ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

خبریں

رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کےعظیم موقع پر حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے ایک اہم پیغام میں بعض اسلامی ممالک میں عوامی انقلاب و قیام کو عالم اسلام کے سب سے اہم مسائل اور ان میں پوشیدہ حقائق کو الہی آیات و بیّنات قراردیا اور اس فیصلہ کن اورحساس مرحلے میں دینی علماء ، مفکرین اور بیدار جوانوں کی عظیم و سنگین ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ بالخصوص انقلاب برپا کرنے والی قوموں کو اپنی تحریک جاری رکھنے کے لئے بین الاقوامی سامراجی و استکباری طاقتوں کے حیلوں اوران کے مکر وفریب کے مقابلے میں پائداری اور ہوشیاری کے دو بنیادی عناصر کی سخت ضرورت ہے اور مغربی ممالک کے چنگال سے اسلامی ممالک کی آزادی کے لئے ایک طاقتور اسلامی بلاک کی تشکیل بھی بہت ضروری ہے.
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح (جمعرات) دفاع مقدس کے ایثارگروں و شہداء کے یوم تجلیل کی مناسبت نیزمسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے شہیدوں کواپنے ایک پیغام میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رہبر معظم کا تہران میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم کا تہران میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں دہشت گردی کے خلاف منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے دہشت گردانہ اقدامات انجام دینے اوران کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت، منظم دہشت گرد تنظیموں کی مالی و تبلیغاتی امداد اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ان کے بلند دعوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ اجلاس کے بنیادی کاموں میں سے ایک اہم کام دہشت گردی کی واضح اور دقیق تعریف کرنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس شیطانی لعنت کے خلاف جنگ کو اپنا اٹل فریضہ سمجھتاہے اور ایران دہشت گردی کے خلاف بھر پور طاقت و قدرت کے ساتھ مقابلہ جاری رکھےگا۔
رہبر معظم کا نئے شمسی سال 1390 اور نوروز کے موقع پر قوم کے نام پیغام
رہبر معظم کا نئے شمسی سال 1390 اور نوروز کے موقع پر قوم کے نام پیغام
بسم‌الله‌الرّحمن‌الرّحیم
یا مقلّب القلوب و الأبصار، یا مدبّر اللّیل و النّهار، یا محوّل الحول و الأحوال، حوّل حالنا الی احسن الحال
عید سعید نوروز، نئی بہار اور نئے سال کی آمد پر ملک بھر میں اپنے تمام عزیز اہل وطن ، دیگر ممالک اور پوری دنیا میں مقیم تمام ایرانیوں اوردوسری تمام ان قوموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو عید نوروز کی عظمت اور احترام کی قائل ہیں۔بالخصوص ملک کی خدمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اسلامی نظام اور انقلاب کی خدمت کررہے ہیں؛ عزیز شہداء کے خاندان، جانبازوں اور ان کے اہل خانہ ، اسی طرح ان اہلکاروں کو مبارک باد دیتا ہوں جو اس وقت بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں اور اہم اور حساس خدمت انجام دے رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے پاس آنے سے محروم ہیں ،جبکہ سب لوگ اپنے گھروں میں جمع ہیں اور ایکدوسرے کے پاس موجود ہیں۔ امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور رحمت سے انشاء اللہ ایرانی قوم کا یہ سال نعمت و برکت سے سرشار اور خوشی و مسرت کا سال قرار پائے گا اور ایرانی قوم تمام میدانوں میں کامیاب، سرافراز اور سربلند رہےگی۔
رہبر معظم کا مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم کا مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج آقا حسن امامی کی رحلت پراصفہان کے عوام ، حوزہ علمیہ، علماء اور مرحوم کے خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر معظم کے نمائندے آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام مروی مدینہ منورہ روانہ
رہبر معظم کے نمائندے آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام مروی مدینہ منورہ روانہ
سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ محمد علی العمری کی مدینہ منورہ میں دردناک رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی نمائندگی میں آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام مروی، مرحوم آیت اللہ العمری کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے لئےمدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس میں بھی شرکت کریں گے۔
رہبر معظم کا معذور و جانباز کھلاڑیوں کی کامیابی پر شکریہ
رہبر معظم کا معذور و جانباز کھلاڑیوں کی کامیابی پر شکریہ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں چین کے شہر گوانگجو میں ایشیائی پیرااولمپکس مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جانباز اور معذور کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پر قدردانی اور شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبر معظم کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
کعبہ، اتحاد ، عزت و عظمت کا راز اور مظہرہے کعبہ معنویت اور توحید کی علامت ہے موسم حج میں شوق و اشتیاق سے لبریز قلوب اور امیدوار دلوں کا میزبان ہے جو پوری دنیا سے اسلام کے پیدائشی مقام پر پروردگار متعال کی ندا اور اس کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہوئے ہیں، امت مسلمہ اس وقت وسعت، گونا گونی اور فروغ کی جامع اورہہترین تصویر کو مشاہدہ کرسکتی ہے جو اس وقت دین حنیف کے ماننے والوں کے دلوں پر حکمفرما ہے دنیا کے گوشہ گوشہ سے لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں وہ اپنے بھیجے ہوئے افراد کے ذریعہ اس عظمت کا ادراک کرسکتی ہے امت مسلمہ اس عظيم ، بے مثال اور بے نظیر سرمایہ کی قدر و قیمت پہچان سکتی ہے۔
رہبر معظم کا بیرجند میں انیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم کا بیرجند میں انیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر میں انیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اسلامی مسجد کو دنیا و آخرت کے امتزاج اور فرد و معاشرے کے باہمی روابط اور پیوند کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ہر علاقہ اور ہر مقام پر مساجد کو خیر و برکت و سعادت کی جگہ اور تفسیر و حدیث کے مقام ،سماجی و سیاسی معارف کے منبر ، اخلاقی تعلیمات اور وعظ و نصیحت کے مرکز کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔عدلیہ کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے بیرجند میں نماز کے اجلاس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو پڑھ کر سنایا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

منتخب عناوین