجب ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ عالم اسلام پر حزب اللہ لبنان کا دفاع کرنا واجب ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تیرہ رجب ، حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے معاشرے کے مختلف طبقات ، شہداء کے گھرانوں اور مقامی اہل سنت علماء سے خطاب میں فرمایا کہ کوئی بھی اسلامی ملک آج لبنان میں جاری مسائل کا شکار ہوسکتا ہے لہذا مسلم امّہ کو ہوشیار رہنا چاہئے اس لئے کہ بڑی طاقتیں کبھی بھی اس کے مفادات کو مد نظر نہیں رکھیں گی بلکہ اسے اپنے تحفظ اور طاقت کے لئے اتحاد کو بڑھانا چاہئے ۔
قائد انقلاب اسلامی: عالم اسلام آخر کب تک سراپا فتنہ و فساد صیہونی حکومت کوبرداشت کرے گا ؟
قائد انقلاب اسلامی نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بارے میں فرمایا ہے کہ قانا کے اندوہ ناک المئے نےہمارے دلوں کو درد و غم سے پرکردیا ہے اور ہمیں اور دیگر مسلمانوں اور دنیا کے تمام حریت پسند لوگوں کو غم وغصے میں مبتلا کردیا ہے وہ معصوم بچے ، وہ کمزور و رنجور بدن ، وہ سہمے ہوئے معصوم بچوں کے دل ، کس جرم میں مارے گئے ؟ ان کے ماں باپ کے سلگتے دلوں کو آخر کیوں خون آشام صیہونیوں اوران کے مغرور وبد مست امریکی حامیوں کے ہاتھوں اتنا تڑ پایا گیا ؟ لبنان پر بیس دنوں سے جاری مسلسل بمباری ، وسیع پیمانے پر بیس دنوں سے جاری جرائم ،ایک ملک کوویرانے میں بدل دینا، اس کے شہریوں کا قتل عام اور قانا میں قتل عام کا منطقی جواز کیا ہےجس کی بنا پرمتمدن ہونے کا دعوا کرنے والی دنیا ،اقوام متحدہ ، حکومتیں اور انسانی حقوق کےتحفظ کا دعوا کرنے والے ادارے اس طرح اطمینان کےساتھ خاموش بیٹھے ہوئے ہیں ؟ عالم اسلام آخر کب تک سراپا فتنہ و فساد صیہونی حکومت کوبرداشت کرے گا ؟
امریکہ اور اسرائیل جدید مشرق وسطی کے قیام میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔قائد انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا امریکہ نے صیہونی حکومت کو لبنان کے ساتھ جنگ کے لیے اتارا تاکہ اپنے زعم میں امریکہ مشرق وسطی کو معرض وجود میں لانے کے لیے بڑا اورعملی قدم اٹھائیں لیکن دونوں نے اپنے اندازوں میں لبنانی عوام کو نظرانداز کردیا ۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے دورے پر آئے وینزوئلا کے صدر ہوگو چاوز سے ملاقات میں نئے مشرق وسطی یا عظیم مشرق وسطی کا منصوبہ پیش کرنے سے امریکہ کا مقصد ایک ایسے مشرق وسطی کا قیام بتایا جہاں کٹھ پتلی حکومتیں ہوں اور صیہونی حکومت کی مرضی چلتی ہو ۔آّّپ نے فرمایا مگر لبنان کے عوام اور حزب اللہ کی جو لبنانی عوام کی مظہر ہے حیرت انگیز اور دلیرانہ استقامت ومزاحمت نے امریکی منصوبے کو خاک میں ملادیا ۔

رہبرمعظم کا سنہ ۱۳۸۵شمسی کےآغازپر پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے شمسی سال(۱۳۸۵) کے اپنے پیغام میں سال ۱۳۸۵کا نام پیغمبر اعظم (ص)کے نام سے موسوم کرتے ہوئے فرمایا: ملت ایران، امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کو اس وقت سرکاردوعالم (ص)کی تعلیمات کی ہمیشہ سے زیادہ ضرورت ہے اوروہ تعلیمات اخلاق، رحمت وکرامت، حصول علم، اتحاد، عزت وسربلندی، جہاداورمزاحمت پر مشتمل ہیں۔

رہبرمعظم سےوزیرداخلہ اورصوبائی گورنروں کی ملاقات
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج وزیر داخلہ اورصوبائی گورنروں سے ملاقات کے دوران فرمایا: صوبہ میں گورنر کی حیثیت وہی ہے جو ملک میں صدر کی ہوا کرتی ہے ۔ اسی کے ساتھ نئی حکومت کی کارکردگی اورصدرمحترم کی رفتاروگفتار سے عوام میں حوصلے اورامیدیں پیدا ہوگئی ہیں جس سےوہ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں.
