
خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مجلس عزا
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقناب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کی عظیم قربانی کی یاد میں پانچویں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس عزا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں دسویں محرم الحرام کی شب میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس عزا کا انعقاد
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی نویں شب میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کےہزاروں سوگواروں نے شرکت کی،مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے واقعہ عاشورا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم سے اس سال حج کے اہلکاروں اور کارکنوں کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) اس سال حج کے حکام اور اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں حج کو ایک استثنائی واجب قراردیا اور عالم اسلام میں اتحاد کے اہم مسئلہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حج کے موسم میں عالم اسلام کی کثرت، عظمت اور اتحاد حقیقت میں جلوہ گر ہوتا ہے اور اس عظیم ظرفیت سے بہترین انداز اور شائستہ طور پر استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم کی موجودگی میں آزادی کے عنوان سے ماہرین کا چوتھا اسٹراٹیجک اجلاس
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے 150 ممتاز ماہرین، اساتید، محققین اور مؤلفین کا چوتھااسٹراٹیجک اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

رہبرمعظم کا آیت اللہ گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بزرگ عالم دین مرحوم آیت اللہ العظمی گلپائگانی،ممتاز خصلتوں اور خصوصیات کے حامل تھے اور امر دین میں استقامت و استحکام مرحوم کےنمایاں خصوصیات میں شامل تھیں جن پر وہ دین کی تشخیص کی بنیاد پرعمل کرتے تھے۔

رہبر معظم کا آیت اللہ قاضی کی شخصیت کے بارے میں منعقد سمینار کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ سید علی قاضی (رہ) کی علمی ، معنوی ، عرفانی اورعملی شخصیت کی یاد و احترام میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آقائ قاضی دہر کے حسنات میں سے ہیں اوربیشک بزرگوں میں ان کی شخصیت کم نظیر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ ملک حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (بروز سنیچر) سہ پہر کو خبرگان کونسل کے نمائندےاور صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کے نمائندے عالم مجاہد آیت اللہ آقائ حاج سید کرامت اللہ ملک حسینی کےانتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبرمعظم کا 13 آبان کی مناسبت سے ملک بھر کے طلباء سے خطاب
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروزبدھ) یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء کے ساتھ ملاقات میں اپنے اہم بیان میں امریکہ کی مستکبر و ظالم حکومت کے ساتھ ایرانی قوم کے ساٹھ سالہ طویل مقابلے اوراسلامی نظام کی معنوی و مادی حیرت انگیز ترقیات کے مقابلے میں امریکہ کی فکری ، فوجی ، اقتصادی اورسیاسی لحاظ سے سلسلہ وار شکست وناکامی اوراس کے مقام و منزلت میں تنزلی و پستی کی طرف اشارہ کیا اور اس مقابلہ کو جاری رکھنےکے سلسلے میں اللہ تعالی پر توکل، استقامت، بصیرت، پیہم تلاش و کوشش اور اعلی حکام کےدرمیان اتحاد و یکجہتی کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام حکام بالخصوص تینوں قوا کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اورموجودہ حساس شرائط کی شناخت کا احساس کریں اور عوام کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلاف پیدا کرنے سے پرہیز کریں اور جان لینا چاہیے کہ جوشخص آج سے لیکر انتخابات کے دن تک عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرےگا وہ یقینی طورپر قوم و ملک کا خائن ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے عظیم موقع پراپنےاہم پیغام میں حج کی پر اسرار و رموز تقریب کو عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں غور و فکر اور امت مسلمہ کی اصلاح کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے بہت ہی اہم موقع قرار دیتے ہوئے فرمایا: زخم خوردہ طاقتوں کی طرف سےعلاقائی انقلابات کومنحرف کرنے کی کوششیں ، مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ و اختلاف ڈالنے کی خائنانہ تلاش ، مغربی ممالک کا اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ ، بعض اسلامی ممالک میں اندرونی جنگ کو شعلہ ورکرنے کی کوششیں اور انقلابی قوموں اور حکومتوں کو تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ کرنے کی سامراجی طاقتوں کی کوششیں عالم اسلام کے اہم مسائل میں شامل ہیں۔

رہبر معظم کا بس حادثے میں بعض طالبات کے جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ضلع بروجن کی بعض طالبات کے بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کے دفتر نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے عوام کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان کا آٹھ روزہ دورہ اختتام پذير ہونے کے بعد دفتر معظم لہ نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے مؤمن ، بہادر اور غیور عوام کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شمالی خراسان صوبہ کا دورہ اختتام پذیر
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان صوبہ کا آٹھ روزہ دورہ آج (بروز بدھ ) سہ پہرکواختتام پذیرہوگيا، اس سفر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ کےمؤمن اور دلیرعوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کی۔

رہبر معظم سے صوبہ خراسان شمالی میں کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے شمالی خراسان صوبے کے آٹھویں اور آخری دن، آج (بروز بدھ) کابینہ کے وزراء اور اہلکار رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور رہبر معظم کی موجودگی میں شمالی خراسان صوبے کی ترقی و پیشرفت اور مسائل و مشکلات کو حل کرنےکے سلسلے میں منظور ہونے والے منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بجنورد کے شہداء کے مزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج (منگل ) کی رات بجنورد کے شہداء کے مزار حاضر ہوکر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائي۔

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے اعلی اور ممتاز افراد سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح( بروز منگل) شمالی خراسان صوبے کے انتظامی حکام اور ممتاز و ماہرشخصیات کے عظیم اجتماع سے خطاب میں حکام کی طرف سے عوام کی بے لوث خدمت کو اللہ تعالی کی عظیم نعمت قراردیا اور ایران پر دباؤ کی علت کے بارے میں مغربی ممالک اور ان کے ذرائع ابلاغ کےسیاسی اور تبلیغاتی مکر و فریب اور پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مغربی ممالک کی مسلسل اور مکرر جھوٹی تبلیغات کے برعکس ہم نے گوناگوں مسائل منجملہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی میز کو ترک ہی نہیں کیا کہ اس کی طرف واپس لوٹیں ۔ وہ درحقیقت ایرانی قوم کو سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہےہیں لیکن ان کی اتنی ہمت اور حیثیت نہیں ہے۔

رہبر معظم کا شمالی خراسان صوبے کے رضاکار دستوں اور بسیج سے خطاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شمالی خراسان صوبے کے سفر کے چھٹے دن آج (بروز پیر) سہ پہر کو صوبے کے ہزاروں رضاکار دستوں اور بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے لئے بسیج اور رضاکار فورس سونے کی کلید اور اللہ تعالی کا گرانقدرہدیہ ہےاور جیسا کہ اب تک اس نے بہت سی مشکلات اور گرہوں کو باز کیا ہے اس کے بعد بھی ملک اور معاشرے کے اہم مسائل میں پیشگام رہےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شیروان کے شہداء کےمزار پر حاضری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (بروز پیر) شیروان کے شہداء کے مزار پرحاضر ہوکر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئےدعا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔
