
خبریں


رہبر معظم کا بس حادثے میں بعض طالبات کے جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ضلع بروجن کی بعض طالبات کے بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کے دفتر نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے عوام کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان کا آٹھ روزہ دورہ اختتام پذير ہونے کے بعد دفتر معظم لہ نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے مؤمن ، بہادر اور غیور عوام کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شمالی خراسان صوبہ کا دورہ اختتام پذیر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان صوبہ کا آٹھ روزہ دورہ آج (بروز بدھ ) سہ پہرکواختتام پذیرہوگيا، اس سفر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کےمؤمن اور دلیرعوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کی۔

رہبر معظم سے صوبہ خراسان شمالی میں کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے شمالی خراسان صوبے کے آٹھویں اور آخری دن، آج (بروز بدھ) کابینہ کے وزراء اور اہلکار رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور رہبر معظم کی موجودگی میں شمالی خراسان صوبے کی ترقی و پیشرفت اور مسائل و مشکلات کو حل کرنےکے سلسلے میں منظور ہونے والے منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بجنورد کے شہداء کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (منگل ) کی رات بجنورد کے شہداء کے مزار حاضر ہوکر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائي۔

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے اعلی اور ممتاز افراد سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح( بروز منگل) شمالی خراسان صوبے کے انتظامی حکام اور ممتاز و ماہرشخصیات کے عظیم اجتماع سے خطاب میں حکام کی طرف سے عوام کی بے لوث خدمت کو اللہ تعالی کی عظیم نعمت قراردیا اور ایران پر دباؤ کی علت کے بارے میں مغربی ممالک اور ان کے ذرائع ابلاغ کےسیاسی اور تبلیغاتی مکر و فریب اور پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مغربی ممالک کی مسلسل اور مکرر جھوٹی تبلیغات کے برعکس ہم نے گوناگوں مسائل منجملہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی میز کو ترک ہی نہیں کیا کہ اس کی طرف واپس لوٹیں ۔ وہ درحقیقت ایرانی قوم کو سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہےہیں لیکن ان کی اتنی ہمت اور حیثیت نہیں ہے۔

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے رضاکار دستوں اور بسیج سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شمالی خراسان صوبے کے سفر کے چھٹے دن آج (بروز پیر) سہ پہر کو صوبے کے ہزاروں رضاکار دستوں اور بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے لئے بسیج اور رضاکار فورس سونے کی کلید اور اللہ تعالی کا گرانقدرہدیہ ہےاور جیسا کہ اب تک اس نے بہت سی مشکلات اور گرہوں کو باز کیا ہے اس کے بعد بھی ملک اور معاشرے کے اہم مسائل میں پیشگام رہےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شیروان کے شہداء کےمزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) شیروان کے شہداء کے مزار پرحاضر ہوکر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئےدعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے شیروان شہر کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) شیروان اور اس کے نواح کے علاقوں کے لوگوں کےعظیم الشان اور پر جوش اجتماع سے خطاب میں حالیہ تین دہائيوں میں ایرانی قوم کے دشمنوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو اقتصادی میدان میں تین عوامل پر توجہ مبذول کرنی چاہیے جن میں علمی نظر۔ مدبرانہ منصوبہ بندی، پالیسیوں میں ثبات اور استمرار شامل ہیں تاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ایرانی عوام کی پشتپناہی و ہوشیاری سے اقتصادی مقابلے میں بھی دشمن اور عالمی منہ زور طاقتیں شکست و ناکامی سے دوچار ہوجائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ انواری کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہدمرحوم آیت اللہ شیخ محیی الدین انواری کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور جوانوں سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز اتوار) شمالی خراسان صوبے کے جوانوں اور مدارس اور یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء کے پرجوش و خروش اجتماع سے خطاب میں طرز زندگی کو نئے اسلامی تمدن کی تشکیل اور پیشرفت و ترقی کا حقیقی اور بنیادی حصہ قراردیا اور ایران میں طرز زندگی کی موجودہ صورتحال کو در پیش خطرات اور ملک کے ممتازمفکرین اور دانشوروں کو اس کے علاج کے سلسلے میں دعوت دیتے ہوئے فرمایا: علم ، صنعت ، اقتصاد اور سیاست میں پیشرفت سے اسلامی تمدن کا اسبابی و ابزاری پہلو تشکیل پاتا ہےجو صحیح طرززندگی ، صحیح ثقافت ، پیشرفت و ترقی ، امن و سکون اور سلامتی تک پہنچنے کا وسیلہ ہے۔

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے شہداء و جانبازوں کے اہلخانہ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروزسنیچر) سہ پہر کو شمالی خراسان صوبے کے شہداء، جانبازوں اور ایثارگروں کے اہلخانہ سے ملاقات میں جوان نسل میں انقلاب اسلامی کے ساتھ بیشمار اور حیرت انگیزدلبستگي ، حمایت اور وابستگی کو شہیدوں کے خون کی برکت اوران کی قربانیوں کا مرہون منت قراردیتے ہوئے فرمایا: قافلہ انقلاب سے بعض افراد کے خارج ہوجانے کے باوجود ، انقلاب اسلامی کے ساتھ جوان نسل کی محبت و وابستگی، نئے جذبات و پختہ عزم و ارادوں نے ایرانی قوم کو تسلط پسند اور منہ زور طاقتوں کے سامنے استقامت اور شجاعت کا مظہر بنادیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اسفرائن کے گلزار شہداء پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسفرائن میں شہداء کے مزار پر حاضر ہوکر ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد اسفرائن کے عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صوبہ خراسان شمالی کے ضلع اسفرائن کے عوام سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےشمالی خراسان صوبے کےدورے کے چوتھے دن اسفرائن اور دارالقرآن ضلع میں ہزاروں افراد کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کیا جو تختی اسٹیڈیم میں کئی گھنٹوں سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا انتظآر کررہے تھے۔

رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں صوبہ خراسان شمالی میں شہید نوری چھاؤنی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حضرت جواد الآئمہ انفینٹری بریگیڈ میں فوج، سکیورٹی دستوں اور رضا کار دستوں کی مشترکہ پریڈ منعقد ہوئی۔

رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے اساتذہ اور معلمین سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز جمعرات) شمالی خراسان صوبہ کے ہزاروں معلمین ، اساتذہ اور یونیورسٹی فیکلٹی کے ارکان سے ملاقات میں ابتدائی دور سے ہی نیک عادات و خصائل کی بنیاد پربچوں میں انسانی تشخص اور ان کی تعلیم وتربیت اور رشد و نمو پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جوان نسل میں خوداعتمادی ، نشاط اور مستقبل کے بارے میں امید کا جذبہ پیدا کرنا ملک کی سب سے اساسی اور بنیادی ضرورت ہے۔

رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے علماء و فضلاء سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بدھ کی رات شمالی خراسان صوبہ کے علماء، فضلا اور طلباء کے ساتھ ملاقات میں اسلامی نظام کے ساتھ علماء کے گہرے تعلق اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی تعلیم اور دینی معارف کے فروغ کے سلسلے میں علماء کو جو موقع ملا ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کی خدمت اور تقویت کے سلسلے میں علماء اور حوزات علمیہ کو نئے افکار سے آشنائي، گہرے دینی معارف سے آراستہ ہونے، دو چنداں علمی تلاش وکوشش ، نوجوان نسل بالخصوص طلباء کے ساتھ پیہم رابطہ رکھنے کی مسلسل کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم کا صوبہ خراسان شمالی کے بجنورد شہر میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب
سرزمین اترک کا یادگار، پرشکوہ اور تاریخی دن ، آج صوبہ خراسان شمالی کا دارالحکومت بجنورد اسلامی جمہوریہ ایران کا دھڑکتا دل بن گيا۔، آج صوبہ خراسان شمالی کے عوام کی کئي ہفتوں کی انتظار ختم ہوگئی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس صوبے کا اپنا سفر شروع کردیا، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح ساڑھے نو بجے صوبہ خراسان شمالی کے دارالحکومت بجنورد پہنچ گئے ، صوبے کے عوام کئي گھنٹوں سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پہنچنے کا انتظار کررہے تھے جب رہبر معظم انقلاب اسلامی کی گاڑی بجنورد ایئرپورٹ سے باہر نکلی تو شوق و نشاط میں ڈوبے ہوئے عوام نے رہبر معظم کی گاڑی کو اپنے حلقہ میں لے لیا۔
