
خبریں


رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اہم پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے عظیم موقع پراپنےاہم پیغام میں حج کی پر اسرار و رموز تقریب کو عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں غور و فکر اور امت مسلمہ کی اصلاح کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے بہت ہی اہم موقع قرار دیتے ہوئے فرمایا: زخم خوردہ طاقتوں کی طرف سےعلاقائی انقلابات کومنحرف کرنے کی کوششیں ، مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ و اختلاف ڈالنے کی خائنانہ تلاش ، مغربی ممالک کا اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ ، بعض اسلامی ممالک میں اندرونی جنگ کو شعلہ ورکرنے کی کوششیں اور انقلابی قوموں اور حکومتوں کو تسلط پسند طاقتوں کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ کرنے کی سامراجی طاقتوں کی کوششیں عالم اسلام کے اہم مسائل میں شامل ہیں۔

رہبر معظم کا بس حادثے میں بعض طالبات کے جاں بحق ہونے پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ضلع بروجن کی بعض طالبات کے بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم کے دفتر نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے عوام کا شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا شمالی خراسان کا آٹھ روزہ دورہ اختتام پذير ہونے کے بعد دفتر معظم لہ نے ایک بیانیہ میں شمالی خراسان کے مؤمن ، بہادر اور غیور عوام کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ انواری کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم مجاہدمرحوم آیت اللہ شیخ محیی الدین انواری کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا ہفتہ دفاع اور یوم شہداء کی مناسبت سے پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروزجمعرات) ہفتہ دفاع مقدس اور شہیدوں و فداکاروں کے یوم تجلیل کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہیدوں کو فی سبیل اللہ جہاد کے دوران خوبیوں اور عجائبات کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: ایثار و فداکاری تمام میدانوں میں عظيم کامیابی کا اہم راز ہے۔

رہبرمعظم ا کا آیت اللہ کریمی کے بھائی کے انتقال پرتعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ جعفر کریمی کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا پیغمبر اسلام کی توہین کے بارے میں ایرانی قوم اورامت اسلامی کے نام پیغام
اسلام دشمن عناصر کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں توہین اور گستاخی پر مبنی فلم کی اشاعت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی قوم اور عظیم امت مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں اس توہین آمیز اور شرارت انگیز حرکت کے پس پردہ امریکہ، صہیونزم اور دیگر عالمی سامراجی طاقتوں کی معاندانہ پالیسیوں کو قراردیا اوراسلام و قرآن مجید کے بارے میں صہیونیوں کے بغض و عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر امریکی سیاستمدار اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انھیں اس سنگین جرم میں ملوث افراد اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے جنھوں نے امت مسلمہ کے جذبات اوردلوں کو مجروح کیا ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کا نویں پارلیمانی نمائندوں کے نام اہم پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو حجۃ الاسلام ولمسلمین جناب آقائ محمدی گلپائگانی نے نمائندوں کے سامنے پیش کیا، پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

رہبر معظم کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر (بروزمنگل) اپنے ایک تہنیتی پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندارکامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام والمسلمین قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان کونسل میں مغربی آذربائیجان کے عوام کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید علی اکبر قرہ باغی کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم کا عید نوروز اور نئے سال 1391 کی آمد پر پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز اور نئے ہجری شمسی سال 1391 کی آمد کے موقع پراپنے اہم پیغام میں اقتصادی جد وجہد اور مختلف اقتصادی میدانوں میں ایرانی قوم کی مجاہدانہ شرکت کو ایک ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: قومی پیداوار کا مسئلہ اقتصادی جہادکا بہت ہی اہم حصہ ہے اور اگر قوم پختہ عزم و ہمت ، ہوشیاری و آگاہی اور حکام کی صحیح منصوبہ بندی کے ساتھ داخلی پیداوار کی مشکل کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو بیشک ایرانی قوم دشمن کی جانب سے پیدا کئے جانے والے چیلنجوں پر غلبہ پا لےگی۔

رہبر معظم کا آيت اللہ شہیددستغیب کے فرزند کی رحلت پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمرحوم آیت اللہ شہید دستغیب کے فرزند حجۃ الاسلام آقای سید محمد ہاشم دستغیب کے انتقال پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا سپاہ کی بحریہ کے سربراہ کے نام تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل جنرل فدوی کے والد کے انتقال پر ان کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

رہبر معظم کا شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے جوان سائنسداں شہید مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم تسلط پسند طاقتوں اور سامراجی نظام کی مرضی کے برخلاف پوری طاقت، قوت اور قدرت کے ساتھ ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن رہے گی ، اوراس مجرمانہ فعل کی منصوبہ بندی اور اس میں ملوث افراد کو تلاش کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

رہبر معظم کا آيت اللہ شیخ محمد شاہ آبادی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ حاج شیخ محمد شاہ آبادی کی رحلت پر تعزيتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر معظم کا حاج ذبیح اللہ بخشی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محاذ جنگ کے عظيم مجاہد اور دلیر مرد حاج ذبیح اللہ بخشی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبرمعظم کا آیت اللہ جوادی کے نام تعزیتی پیغام
رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ جوادی آملی کے نام ان کی ہمشیرہ کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام ہاشمیان کے انتقال پر تعزيتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام شیخ محمد ہاشمیان کے انتقال پر تعزيت پیش کی ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
